پنجاب میں نئے صوبے۔ قادری

قادری نے پنجاب میں 4 نئے صوبے بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

کئی سال پہلے ہم یہی بات کرتے تھے تو یار لوگ ہمیں غدار اور پاکستان دشمن قراد دیتے تھے (یہاں)

کیا سالوں بعد یار لوگ اپنی غلطی تسلیم کرکے معافی مانگیں گے۔ ان میں اتنی اخلاقی جرات ہے؟

یا قادری کو وہ غدار قرار دیں گے؟

ہم قادری کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ ہوسکتا ہے چار نئے صوبے بنانے سے کنفیڈریشن کی بات ٹل جاوے۔
 
کاشفی

محفلین

آپ میں اور قادری صاحب میں فرق ہے۔
قادری صاحب ایک بڑے اچھے انسان ہیں۔اور آپ کی باتیں پڑھ کر یہ اندازہ ہوا ہے کہ آپ ان سے عمر میں چھوٹے اچھے انسان ہیں۔۔۔
۔۔قادری صاحب سے قطع نظر۔۔
آپ غدار ہوسکتے ہیں لیکن اول درجے کے محب وطن شہری غداری کرنے، لوگوں کا قتل عام کرنے، ہتھیار ڈالنے اور ملک کا ستیاناس کرنے کے بعد بھی غدار وغیرہ کہلانے کے مستحق نہیں ہوتے ہیں۔ سن آف دا مٹی ، مٹی پلیت کرنے کے بعد بھی محب وطن کہلاتے ہیں یا بگڑے ہوئے اور ناراض لوگ کہلاتے ہیں۔
محب وطن لوگوں نے تعصب کی بنا پر غدار کا لفظ صرف ایک قوم کے لیئے مختص کررکھا ہے۔
کیا اس تعصب کی وجہ سے مولانا آزاد کلام رحمتہ اللہ علیہ کی باتیں درست ثابت ہوجائیں گی۔۔؟
 
زرقا مفتی

محفلین
B0dC9n5CQAAe7bA.jpg
 
زرقا مفتی

محفلین
انتخابی مہم کے دوران شہباز شریف نے کہا تھا
زرداری کا ''بی جے پی'' شوشہ منظور نہیں، بہاولپور اور جنوبی پنجاب کو الگ الگ صوبہ بنائیں گے: شہباز شریف

بہاول پور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بہاول پور علیحدہ صوبہ اور جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنے گا۔ہماری آئندہ حکومت صوبہ بہاول پور کا دارالحکومت اور گورنرہائوس دونوں بہاول پور میں بنائے گی جبکہ جنوبی پنجاب کا دار الحکومت ملتان میں ہو گا۔ صوبہ بہاول پورجنوبی پنجاب ''بی جے پی''کا جو شوشہ چھوڑا گیاہے یہ ہمیں منظور ہے نہ ہی بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے عوام کو ۔مسٹر زرداری اور یہ مداری پونے پانچ برس کہاں سوئے رہے ؟ وہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کے دوران پیرس میں موسم سے لطف اٹھا رہے تھے اور عوام سیلاب کی تباہی سے دوچار تھے جبکہ آپ کا یہ ادنیٰ خادم گائوں گائوں جا کر سیلاب زدگان کی امدادوبحالی میں دن رات مصروف رہا۔ آج ان لوگوں کے دل میں جنوبی پنجاب کا درد کیسے جاگا ہے۔ آصف زرداری نے ملک میں پونے پانچ برس کے دوران جو اندھیرے پھیلائے ہیں ، میں انہیں آج اجالوں میں تبدیل کرنے آیا ہوں۔ زرداری نے پاکستان کی زراعت، صنعت، سکولوں ،کالجوں اور ہسپتالوں میں اندھیرے بھر دیئے اور پاکستان کو لوٹ کر تباہ و برباد کر دیا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے آئندہ عام انتخابات میں عوام زر بابا چالیس چوروں کادیا گل کردیں گے۔
http://www.rykupdate.com/bahawalpur/1791-chief-minister-ujala-program-in-bahawal-pur-.html
 
7 صوبوں کا قادری کا جو نظریہ ہے کیا عمران اس کو سپورٹ کرتا ہے؟
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ !
طاہر القادری تو کپتان کی خیبر پختونخواہ کی حکومت بھی تڑوانا چاہتا ہے مگر کپتان نے کبھی اس پر احتجاج نہیں کیا !
کیونکہ دونوں کو پتہ ہے کہ اصل مقاصد کچھ اور ہیں :p
 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے پیش کئے گئے بل کا مسودہ مسترد کردیا ہے ۔
سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمشید دستی نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے بل ایوان میں پیش کیا تاہم وفاقی وزیر زاہد حامد نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بل کو ایوان میں پیش کرنے کا قانونی راستہ ہے جو کہ اس بل پر بھی لاگو ہوتا ہے اس لئے اسے مسترد کیا جائے۔ اس موقع پر جمشید دستی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کی جاچکی ہے اور اب اس پر صرف عمل درآمد کیا جانا ہے۔ سپیکر نے بل سے متعلق ایوان میں رائے شماری کرائی اور اکثریتی فیصلے پر اسے مسترد کردیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے سے متعلق قرارداد پر بہاولپور صوبے کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی قرارداد پیش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔
 
تب ہی قادری اس اسمبلی کو توڑنا چاہتا ہے
 
Top