لاريب اخلاص
لائبریرین
ڈاکٹر مغیث الدین شیخ
ابلاغیات کا ایک درخشاں ستارہ آج غروب ہوا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو کورونا وائرس کی وجہ سے سانس کی تکلیف بڑھنے پر گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
پروفیسر ڈاکٹر مغییث الدین شیخ کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ٹیسٹ دو ہفتے پہلے مٹبت آیا تھا۔ پچھلے تین دنوں سے ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں چوبیس گھنٹے قبل انہیں آئی سی یو میں لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پروفیسر مغیث الدین شیخ مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات ناقابل فراموش ہیں،
پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے بانی رہے، انہوں نے وہاں بطور ڈین کام کیا اور دیگر کئی اداروں میں بھی تدریسی خدمات سرانجام دیں۔
اللہ سر مغیث الدین شیخ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دیں آمین۔