مبارکباد پندرہ اگست، بوجهو تو جانیں؟؟؟

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
اب ذرا جناب سے بھی دو دو ہاتھ کر ہی لوں۔ لگتا ہے کہ آج کل سرکار کی طبیعت کافی ناساز ہے اسی لئے میری تعریفوں کے پل باندھنے کے چکر میں ادھر ادھر کی کئی چیزیں توڑ دیں۔ ;)
سوری یہ بات سمجھ نہیں آئی بالکل بھی
اور تعریف کب اور کہاں کی بھلا؟ میں نے تو حساب برابر کیا تھا یا یوں سمجھ لیں کہ سب محفلین کی طرف سے مبارک باد دی تھی ۔
ویسے تو اس لڑی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ’رشوت‘ دے کر بنوائی گئی ہے :p
جو شخص رشوت لیتا نہیں کیا وہ رشوت لے سکتا ہے؟؟؟
سب محفلین یہاں ایک فیملی اور دوستوں کی طرح ہیں اور مجھے اچھا لگتا ہے سب کا خیال رکھنا اور خوش رکھنا ۔

مگر میرے لئے اس کی اہمیت اتنی ہی ہے جتنی کسی فوجی کے لئے اس کے سینے پر سجے بلّوں کی! :redheart::redrose:
بہت بہت شکریہ کہ آپ کو اچھا لگا ورنہ مجھے لگا کہ جواب دینا تو دور کی بات شاید آپ اسے پڑھنا بھی پسند نا کریں ۔

کیا دن آگئے ہیں کہ اب جناب کا بھی شکریہ ادا کرنا پڑے گا۔ :LOL: چلیں، رسم نبھانے کے لئے کہہ ہی دیتا ہوں۔ :)
تعبیر، میرے لئے تو یہ دن ویسے بھی بہت اہمیت کا حامل تھا مگر اسے مزید خوبصورت اور اہم بنانے کے لئے دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ :rose:
واقعی کیا دن آگئے ہیں۔
آپ کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ آپ نے بھی کافی کچھ کیا ہے میرے لیے تو اس کے مقابلے میں تو یہ کچھ بھی نہیں تھا :)

داؤد رہبر کی پیروی کرتے ہوئے انگریزی محاورے کا ترجمہ کر کے یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ نے میرا دن بنا دیا! :rainbow::party:
ایک بار پھر شکریہ اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کا ہر دن بہتر سے بہترین بنائے۔ :):):)
 

زبیر مرزا

محفلین
یہ تعریف کس کی کی ہے آپ نے؟
اگر تو عاطف سے کچھ سیکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو مجھے بھی وہ گرضرور بتائیے گا :)
بہت بہت شکریہ یہاں آنے اور اتنے اچھے الفاظ کے لیے
یہ سیکھنے والی بات ( سادہ اندزِ تحریر) آپ کے لیے تھی -
عاطف بٹ سے صحافت ، سیاست ، شرافت سیکھی جاسکتی لیکن ان تینوں چیزوں کے سیکھنے میں ہمیں دلچسپی نہیں :p
 

تعبیر

محفلین
بہت عمدہ تعبیر جی۔ زبردست۔ کیا روانی ہے اور کیا الفاظ کی فروانی ہے۔ کیا ہی اچھوتے انداز میں عاطف بٹ صاحب کو محفل میں شرکت کی سالگرہ کا تحفہ دیا ہے۔ لاجواب۔ :zabardast1:

