پنجاب کے عوام کو ایم کیو ایم سے دور نہیں رکھا جاسکتا، مصطفی کمال

حق پرست سٹی ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے غیور عوام کو اب منفی پروپیگنڈے کے ذریعے ایم کیو ایم سے دور نہیں رکھتا جاسکتا، قائدتحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہوکر ملک بھر کے عوام اپنے حقوق کی پرامن جدوجہد کے لئے متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہورہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ایک مختصر دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا، سیف یار خان، ڈاکٹر علی حسن چوہدری، حق پرست وزیر ایم پی اے فیصل سبزواری، اراکین کنونشن کمیٹی عنصر علی ، مقصود اعوان ایڈووکیٹ، محترمہ پروین اختر، پروفیسر غلام صاحب رانا فرحت علی ایڈووکیٹ، حسنات رفیق سمیت کارکنان و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر حق پرست سٹی ناظم کراچی سید مصطفی کمال کا ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے شاندار استبال کیا گیا ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ واحد تحریک ہے جس کو ملک کے عوام پرکھ چکے ہیں اور یہی جماعت ملک پر مسلط فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کی عملی جدوجہد کررہی ہے ۔

ماخذ
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ہم تو کافی دور ہیں ابھی ایم کیو ایم سے ۔ کیونکہ ابھی ایم کیو ایم سندھ میں ہے۔ پنجاب میں تو ابھی آئی ہی نہیں۔
 

arifkarim

معطل
متحدہ قومی موومنٹ واحد تحریک ہے جس کو ملک کے عوام پرکھ چکے ہیں اور یہی جماعت ملک پر مسلط فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کی عملی جدوجہد کررہی ہے ۔
جسکے بعد ایم کیو ایم کی "مسلط زدگی" کو ختم کرنے کیلئے کسی اور "جماعت" کو جدوجہد کرنی پڑے گی! :)
 
Top