پوائنٹس سسٹم

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم۔
میں نے فورم میں تجرباتی طور پر فعالیت کا موڈ اور ایک پوائنٹس سسٹم شامل کیا ہے۔ فی الحال میں ان موڈز کی آپشنز سیٹ کر رہا ہوں اور اس بات کا جائزہ لے رہا ہوں کہ ان موڈز کی موجودگی سے فورم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سیٹنگز کے تبدیل ہونے کی وجہ سے آپ کے پوائنٹس کی مقدار گھٹتی یا بڑھتی رہے گی۔ اگر ان موڈز کی وجہ سے فورم پر لوڈ بڑھا تو انہیں فورم سے ہٹا لیا جائے گا۔
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
لیکن انگریزی اور اردو میں پائنٹس کی تعداد الگ الگ کیوں ہے؟
شاید کسی اور لفظ کا ترجمہ بھی پائنٹس کر دیا گیا ہے۔
 
عثمان

محفلین
اچھا سلسلہ ہے :)۔ میں تو کل سے سوچ سوچ کر پریشان تھا کہ یہ میرے بیج کے نیچے یہ کیا چیزیں نمودار ہو گئی ہیں۔ :confused:
لیکن ایک اعتراض ہے کہ اس سے مراسلے کا حصہ بہت بڑھ گیا ہے۔ کچھ ایسا ہونا چاہیے مراسلے کا حصہ مراسلے سے زیادہ نہ بڑھنے پائے۔ اور بیج کے نیچے دی گئی تفصیل کلک کرنے پر ہی ایک ونڈو کی صورت میں کھلے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
لیکن انگریزی اور اردو میں پائنٹس کی تعداد الگ الگ کیوں ہے؟
شاید کسی اور لفظ کا ترجمہ بھی پائنٹس کر دیا گیا ہے۔

اعجاز اختر صاب، یہ دراصل دو پوائنٹس سسٹم ہیں جن کی وجہ سے الگ الگ پوائنٹس مل رہے ہیں۔

اچھا سلسلہ ہے :)۔ میں تو کل سے سوچ سوچ کر پریشان تھا کہ یہ میرے بیج کے نیچے یہ کیا چیزیں نمودار ہو گئی ہیں۔ :confused:
لیکن ایک اعتراض ہے کہ اس سے مراسلے کا حصہ بہت بڑھ گیا ہے۔ کچھ ایسا ہونا چاہیے مراسلے کا حصہ مراسلے سے زیادہ نہ بڑھنے پائے۔ اور بیج کے نیچے دی گئی تفصیل کلک کرنے پر ہی ایک ونڈو کی صورت میں کھلے۔

ابھی میں مختلف آپشنز کو ٹیسٹ کر رہا ہوں۔ آپ کی بات کو پیش نظر رکھوں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر دونوں کا تھوڑا تھوڑا تعارف بھی ہو جاتا تو اچھا رہتا

دونوں کا تعارف ضرور پیش کروں گا۔ دراصل ابھی تک سب کچھ تجربات کے فیز میں ہے۔ پوائنٹس سسٹم کا صحیح فائدہ اٹھانے کے لیے ایک اور شاپ موڈ بھی درکار ہے۔ اس سلسلے میں بھی تلاش جاری ہے۔
 
تعبیر

محفلین
میں تو آجکل محفل پر گواچی گان کی طرح ہوں کچھ سمجھ ہی نہیں آتا :(
شکریہ ایگل آپ کی وجہ سے مجھے بھی یہ تھریڈ پڑھنے کو ملا ورنہ تو میں ابھی تک والدیں کے کہے پر عمل پر رہی ہوں کہ بیٹا ہمیشہ سیدھے رستے چلنا :grin:)(یعنی ادھر ادھر بلاوجہ نظر ہی نہیں ڈالتی )

ہاں واقعی کچھ روشنی تو ڈالیں کہ یہ سب کیا ہے؟؟؟اگر وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے تو
ٹارچ کی یا سورج کی ہی روشنی ڈال دیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
جو ممبر جتنے عرصے غائب رہے گا اس کے اتنے پوائنٹس کاٹ کر منتظمین میں برابر تقسیم کر دیے جائیں گے۔ :(

بائی دا وے ہمارا ارادہ ہے کہ کچھ عرصے میں فورم کی ایک میجر اپگریڈ کریں۔ اس اپگریڈ کی زد میں کئی موڈ آ جائیں گے جس میں پوائنٹس سسٹم بھی شامل ہوگا۔ اسی لیے اس کے استعمال پر کوئی زور نہیں دیا گیا ہے۔
 
میم نون

بس جی کبھی کبھی کچھ نا کرنے کا موڈ ہو تو محفل کے پرانے دھاگوں پر حملہ کر دیتے ہیں :grin:

جو ممبر جتنے عرصے غائب رہے گا اس کے اتنے پوائنٹس کاٹ کر منتظمین میں برابر تقسیم کر دیے جائیں گے۔ :(

نبیل بھائی ایسا نہیں ہو سکتا کہ منتظمین میں تقسیم برابر نہ ہو کر ان کے غیاب کے تناسب میں ہو؟ :)

:rondoo::rondoo::rondoo:

بائی دا وے ہمارا ارادہ ہے کہ کچھ عرصے میں فورم کی ایک میجر اپگریڈ کریں۔ اس اپگریڈ کی زد میں کئی موڈ آ جائیں گے جس میں پوائنٹس سسٹم بھی شامل ہوگا۔ اسی لیے اس کے استعمال پر کوئی زور نہیں دیا گیا ہے۔

اسکا کب تک امکان ہے؟
اور اگر اس اپگریڈ کے سلسلے میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کا اگر کچھ بتا دیا جائے تو نوازش ہو گی۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال فورم اپگریڈ کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ ہماری ترجیح یہی ہوگی کہ فورم کے آپریشن کو سٹیبل بنایا جائے اور یوزرز کو پیش آنے والی مشکلات کو دور کیا جائے۔
 
تعبیر

محفلین
نبیل بھائی ایسا نہیں ہو سکتا کہ منتظمین میں تقسیم برابر نہ ہو کر ان کے غیاب کے تناسب میں ہو؟ :)

یہ تو کچھ سمجھ ہی نہیں آیا :confused:

جو ممبر جتنے عرصے غائب رہے گا اس کے اتنے پوائنٹس کاٹ کر منتظمین میں برابر تقسیم کر دیے جائیں گے۔ :(

کونسے والے پوائنٹس انگلس کے اردو :grin:
ایک تو آپ جب بھی کوئی ایسا کچھ نیا بناتے ہیں اس میں سراسر میرا ہی نقصان کیوں ہوتا ہے :(
 
Top