پولر بئیر یعنی قطبی ریچھ

قیصرانی

لائبریرین
بدھ کے دن ہمارے آفس میں‌ ایک نئی کولیگ آئی تھیں۔ ان کا تعلق کینیڈا سے ہے اور وہ ماسٹرز کے تھیسز کے لئے فن لینڈ‌ آئی ہوئی تھیں۔ انہوں نے ایک مزے کی بات بتائی جو مجھے کم از کم پہلے معلوم نہیں تھی۔ اگر آپ میں سے کوئی تصدیق یا تردید کر سکے اور حوالہ دے سکے تو مشکور ہوں گا

بقول ان کے، کینیڈا میں جہاں پولر بیئر پائے جاتے ہیں، وہاں یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ یہ ریچھ انسان کا پیچھا کرتے ہیں۔ یہ پیچھا یا تعاقب چوبیس گھنٹے پر بھی مشتمل ہو سکتا ہے۔ پیچھا کرنے کا مقصد صرف اور صرف اتنا ہوتا ہے کہ وہ حملہ کر کے مار سکیں۔۔۔ یعنی انسانی شکار، وہ بھی باقاعدہ گھات لگا کر

اس کے علاوہ انہوں‌نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کا قومی کھیل آئس ہاکی نہیں، فیلڈ ہاکی ہے:confused:
 

تیشہ

محفلین
کیا پتا ۔ ۔چھوٹے بھا ۔ مجھے تو خود پتا نہیں اس لئے میں تصدیق ۔ ۔تردید نہیں کرسکتی ۔

sssss.gif
 

خرم

محفلین
لوجی کرلو گل۔ ارے بھائی رہتے آپ ہیں کینیڈا میں اور پوچھ فن لینڈ والوں‌سے رہے ہیں کہ کیا ہوتا ہے؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی یہ فن لینڈ والوں سے نہیں پاکستان والوں سے پوچھ رہے ہیں۔

عزیز صاحب آپ یہاں کلک کریں۔ گوگل آپ کو اس موضوع پر تین کروڑ نو لاکھ نتائج دے گا۔ اب باقی کا کام آپ خود کر لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محترم آئندہ میرے لیے استاد جی اور ماسٹر جی جیسے الفاظ مت استعمال کیجیئے گا۔
میرا نام تو آپ کو معلوم ہی ہوگا، وہی کافی ہے۔
 
Top