پنجاب میں بیورو کریسی کی شاہ خرچیاں

لاہور (معین اظہر سے) پنجاب میں بیورو کریسی نے اپنے مراعات کے حصول کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور چیف سیکرٹری سمیت کئی اعلیٰ افسروں کے موبائل فون کی حد ختم کرکے جبکہ سیکرٹری‘ ڈی سی او‘ کمشنر و غیرہ کے موبائل فون کے استعمال کی حد میں 80 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بیورو کریسی کے لئے تقریباً 600بلیک بیری سیٹ خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیس حتمی منظوری کے لئے محکمہ خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ محکمہ آئی ٹی سیٹ خرید کر دے گا اور محکمہ سروسز نے ان کے موبائل کے استعمال کی حد میں اضافہ کا کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنچاب نے کچھ عرصہ قبل پنجاب میں چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری اور اعلیٰ افسروں کو عام سیٹ استعمال کرنے کی بجائے بلیک بیری سیٹ خرید کر دئیے تھے اور ان کے موبائل فون کے کال کی حد جو 2500 روپے ماہانہ تھی جسے بڑھاکر 3500 کر دیا گیا، اس پر بھی یہ افسر مطمئن نہ ہوئے، انکے دبائو پر چیف سیکرٹری‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری‘ چیئرمین پی اینڈ ڈی اور آئی جی پنجاب کی حد کو ختم کیا جا رہا ہے وہ موبائل فون کا لامحدود استعمال کر سکیں گے جبکہ سیکرٹریوں‘ کمشنروں اور ڈی سی اوز اور دیگر اعلیٰ افسران کی موبائل استعمال کی حد کو 3500سے بڑھاکر 6000ماہانہ کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے چند عرصہ قبل بلیک بیری سیٹ تقریباً 100 افسروں کو لے کر دئیے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب جو بلیک بیری سیٹ جو خریدے جا رہے ہیں وہ مارکیٹ میں مہنگے ترین ہیں اور جن کی قیمت 25 سے 45 ہزار روپے ہے اور تقریباً 2 کروڑ روپے کے سیٹ لئے جائیں گے۔

نوائے وقت
 

فخرنوید

محفلین
کیا ان کو نوکیا 1610 سیٹ پر آواز سنائی نہیں دے سکتے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس ان کے منہ کو جو لگ گیا ہے ۔۔۔۔۔۔ تو ایسا ہی کریں گے نا
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی کیا ہو گیا جو صاحبان اقتدار نے عوام کے اتنے سے پیسے خرچ کر لیے۔
وہ بھی تو ہیں جن کا کوئی حساب کتاب ہی نہیں کہ کتنے خرچ کر رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خادم پنجاب زندہ ہی کب تھے، پہلے بھی آقائے پنجاب تھے، اب بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
 
سیاستدان توحکومت میں آتے جاتے اور کھاتے رہتے ہیں۔ لیکن بیوروکریسی والوں کی نوکری پکی ہوتی ہے۔
خادمِ پنجاب ہو یا خادمِ سندھ، بیوروکریسی کو خوش رکھنا اس کی مجبوری ہوتی ہے۔
 
Top