پولیس وین پر بم حملے سے 2 اہلکار جاں بحق

پولیس وین پر بم حملے سے 2 اہلکار جاں بحق

20 جون 2014 (11:24)

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع تورغر میں پولیس وین پر بم حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر کے علاقے اکا زئی دربنی میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر بم حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے، بم حملے میں پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے بم حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

http://dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/20-Jun-2014/114710
 
دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ دہشتگرد ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں. ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.دہشت گرد ان دہماکوں سے پاکستان کو تباہ اور پاکستانی شہریوں کو بلا دریغ ہلاک کر رہے ہیں۔۔ ۔ ۔ قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام، قتل شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ اوربدترین جرم ہے۔پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں.مسلم ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچلنا شریوہ کے مطابق احسن ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں حکومت سے تعاون ہرشہری کا فرض ہے. مسجدوں،امام بارگاہوں، مزاروں، اسپتالوں، جنازوں، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور سکیورٹی فورسز پر حملے جہاد نہیں فساد ہیں۔ بے گناہ طالبات، بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے سپاہی نہیں اسلام کے غدار اور پاکستان کے باغی ہیں۔ دہشت گرد فساد فی الارض کے مجرم اور جہنمی ہیں۔ خودساختہ تاویلات کی بنیاد پر مسلم ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا اسلامی شریعہ کے مطابق درست نہ ہے اور مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچلنااسلامی شریعہ کے مطابق احسن طریقہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشت گردی کے خاتمہ کی طرف بڑا قدم
https://awazepakistan.wordpress.com
 
آخری تدوین:
Top