پنجاب ميں لوڈشيڈنگ کے خلاف احتجاج، ٹرين، بينک، پٹرول پمپ جلاديئے گئے، لوٹ مار، فائرنگ، 3 افراد ہلاک

ساجد

محفلین
پنجاب ميں لوڈشيڈنگ کے خلاف احتجاج، ٹرين، بينک، پٹرول پمپ جلاديئے گئے، لوٹ مار، فائرنگ، 3 افراد ہلاک

395720-protestsPHOTOINP-1340052017-283-640x480.jpg
لاہور(نمائندہ گان جنگ/ايجنسياں) پنجاب ميں کئي کئي گھنٹوں کي لوڈشيڈنگ کيخلاف لاکھوں عوام سڑکوں پر نکل آئے ، صوبے بھر ميں پرتشدّد احتجاجي مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرين نے ٹرين، بينک، پٹرول پمپ کو آگ لگادي جبکہ مظاہرين نے وزيراعظم کے معاون، ارکان اسمبلي کے گھروں اور قافلے پر حملے کيے، مظاہروں کے دوران لوٹ مار اور فائرنگ کے نتيجے ميں 3افراد ہلاک اور کئي زخمي ہوگئے، جبکہ پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کيلئے لاٹھي چارج اور آنسو گيس کي شيلنگ کي تاہم پوليس مظاہرين کو روکنے ميں ناکام رہي? تفصيلات کے مطابق پنجاب بھر ميں بجلي کي طويل بندش کے خلاف پرتشدد مظاہروں ميں شدت آ گئي ہے? فيصل آباد ميں ہزاروں افراد لوڈ شيڈنگ کيخلاف سڑکوں پر نکل آئے، ڈنڈا بردار مشتعل مظاہرين نے شہر ميں کئي بينکوں اور سي اين جي اور پٹرول پمپوں پر دھاوا بول ديا اور پتھراؤ کرکے اور ڈنڈے برسا کر زبردست توڑ پھوڑ کي جبکہ بينکوں اور مارکيٹوں کے باہر کھڑي گاڑيوں کے شيشے بھي توڑ ڈالے? فيصل آباد ميں مشتعل مظاہرين نے کئي مارکيٹوں ميں توڑ پھوڑ کي اور زبردستي دکانيں بند کرانے کے ساتھ ساتھ لوٹ مار بھي کي جبکہ کئي ٹھيلے والوں کو بھي لوٹ ليا? اس موقع پر پوليس کي بھاري نفري تعينات تھي ليکن وہ بھي مظاہرين کو نہ روک سکي?اس موقع پر پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ہوائي فائرنگ اور آنسو گيس کي شيلنگ کي جس کے جواب ميں مظاہرين نے پوليس پر پتھراؤ کيا جس سے دونوں اطراف سے متعدد زخمي بھي ہو گئے? پاک پتن ميں مظاہرين نے واپڈا کے دفتر پر حملہ کر ديا دروازے اکھاڑ پھينکے اور کھڑکيوں کے شيشے توڑ ڈالے? خانيوال ميں سينکڑوں مشتعل مظاہرين نے چيئرمين ايرا حامد يار ہراج کے گھر پر دھاوا بول ديا اور دھرنا ديا? اس موقع پر ان کے سکيورٹي گارڈز کي فائرنگ سے بچے سميت تين افراد زخمي ہو گئے جن ميں سے ايک زخموں کي تاب نہ لا کر اسپتال ميں چل بسا? نارووال کي تحصيل ظفر وال ميں بجلي کي لوڈشيڈنگ کے خلاف احتجاجي مظاہرے کئے گئے، مشتعل افراد نے پيپلز پارٹي کے ايم اين اے طارق انيس کي گاڑي پر پتھراؤ کيا، ايم اين اے طارق انيس کے گارڈ کي جوابي فائرنگ سے مظاہرہ کرنے والے دو افراد شديد زخمي ہو گئے? ساہيوال ميں بھي دوران احتجاج مظاہرين نے صوبائي وزير ملک نديم کامران کے گھر پر حملہ کيا? فيروزوالا ميں لوڈشيڈنگ کے خلاف شہريوں نے احتجاجي مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا دفتر کا گھيرا کر ليا اور آفس کا سامان نذرآتش کر ديا? گوجرانوالہ ميں بجلي کي طويل لوڈشيڈنگ کيخلاف احتجاجي مظاہرہ کرکے روڈ بلاک کردي گئي? سرگودھا کے نواحي قصبہ جھاورياں ميں لوڈشيڈنگ کے خلاف عوام نے احتجاجا واپڈا دفتر ميں توڑ پھوڑ کي? گوجرہ ، منڈي بہاؤالدين، چکوال اور بہاولنگر سميت پنجاب کے کئي شہروں ميں غيراعلانيہ طويل لوڈشيڈ نگ کيخلاف احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھي جاري رہا، شہر ميں جاري بيس سے بائيس گھنٹے طويل لوڈشيڈنگ کيخلاف مظاہرين نے ريلوے پھاٹک بند کرديا اور دھرنا ديا?
 