بہت بہت شکریہ اگر کہیں تو آپ کی سالگرہ یا محفل پر سالگرہ پر آپ کو بھی ایسا تحفہ دے چکتی ہوں ۔
اتنے اچھے الفاظ میں تعریف کرنے کے لیے بہت بہت شکریہ :)
آپ کے اس دھاگے سے ہمیں وہ دھاگہ یاد آگیا جو عاطف صاحب نے آپ کے لئے کھولا تھا۔ وہیں کہیں یہ اڑتی اڑتی سنی تھی کہ بھئی محترمہ تعبیر تو کوئی اسی نوے کے پیٹے میں ہیں اور نواسے نواسیوں والی ہیں۔ یقین مانیں ہم تو یہ سن کر ششدر رہ گئے تھے کہ ہیں یہ کیا!:eek: باتوں کی کھنک سے تو تیس سے زیادہ کی نہیں لگتیں لیکن اسی نوے !! کچھ زیادہ نہیں ہوگیا!!
ہاہاہا
اف نا ہی یاد دلائیں بس نظر آیا تو یہی میرا لیڈی ہٹلر والا روپ نظر نہیں آیا وہاں؟ :p
حسیب گل کے خیال میں میری عمر نوے سال ہے
چھوٹے غالب کے خیال میں میری عمر نوے سال تو کئی برس پہلے تھی کہ میری پیدائش تو اہرام مصر سے سے بھی قبل کی ہے اور میرا اپنا یہ کہنا ہے کہ میں ایک مصری ممی ہی تھی اور غالب سنیاسی،جوگی کی شکتیوں اور کرامتوں اور کڑی تپسیاؤں سے میں دوبارہ آئی ہوں اب آپ خود اندازہ لگا لیں کہ میری عمر کیا ہو سکتی ہے۔
اف توبہ ہے اب کیا اپنا پوسپورٹ یا تصویر دکھانی ہو گی صحیح عمر کے لیے؟؟؟ ویسے بھی مجھے تیس کے بعد کی گنتی نہیں آتی سو مجھے کیا پتہ کہ میری عمر کیا ہے :p

یقین مانیں اس کے بعد ایک مرتبہ جب آپ کو کسی دھاگے میں مخاطب کرنے لگے تو آپ کی سنی سنائی عمر کا خیال کرکے ‘‘تعبیرن بی’’ کہنے لگے تھے;) لیکن پھر خیال آیا کہ سنی سنائی بات ہے کہیں غلط ہی نہ ہو۔ صحیح ہو تو کوئی مسئلہ نہیں کہ اسی نوے کی عمر کے استخوانی ہاتھ میں ہم پر اٹھنے کی تاب ہی کہاں ہوگی لیکن بات اگر غلط نکلی اور یہ کوئی تیس کے آس پاس کی ہوئیں تو اس عمر میں ہاتھ بڑے زناٹے کا پڑتا ہے اور اوپر سے ہاتھ میں ہو بارہ نمبر کی سینڈل تو بندہ گیا کام سے۔:)
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ویسے میں نے کبھی کسی کی پٹائی سینڈل سے نہیں کی تو کس پر یہ تجربہ کروں؟ :p:p:p

مجھے لگا کہ آپ کا شمار میں اپنے دوستوں والی لسٹ میں کر لوں لیکن لگتا ہے کہ آپ مخالف پارٹی سے ہیں۔

بس اس خیال کا آنا تھا کہ عین آخری لمحات میں "تعبیرن بی" کی بجائے "تعبیر جی" منہ سے نکل گیا اور تب سے ہم آپ کو تعبیر جی ہی کہتے ہیں۔ ظاہر ہے اس کے بعد تعبیر بہنا تو نہیں کہہ سکتے تھے کہ لوگ کیا کہتے کہ دیکھو کتنا بدتمیز ہے نوے سالہ بڑھیا کو بہنا کہہ رہا ہے۔ کسی نے تمیز ہی نہیں سکھائی ۔:oops: لیکن ہم بھی کیا کرتے کہ اگر "اماں جی" کہتے تو لوگ تو کچھ نہ کہتے آپ نے ہی برس پڑنا تھا کہ ‘‘اماں ہوگی تیری اماں’’;) کہ خاتون نوے کی عمر میں بھی ہو تو خواہش ہوتی ہے کہ لوگ اسے بٹیا کہیں۔:)اب اتنا حوصلہ تو سعود بھائی ہی دکھا سکتے ہیں۔;) بس جناب ہمیں تو تعبیر جی کہنے میں ہی عافیت نظر آئی۔:)
ارے بابا چاہیں تو مجھے خالہ،چاچی،پپھو ،مامی کچھ بھی کہ لیں ۔ :)
ویسے میں بھی پہلے یہاں سب کے نام کے بعد جی لگایا کرتی تھی جیسے شمشاد جی ابھی کچھ ٹائم سے کچھ کو بھائی کہنا شروع کیا ہے۔ میرے مخاطب کرنے والی لسٹ بھی عجیب ہے جیسے
بیس سال تک والوں کو میں بچے کہتی ہوں اس سے اوپر تیس سے پینتیس تک والوں کو چھوٹے یا انکا نام اور اس کے بعد والی ہر عمر کے حضرات کو بھائی ،انکل کہنا مجھے نہیں پسند کسی کو :)
آپ بتائیں کہ آپ کو کس لسٹ میں ڈالوں ؟؟؟
لیکن آج اس دھاگے میں یہ خبر غلط ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ آپ کا پہلا ہی جملہ کہ "ٹاپک پاکستان کے لحاظ سے تو تھوڑا لیٹ ہو گیا ہے" بڑے کڑاکے سے کہا گیا ہے جو میرے حساب سے نوے کی عمر میں کچھ اس انداز میں ہونا چاہئے تھا "تھاپک پھاکھستان کے لیاج چھے تھولا لیت ہوگیا اے":) اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نوے کی عمر کی تمام خبریں غلط ہیں۔ لیکن پھر ذرا مزید آگے جائیں تو پھر شکوک پیدا ہوتے ہیں اس جملے سے کہ "تو پیارے بچوں۔۔۔ ۔" اب ظاہر ہے بندہ نوے کے سن میں ہو تو دن رات نواسے نواسیوں کو بچوں کہہ کہہ کر اس کی زبان پر ہی یہ چڑھ جاتا ہے کہ پیارے بچوں۔;) لیکن اس کے بعد ذرا اور آگے جائیں تو یہ شک پھر سے دور ہوجاتا ہے اس جملے سے کہ "ان کے وعدے بالکل فلم کچھ کچھ ہوتا ہےکے اس ڈائیلاگ جیسے ہیں کہ ہم پیار بھی ایک ہی بار کرتے ہیں" کہ نوے کی عمر میں بندے کو فلم کے ہجے بھی یاد نہیں رہتے جبکہ یہاں پورا نام بلکہ ڈائیلاگ تک یاد ہیں۔ اب پھر یقین ہوجاتا ہے کہ واقعی نوے والی بات غلط ہے۔:heehee: لیکن پھر کچھ اور آگے جائیں تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔:rollingonthefloor:

