پنجاب کی تین دبنگ خواتین عوام دشمنوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑیں

پنجاب کی تین دبنگ خواتین عوام دشمنوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑیں
Punjabwomen_9-5-2015_196487_l.jpg

لاہور.........پنجاب کی تین دبنگ خواتین عائشہ ممتاز، عائشہ رانجھا اور مدیحہ انور عوام دشمنوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑیں، جعل سازوں، ٹیکس چوروں اور حرام خوروں پر کریک ڈاؤن جاری، آج بھی 12 سو کلوخراب گوشت پکڑا گیا، جعلی مصالحے بنانے والی فیکٹری بھی سیل کردی ۔ عائشہ ممتاز،عائشہ رانجھا اور اب فریحہ انور، تین دبنگ عورتیں جو پنجاب میں جعل سازوں اور ٹیکس چوروں پر قہر بن کر ٹوٹیں۔ پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز سامنے آئیں، انھوں نے ریستورانوں پر چھاپے مارے جہاں گندگی کے ڈھیر لگے تھے، اس کے بعد قصابوں کی باری آئی جو گائے اور بکرے کے نام پر انسانوں کو گدھے، گھوڑے حتیٰ کہ خنزیر تک کا گوشت کھلا رہے تھے۔ اس کے بعد عائشہ رانجھا سامنے آئیں، انھوں نے تین فیشن ہائوسز پر چھاپے مارے جو عوام سے اپنے دام تو کھرے کر رہے تھے مگر ٹیکس ادا کرنے کی قومی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے تھے۔اور اب سامنے آئی ہیں مدیحہ انور، پنجاب کی فوڈ سیفٹی آفیسر، جنھوں نے لاہور کی بند روڈ پر مصالحے تیار کرنے والی فیکٹریوں پر یلغار کی۔ اگر ملک کے باقی جعل سازوں اور ٹیکس چوروں کو شرم نہ آئی تو وہ وقت دور نہیں جب کوئی عائشہ ممتاز، عائشہ رانجھا یا مدیحہ انور چھاپہ مارے گی اور زبردست کا ٹھینگا سر پر ہوگا۔
 
آوازِ دوست

محفلین
ٹیکس اکٹھا کرنے والی محترمہ عائشہ رانجھا نے غریب عوام کو مہنگے فیشن ڈیزائینرز سے ٹیکس لے کر دینے کا جو قدم اُٹھایا ہے وہ زیادہ قابلِ ستائش ہے کہ اِس میں عوام کی آگاہی کا عمل بھی شامل ہے ورنہ اُنہیں کیا خبر تھی کہ فیشن ڈیزائینرز کِس کھیت کی مولی ہیں اُنہیں تو ٹیکس چوری کے حوالے سے اپنے ارب، کھرب پتی سیاستدان ہی یاد تھے جِن سے صرفِ نظر کر کے عائشہ رانجھا صاحبہ نے اپنا رانجھا بھی راضی رکھا اور نام بھی کما لیا :)
 
تجمل حسین

محفلین
ساہیوال میں بھی یونائیٹڈ بیکری اینڈ سویٹس کو صفائی کی ابتر صورتحال اور ناقص اشیاءبنانے پر سیل کردیا گیا ہے۔ بیکری کے مالک موصوف ماجد صاحب نے گاڑی پر ایم این اے کی جعلی نمبرپلیٹ لگا رکھی تھی۔ حالانکہ ان کا خود ایم این اے ہونا تو دور کی بات خاندان میں بھی کوئی ایم این اے نہ ہے۔ یہ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میڈم صباء اصغر علی نے کی ہے۔
 
ویری گڈ
کم چک کے رکھو
 
شیزان

لائبریرین
واقعی کارنامہ سر انجام دے رہی ہیں یہ خواتین۔۔ قابل تعریف ہیں۔۔
اللہ پاک انہیں شریروں کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین
 
Top