مزید آسانی کے لیے پنچ لائن کا حسن برباد کرتا چلوں
دھاگہ کیوں جلا؟ روشنی کرنے کے لیے۔ ویسے تو سخت سردی میں ہاتھ سینکے جانے کے لیے بھی جلایا جا سکتا ہے۔ کسی کی سالگرہ کے موقعے پر کیک کی زینت بنایا جانا، کسی کے مزار پر عقیدت یا عادت کے طور پر جلا کر رکھا جانا وغیرہ وغیرہ جیسی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔
کیسے جلا؟ کسی اور جلتے ہوئے دھاگے سے؟ یا جلانے والے نے سگریٹ سلگانے سے پہلے یا بعد میں اسی لائٹر یا جلتی ہوئی دیا سلائی سے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی غرض سے جلا دیا ہو۔ یا ہو سکتا ہے کسی اناڑی نے دہکتے ہوئے الاؤ (بار بی کیو یا بون فائیر کے سلسلے میں روشن کیا گیا) میں دھاگے کے ساتھ ساتھ موم بتی کا سر بھی دے دیا ہو جس کی وجہ سے آپ کی پنچ لائین کی خاطر موم بتی نے بلاوجہ کی اذیت مول لی ہو۔
کتنا جلا؟ جواب اوپرملاحظہ کر لیجئے۔
کس کے لیئے جلا؟ جس نے جلایا اسی کے لیے۔ یا ہو سکتا ہے جلانے والا کسی اور کے لیے جلا کے چلا گیا ہو یا وہیں ٹھہر گیا ہو۔ ان کی آپس کی بات ہے تو آپس میں ہی رہنے دی جائے تو بات کا حسن برقرار رہے گا بس دعا کیجئے کہ جس مقصد کے لیے جلایا گیا ہو اس کے پورا ہونے سے پہلے بجھ نہ گیا ہو۔
خود جلا یا جلایا گیا؟ خود جلنا آج کل کے دور میں ممکن نہیں لگ رہا۔ ہو سکتا ہے کہ سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہو لیکن وہ ترقی بھول کر بھی کم سےکم پاکستان میں ابھی تک نہیں پہنچی ہو گی تو مفروضے کے طور پر ہم کہہ دیتے ہیں کہ خود نہیں جلا بلکہ جلایا گیا تھا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاس کھڑی کسی خوبرو دوشیزہ کے حسن سے خود جل گیا ہو۔ بہت کشمکش کا عالم ہے بھائی، کچھ کہہ نہیں سکتے۔