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اف اففف اففففففف
پھر آگے کیا ہوا؟؟؟
 

تعبیر

محفلین
رانا صاحب، وہ تعبیر کی عمر والی ہوائی کسی دشمن نے اڑائی تھی اور اس کے پیچھے حسد کے جذبات کارفرما تھے ورنہ تعبیر کی تو ابھی کھیلنے کودنے کی عمر ہے مگر کھیل کود اس احتیاط کے ساتھ ہونی چاہئے کہ کوئی ہڈی ادھر ادھر نہ ہوجائے۔ :rollingonthefloor: ویسے بھی جس طرح مجھ سے ’بدلہ لینے کے لئے‘ انہوں نے یہ لڑی بنائی ہے اس سے آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ اسّی نوے سال کی اماں جی کا حافظہ اتنا قوی نہیں ہوسکتا! :)
اف توبہ ہے یک نا شد دو شد
 

تعبیر

محفلین
پہلی بار کسی مراسلے کو اسقدر متجسس ہو کر پڑھا
واہ کیا خوب لکھا سارا کچا چٹھا کھول دیا
بہت مبارک ہو عاطف بٹ صاحب :)
سمجھ نہیں آئی کہ آپ ان کے دوستوں کی صف میں ہیں یا دشمنوں کی صف میں
بہت سی داد آپ کی اس کاوش کی نظر
شاد و آباد رہیں
بہت بہت شکریہ آپ کا اور آپ ہی کے انداز میں کہوں تو ہنسدے رہیں تے وسدے رہیں :):):)
ہم ایک دوسرے کی نا دوستوں کی لسٹ میں ہیں اور نا دشمنوں کی لسٹ میں
یوں سمجھیں کہ انڈیا پاکستان جیسے تعلقات ہیں کہ کبھی دوستی خیر سگالی تو کبھی جھڑپ اور گولہ بارود والی جنگ :p
آپ اس بات سے ہی سمجھ جائیں کہ ہم دوست ہیں یا دشمن کہ ہمارا تعلق ٹام اینڈ جیری جیسا ہے کہ جب تک ایک دوسرے سے لڑ نا لیں اور خوب طنز نا کر لیں ہم دنوں کو ہی سکوں نہیں ملتا :):):)
عاطف چھوٹے ہیں مجھ سے اس لیے کوشش کرتی ہوں کہ تھوڑا رعب شوعب ڈال لوں اور اپنی منوا لوں لیکن کبھی کامیابی نہیں ہوئی :(
 