محمد وارث

لائبریرین
انتہائی افسوسناک بات ہے کہ قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔ دوسری طرف لوڈ شیڈنگ نے بھی حد ہی کر دی ہے، اٹھارہ سے بیس بائیس گھنٹے بجلی ندارد اور اوپر سے شدید ترین گرمی، الامان۔ عوام کیلیے واقعی کوئی چارہ نہیں بچا لیکن یہ بھی ہماری خصوصی عادت ہے کہ احتجاج بھی کرتے ہیں تو اپنا ہی نقصان کرتے ہیں۔
 
عدیل منا

محفلین
لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کچھ طبقہ بے روزگار ہوگیا ہے۔ایسی صورت میں پھر وہ سب کچھ خود پر جائز ہی سمجھتا ہے (یعنی کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے)
 
پپو

محفلین
کریں تو کیا کریں کاروبار اپنی جگہ تبا ہ اب تو حالت یہ ہے کہ گھر میں پانی تک دستیاب نہیں واسا کی گاڑیاں گھروں میں پانی دے رہی ہیں چھوٹے بچے گرمی سے بلک رہے ہیں کیا کریں کہاں جائیں یہ لاوا اسی طرح پھوٹے گا
 
نیلم

محفلین
صبح 9 بج کے 15 منٹ پہ بجلی جاتی ہیں اور شام 4 بجے واپس آتی ہے.اور پھر پوری رات بجلی نہیں آتی ہماری طرف تو .یو پی ایس اور جنریٹر پر گزارہ ہے.
 
شمشاد

لائبریرین
لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کچھ طبقہ بے روزگار ہوگیا ہے۔ایسی صورت میں پھر وہ سب کچھ خود پر جائز ہی سمجھتا ہے (یعنی کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے)

کچھ طبقہ کا نہیں جناب، زیادہ طبقے کا روزگار تباہ ہو چکا ہے۔
 
عدیل منا

محفلین
اس سلسلے میں کچھ پیش رفت بھی ہورہی تھی، جیسے بلوچستان میں کوئلے سے بجلی بنانے کا منصوبہ وغیرہ۔
مزید کیا اپ ڈیٹس ہیں؟
 
سید ذیشان

محفلین
بہت ہی افسوسناک ہے یہ بلاوجہ جانوں کا ضیاع۔

یو پی ایس کے متعلق یہ کہوں گا کہ یہ مسئلے کو مزید گھمبیر کر رہا ہے۔ جب بجلی آتی ہے تو اس کی کافی مقدار یو پی ایس چارج ہونے میں خرچ ہو جاتی ہے۔ اور اب تو تقریباً ہر گھر میں یو پی ایس ہے۔ تو جتنی لوڈ شیڈنگ ہونی تھی اب اس میں مزید اضافہ یو پی ایس کے لوڈ کی وجہ سے ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں ہم دیکھتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ ہو رہی ہے۔
 
ساجد

محفلین
اس سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ اور یو پی ایس کے اوور وولٹیج اور لیکیج کی وجہ سے آتش زدگی کے واقعات میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات کا سبب لوڈ شیڈنگ ہی ہے۔ نیند کے اوقات شروع ہوتے اور مارکیٹیں بند کرتے وقت اکثر لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اور بجلی سے چلنے والی اشیاء یا پھر سرکٹ کھلے رہ جاتے ہیں اور جب بجلی آتی ہے تو اشیاء جلنے کے علاوہ وائرنگ میں آگ بھڑک اٹھتی ہے جس سے کافی جانی و مالی نقصانات ہوتے ہیں۔
اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور میں چند روز قبل ایک ایسی ہی آگ کے بھڑکنے سے کم از کم 50 کروڑ روپےمالیت کا کپڑا جل گیا اور جائداد کا نقصان اس کے علاوہ ہوا۔ اس آگ کے بھڑکنے کی وجہ یہ تھی کہ ایک دکان میں لگے یو پی ایس کا سرکٹ شارٹ ہو گیا تھا۔
اراکین کی معلومات کے لئے بتا دوں کہ یو پی ایس مقامی تیار شدہ ہو یا درآمدی یہ بجلی کے سرکٹ (تاروں اور وائرنگ) کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔اس کے اوور وولٹیج سے اپلائنسز کا نقصان ہونا تو عام بات ہے۔
 
