پنڈٹ بمقابلہ دہریہ

arifkarim

معطل
انڈین لائیو چینل پر ملحد سانال ایداماروکو کو منتروں کی مدد سے مارنے کا ناکام معرکہ:
پنڈت جی ۳ منٹ کا دعویٰ کرکے ۳ گھنٹے تک لاتعداد منتر پڑھتے رہے جبکہ سانال جی سارا وقت ہنستے مسکراتے رہے۔ جسکے بعد عاقلیت کی عظیم فتح جبکہ ہزاروں سال پرانے منتروں کی بھیانک موت ہوئی۔ یہ تجربہ ان سب افراد کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، جو آج بھی جادو، ٹونے، منتر جنتر پر یقین رکھتے ہیں :)
 
یہ انڈیا ٹی وی والے ہر قسم کا ڈرامہ کرتے رہتے ہیں خبروں کو مصالحہ دار بنانے کے لئے۔ ان کے "سنجیدہ قسم" کے پروگرام بھی عموماً لنچ ٹائم جوک کا کام کرتے ہیں۔ ویسے ابتدا میں جو منتر بار بار دہرائے گئے تھے وہ کوئی کالا جادو نہ ہو کر عام دعا ہیں جو بھگوا اسکولوں میں صبح اسکول کی شروعات کے ٹائم میں پڑھے جاتے ہیں۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
ادھر پاکستان میں تو بہت لوگ ہیں، کالا جادو کرنے والے میں نے ان کے ستائے ہوئے دیکھے ہیں، یقین نہیں آتا، مگر بندہ الٹ جاتا ہے
 
دوست

محفلین
جادو حقیقت ہے لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ شہنشاہ افراسیاب کی طرح کے جادوگر پائے جاتے ہیں۔ یہ محدود انداز میں دھیرے دھیرے اثرانداز ہونے والی چیز ہے جس سے کم از کم ایسے ڈرامے ممکن نہیں جو یہاں دکھایا گیا ہے۔
 
ہندو

درست کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سویدا

محفلین
جادو حقیقت ضرور ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جس کا اثر ہوا اور معوذتین کے ذریعے اللہ نے آپ کو شفایاب فرمایا
لیکن
آج کل تو ہر دسواں آدمی عامل ہے اور ہر تیسرا آدمی بزعم خود جادو ٹونے کا شکار
اور
اس کی وجہ یہاں تک میری سمجھ میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ ہر آدمی اپنی غلطی یا کوتاہی کو ماننے کے بجائے ، محنت اور کوشش کے بجائے جادو ٹونے جیسی نظر نہ آنے والی چیز پر الزام ڈال دیتا ہے
جادو ٹونے کے عملی اثرات تو آج کل بہت کم لیکن نفسیاتی اثرات زیادہ ہیں
 
ایم اے راجا

محفلین
جادو واقعی ہے مگر ہم ہر تکلیف کو جادو اور بھوت کا اثر سمجھتے ہیں، جسطرح ہر عامل عامل نہیں ہوتا اسی طرح ہر جادوگر جادوگر نہیں ہوتا، باقی جادو کا محدود اور دھیرا اثر آج بھی ہوتا ہے اور اسکا علاج اللہ پر مکمل ایمان ہے، یہ میرا تجربہ ہے کیونکہ بندہ ان مشکلات سے دوچار رھ چکا ہے مگر کسی عامل کامل اور ڈھونگیئے فقیر کے پاس نہیں گیا بلکہ اللہ کے حضور گڑگڑایا اور اللہ نے مدد فرمائی، اگر جادو اتنا طاقتور ہوتا تو ایک ریاست دوسری ریاست کو جادو سے فتح کر لیتی امریکہ کو اتنی فوج اور دفاعی اخراجات کی چنداں ضرورت نہ رہتی بس ایک بڑا جادوگر پال لیتا اور اسامہ کو جیسے چاہتا کر دیتا، یہ سب چیزیں بھی توہمات کی اقسام ہیں، گھروں کے گھر اجڑ گئے ہیں ان چکروں میں۔
 
arifkarim

معطل
اگر جادو اتنا طاقتور ہوتا تو ایک ریاست دوسری ریاست کو جادو سے فتح کر لیتی امریکہ کو اتنی فوج اور دفاعی اخراجات کی چنداں ضرورت نہ رہتی بس ایک بڑا جادوگر پال لیتا اور اسامہ کو جیسے چاہتا کر دیتا، یہ سب چیزیں بھی توہمات کی اقسام ہیں، گھروں کے گھر اجڑ گئے ہیں ان چکروں میں۔
’’اگر‘‘ اسامہ کو ہی پکڑنا اصل مقصد ہوتا تو کب کا حاصل کر چکا ہوتا۔ درحقیقت یہ اصل مقصد ہے ہی نہیں۔ سمجھا کریں نا۔
 
mfdarvesh

محفلین
جادو واقعی ہے مگر ہم ہر تکلیف کو جادو اور بھوت کا اثر سمجھتے ہیں، جسطرح ہر عامل عامل نہیں ہوتا اسی طرح ہر جادوگر جادوگر نہیں ہوتا، باقی جادو کا محدود اور دھیرا اثر آج بھی ہوتا ہے اور اسکا علاج اللہ پر مکمل ایمان ہے، یہ میرا تجربہ ہے کیونکہ بندہ ان مشکلات سے دوچار رھ چکا ہے مگر کسی عامل کامل اور ڈھونگیئے فقیر کے پاس نہیں گیا بلکہ اللہ کے حضور گڑگڑایا اور اللہ نے مدد فرمائی، اگر جادو اتنا طاقتور ہوتا تو ایک ریاست دوسری ریاست کو جادو سے فتح کر لیتی امریکہ کو اتنی فوج اور دفاعی اخراجات کی چنداں ضرورت نہ رہتی بس ایک بڑا جادوگر پال لیتا اور اسامہ کو جیسے چاہتا کر دیتا، یہ سب چیزیں بھی توہمات کی اقسام ہیں، گھروں کے گھر اجڑ گئے ہیں ان چکروں میں۔

جی میں آپ سے متفق ہوں ہر چیز کو جادو سمجھنا درست نہیں ہے، مگر جو لوگ یہ کام کرتے ہیں ان کو دنیا میں ہی اللہ دیکھا دیتا ہے اس کا انجام
 
طالوت

محفلین
حسرت ہی رہی کوئی جادو ، کوئی تعویز دھاگہ تنتر منتر جن بھوت ہمیں بھی ستائے ۔
باتوں کے گھروندوں میں تو دھوئیں جتنی بھی حقیقت نہیں ۔
وسلام
 
Top