تعبیر

محفلین
میڈم تعبیر چاہے سال بھر بعد ہی تشریف لائیں لیکن ایک ہی چھکے میں اتنی تاخیر کی کسر پوری فرمادیتی ہیں :applause:
ایسا بہترین انداز کہ تعریف کئے بغیر کوئی چارہ ہی نہیں :D
بہت بہت شکریہ بینا :lovestruck:
یہ تعریف اتنے دانت نکال کر کیوں کی جا رہی ہے کچھ شک ہو رہا ہے کہ تعریف ہی ہے نا ؟؟؟ :p
اور ایسا بہترین انداز تعرید اور حاصلہ افزائی کا کہ شکریہ کہے بغیر کوئی چارہ نہیں:D
میڈم آپ بھی کہاں غائب رہنے لگیں ہیں کہ چھ چھ ماہ میں ایک چکر لگ رہا ہے آجکل آپ کا :p
 

تعبیر

محفلین
ایک مسکان تو عاطف بٹ بھائی کو ایک سال کی مبارکباد کے نام تھی۔ :) :) :)
دوسری مسکان اپنی سوئٹ سی اپیا جانی کی اتنی خوبصورت لڑی کے نام تھی۔ :) :) :)
اور تیسری مسکان اس بات پر تھی کہ ہم اور تعبیر اپیا ایک ہی دن محفلین بنے، آگے پیچھے، اس طرح کہ ہماری رکنیت کا نمبر 1673 ہے اور اپیا رانی کا 167۔ عاطف بھائی کو اپیا کے محفل میں پانچ سال نظر آئے پر ہمارے نہیں! (عاطف بھائی، مذاق کر رہے ہیں، کوئی شکایت والی بات نہیں!) :) :) :)

اپیا رانی اب آپ ہی انصاف کیجیے کہ ہماری کیا خطا ہے بھلا؟ :) :) :)
جی سعود مجھے بھی یاد ہے کہ آپ اور میں ایک ہی دن محفلین بنے اور پانچ سال سے ہی ہم اسی طرح ساتھ ساتھ ہیں بالکل اپنوں کی طرح ماشاءاللہ ۔
اب یہ تو عاطف ہی بتائیں گے کہ انہیں آپ کیوں نظر نہیں آئے یا ہو سکتا ہے کہ عاطف کو بھی آپ سے یہی شکایت ہو کہ وہ آپ کو نظر کیوں نہیں آئے اس موقعے کی مناسبت سے؟؟؟ :):):)
ہم دونوں میں تو بدلے بدلے کا کھیل چلتا رہتا ہے شاید اس لیے
 

تعبیر

محفلین
یہ سیکھنے والی بات ( سادہ اندزِ تحریر) آپ کے لیے تھی -
عاطف بٹ سے صحافت ، سیاست ، شرافت سیکھی جاسکتی لیکن ان تینوں چیزوں کے سیکھنے میں ہمیں دلچسپی نہیں :p
سچ میرے لیے؟؟؟ :confused:
پھر تو مجھے شرمندہ کر رہے ہیں کہ میں آپ سے زیادہ متاثر ہوں اور آپ کو استاد بنا کر کافی کچھ سیکھنا چاہتی ہوں :)
ہاہاہا آپ کو لگتا ہے کہ عاطف کچھ سکھانے والوں میں ہیں؟؟؟ بتایا تو تھا کہ شرافت کی وجہ سے کسی کو انکار یا نا نہیں بول سکتے اور سیاست کا استعمال کرتے ہوئے صرف آسرے اور دلاسے دیتے رہتے ہیں اور ایک صحافی کی طرح خبریں بنا بنا کر اپنی ان بہترین عادت پر پردہ ڈالتے رہتے ہیں :p:p:p
 
جی سعود مجھے بھی یاد ہے کہ آپ اور میں ایک ہی دن محفلین بنے اور پانچ سال سے ہی ہم اسی طرح ساتھ ساتھ ہیں بالکل اپنوں کی طرح ماشاءاللہ ۔
اب یہ تو عاطف ہی بتائیں گے کہ انہیں آپ کیوں نظر نہیں آئے یا ہو سکتا ہے کہ عاطف کو بھی آپ سے یہی شکایت ہو کہ وہ آپ کو نظر کیوں نہیں آئے اس موقعے کی مناسبت سے؟؟؟ :):):)
ہم دونوں میں تو بدلے بدلے کا کھیل چلتا رہتا ہے شاید اس لیے
اپیا جانی، عاطف بھائی تو ان لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں جن کی دوستی پر نہ صرف ہمیں بلکہ ہر محفلین کو فخر ہو سکتا ہے۔ اتفاق سے ہم دونوں ہی مصروف لوگوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرا چکے ہیں، بلکہ ہم نے تو اپنی تھیسس میں بھی اس کا بر ملا اعلان کیا ہے۔ باقی محفلین کی محبت اور ایک دوسرے کو چھوٹی بڑی باتوں کے لیے یاد رکھنا ہمیشہ سے خوشگوار رہا ہے۔ ایک ہماری تعبیر اپیا رانی ہیں کہ ان کی محبت اور دلار سے جو رہ گیا وہ اپنی نصیب کی کتاب پر نظر ثانی کر لے کہ کہیں کوئی نقص تو نہیں۔ :) :) :)
 