عدیل منا

محفلین
یو۔پی۔ایس۔ کا مقامی یا درآمدی ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ یو۔پی۔ایس۔ ایک بیٹری ہے اور اس کے ساتھ دو کنورٹر لگے ہوتے ہیں۔ ایک بیٹری سے پہلے اور دوسرا بیٹری کے بعد۔ پہلے کنورٹر کا کام ہوتا ہے اے۔سی۔ کو ڈی۔سی۔ میں کنورٹ کرنا۔ کیونکہ اے۔سی۔ اسٹور نہیں ہوتی۔ دوسرا کنورٹر ڈی۔سی۔ کو دوبارہ اے۔سی۔ میں کنورٹ کرتا ہے (ہمارے اپلائنسز اے۔سی۔پر چلتے ہیں) اوور وولٹیج یا انڈر وولٹیج کا دخل پیچھے سے آنے والی اسپلائی پر ہے۔
شارٹ سرکٹ ہونا یہ ہوتا ہے کہ نیگیٹو اور پازٹیو آپس میں مل جائیں۔
 
جی عام حالات میں بجلی کی ترسیل کا منبع واپڈا کے ٹرانسفارمر ہوتے ہیں لیکن جب یو پی ایس استعمال ہو رہا ہو تو وہی بجلی کی فراہمی کا منبع ہوتا ہے اور اس میں اگر غیر معیاری کنڈکٹرز اوروائنڈنگ کی تار یا پھر الیکٹرونک سرکٹ کا استعمال کیا جائیں (جوکہ کیا جاتا ہے) تو پھر ان سے اوور وولٹیج نکلتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے پنجاب میں اتنی زیادہ املاک اور جانوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ پھر بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب عوام سے پر امن مظاہروں کی درخواست نہیں کر رہے۔ کیا اُنہیں پنجاب کے لوگوں کے جان و مال عزیز نہیں ہیں۔ اگر وہ اس پُر تشدد احتجاج کے علمبردار ہیں تو اُن کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔

قطع نظر ان سب باتوں کے لوڈ شیڈنگ واقعی بہت ہورہی ہے پنجاب میں اور اس کے حل کے لئے بھی فوری اقدامات ہونے چاہیے۔ لیکن
ہم کو اُن سے وفا کی ہے اُمید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے
۔
 
بجا فرما تے ہیں۔ میں چونکہ خود الکٹریسٹی فیلڈ سے وابستہ ہوں، اپنی معلومات کی بنیاد پر بات کی تھی ورنہ یو پی ایس کا تو اس وقت وجود ہی نہیں تھا جب میں پاکستان میں تھا۔ اس لئے اس کا بغور مشاہدہ کرنے کا موقع نہیں ملا۔
 
احمد بھائی اگرچہ آج وزیر اعلی پنجاب نے مظاہروں کے دوران پر امن رہنے کی درخواست کی ہے لیکن بپھرے عوام اب نہیں مان رہے۔
 
نا چیز کا بھی کچھ کچھ تعلق رہا ہے اس میدان سے۔ اسی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔ میرے اپنے گھر میں یو پی ایس نہیں ہے ۔ چارج ایبل لائٹس اور چارج ایبل پنکھوں سے کم خرچ اور بالا نشینی کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی اگرچہ آج وزیر اعلی پنجاب نے مظاہروں کے دوران پر امن رہنے کی درخواست کی ہے لیکن بپھرے عوام اب نہیں مان رہے۔

اگر ایسا ہے تو اچھی بات ہے لیکن میں نے کل وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ٹی وی پر سُنا تھا وہاں اُنہوں نے اس قسم کی کوئی بات نہیں کی۔ پھر احتجاج کرنے والے بھی زیادہ تر عوامی املاک کو ہی نقصان پہنچا رہے ہیں وہی عوام جو خود بجلی اور گیس کی قلت کے ستائے ہوئے ہیں، ان کے لئے دوہرا عذاب ہے۔

وہ تمام لوگ جو آمریت کو بُرا کہنے میں زندگی گزارتے ہیں وہی لوگ آمریت کے لئے راہ بھی ہموار کرتے ہیں ۔

سو فیصد متفق ہوں جناب آپ کی بات سے۔ لیکن کیا کریں کہ اب ہم عوام کے سڑکوں پر آنے پر تنقید نہیں کر سکتے کہ ان پر ان حکمرانوں نے حد درجہ ظلم کیا ہے۔ ان مظاہروں پر اب حکمران ٹولے کی چیخیں اس لئے بلند ہو رہی ہیں کہ ان کے ایم این ایز کے گھروں پر حملے ہوئے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔
آج ہی میرے آبائی شہر کمالیہ میں ایم این اے ریاض فتیانہ کے گھر پر عوام نے دھاوا بول دیا اورفائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ ایک افسوسناک بات ہے لیکن یہ سب اچانک نہیں ہوا ۔ کیا حکمرانی کے مزے لینے والے عوامی مسائل کے حل کے لئے اسمبلیوں میں نہیں بھیجے جاتے؟۔ اگر وہ الٹا عوام کو عذاب در عذاب میں ڈال دیں تو ان حالات پر حیرت نہیں ہونی چاہئیے۔
 
Top