x boy
محفلین
Nawaiwaqt
پنجاب میں پانچویں و آٹھویں کے امتحانات سے مطالعہ پاکستان کا مضمون خارج
لاہور (میاں علی افضل سے) پنجاب ایگزامینیشن کمشن نے ایجوکیشن پالیسی کے برعکس پنجاب میں پانچویں و آٹھویں کے امتحانات میں مطالعہ پاکستان کا امتحان نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، گذشتہ 6 سال سے مطالعہ پاکستان کا امتحان لیا جا رہا ہے جسے اچانک ختم کر دیا گیا ہے، مطالعہ پاکستان کا امتحان نہ لینے سے طلبہ کی مطالعہ پاکستان کی تعلیم کے حصول پر توجہ کم ہونی شروع ہو گئی ہے اور مستقبل میں ٹیچرز بھی طلبہ کو مطالعہ پاکستان کی تعلیم نہیں دے سکیں گے جس سے ہر سال لاکھوں طلبہ نظریہ پاکستان، قراداد پاکستان، خطبہ الہ آباد، قائداعظمؒ کے چودہ نکات، تحریک کارکنان اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ سمیت تحریک پاکستان کے رہنمائوں اور کارکنوں کی قیام پاکستان کیلئے کی گئی جدوجہد کی تعلیم سے دور ہوتے جائیں گے۔ پنجاب ایگزامینیشن کمشن کے زیر اہتمام فروری 2014ء میں ہونیوالے امتحانات کے جاری کئے گئے شیڈول میں مطالعہ پاکستان کے ساتھ عربی کا امتحان بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں امتحان صرف ریاضی، سائنس، اردو، انگلش اور اسلامیات کے لئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے طلبہ کو مطالعہ پاکستان کی مفت کتابیں تو فراہم کی جا رہی ہیں لیکن اس کا امتحان نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جو پنجاب ایجوکیشن پالیسی کی بھی خلاف ورزی ہے جس کے مطابق مطالعہ پاکستان لازمی مضمون ہے۔ تعلیمی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالعہ پاکستان کا امتحان نہ لیکر طلبہ کو پاکستان کی تاریخ سے دور کیا جا رہا ہے انہوں نے اسے بیرونی سازش قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