زبیر مرزا

محفلین
سچ میرے لیے؟؟؟ :confused:
پھر تو مجھے شرمندہ کر رہے ہیں کہ میں آپ سے زیادہ متاثر ہوں اور آپ کو استاد بنا کر کافی کچھ سیکھنا چاہتی ہوں :)
:p:p:p
ہم تو خود شاگردوں کی صف میں ہیں اوراپنے اساتذہ میں ظفری بھائی کوشمار کرتے ہیں اورجواچھا لکھے اس کے جملوں پہ ہاتھ صاف
کرنے میں ذراتاخیر نہیں کرتے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
فرنی تیار ہوچکی ہے اور اب میں اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے فریج میں رکھ رہا ہوں۔ کچھ دیر بعد کسٹرڈ لانا تاکہ میں انہیں مکس کر کے کھا سکوں۔ :LOL:
میں تو سو گئی تھی بھیا آپ نے کھا لی ہوگی ناں میرے بغیر ہی۔۔ چلیں کوئی بات نہیں :)
 
بہت بہت شکریہ آپ کا اور آپ ہی کے انداز میں کہوں تو ہنسدے رہیں تے وسدے رہیں :):):)
ہم ایک دوسرے کی نا دوستوں کی لسٹ میں ہیں اور نا دشمنوں کی لسٹ میں
یوں سمجھیں کہ انڈیا پاکستان جیسے تعلقات ہیں کہ کبھی دوستی خیر سگالی تو کبھی جھڑپ اور گولہ بارود والی جنگ :p
آپ اس بات سے ہی سمجھ جائیں کہ ہم دوست ہیں یا دشمن کہ ہمارا تعلق ٹام اینڈ جیری جیسا ہے کہ جب تک ایک دوسرے سے لڑ نا لیں اور خوب طنز نا کر لیں ہم دنوں کو ہی سکوں نہیں ملتا :):):)
عاطف چھوٹے ہیں مجھ سے اس لیے کوشش کرتی ہوں کہ تھوڑا رعب شوعب ڈال لوں اور اپنی منوا لوں لیکن کبھی کامیابی نہیں ہوئی :(
بہت خوب گویا آپ دونوں
"داخل نہ احباب میں نہ دشمنوں میں شمار"
اس کے باوجود ایک دوسرے کے لئے مد فضول نہیں :)
ٹام اینڈ جیری کی مثال خوب دی
بہت خوش رہیں
 

عمر سیف

محفلین
جی :p


بولے تو یہ اپن کا اسٹائل ہے :p
سیدھا سیدھا ہی تو لکھا تھا عاطف بٹ کونسا ٹب فطاع لکھا تھا بھلا :ROFLMAO:


تسی سوچنے دا کم وی کردے او؟ جی تسی پسند کرو تے اگلی واری اے توپوں دی سلامی تہاڈے واسطے وی ہو سکدی اے۔
افف ایک گہری سانس لے لوں کہ پنجابی بولنے سے تو بندا تھک جاتا ہے ۔ اس سے اچھی تو اپنی قومی زبان اردو ہے ویسے کہ بولتے جاؤ بولتے جاؤ :p


ساڈی طرفوں بوہت شکریہ عمر نوں :p
تُسی بڑے مذاقئے او ۔۔۔:D
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کہاں اچھا لکھا ہے؟؟؟ میرا تو دل کرتا ہے کہ آپ لوگوں کی طرح اچھا اچھا اور مشکل مشکل لکھوں ۔
پھر بھی گولومولو بہت بہت شکریہ :) خوش رہیں ہمیشہ اپنوں پیاروں کے ساتھ
مشکل لکھنے کا تو پتا نہیں۔۔۔ پر اچھا آپ نے بہت لکھا ہے۔۔۔ :) مشکل لکھنے کے لیے دونوں مل کر زبیر مرزا بھائی سے ٹیوشن لیتے ہیں۔۔۔ کیا خیال ہے۔۔۔ :angel:
 
Top