پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملہ :مقابلہ تین گھنٹے سے جاری

فخرنوید

محفلین
up12.gif
 

فخرنوید

محفلین
با وثوق زرائع کے مطابق

سکول کے اندر پولیس اہلکاروں کی تعداد: 800

جاں بحق افراد کی تعداد: 167

زخمی : ابھی تک نا معلوم

مزید اموات: ممکن ہیں
 

ساقی۔

محفلین
لاحول ولاقو ہ

عام آدمی تو چھوڑیئے . مخافظوں کے گڑھ میں ایسی کاروائیاں حکومت کی "بے بسی " کا منہ بولتا ثبوت ہیں. اور تو اور ، بھاگنے کی بجائے دشت گرد وہاں مورچہ زن بھی ہو چکے ہیں.

لعنت ہے حکومتی طرز عمل پر ،اتنا عرصہ ہو گیا دشت گردی کی کاروائیاں سہتے ہوئے لیکن کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی اس طرز کی کاروائیوں کے خاتمے پر . . . لوٹوں کو صرف ڈالروں اور پاونڈوں کی خیرات چاہیئے ہے
 
لعنت ہے ان لوگوں پر جو تکلیف کے وقت میں بھی ملک و ملت کا حوصلہ بڑھانے کی بجائے صرف طعنہ زنی کرتے ہیں ۔ یاد رہے دہشت گردی ایڈوانس بکنگ کروا کے نہیں کی جاتی ۔
 

مغزل

محفلین
صاحب ہم اتنا جانتے ہیں کہ پولیس عوام پر کیسے بھوکے کتوں کی طرح ٹوٹ پڑتی ہے جیبیں خالی کرنے کو۔ اب پولیس ٹریننگ سینٹر میں حملے کے وقت ہلکائے ہوئے کتوں کی طرح دم دبا کر بھاگ رہے ہیں۔
یہی جب سڑکوں پر ہوتے ہیں تو پولیس کے اہلکار فرعون بن جاتے ہیں ہیں۔ یہ اور بات کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ’’ قابلِ مذمت ‘‘ ہے ۔ ہم شدید الفاظ میں ’’ مذمت ‘‘ کرتے ہیں۔ حکمرانوں کی طرح ۔ ۔۔۔ پولیس کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کا مجھے بیک وقت دکھ بھی ہے اور عجیب سی طمانیت بھی۔کوئی لعنت کرے تو کرتا پھرے۔

اللہ حافظ
 

ساقی۔

محفلین
مسئلہ پولیس کا بھی ہے لیکن زیادہ مسئلہ تو ملکی وقار کا ہے .غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج جس کا جی چاپتا ہے آئے دن اس وقار کو روند دیتا ہے . اور لوٹے ہیں کہ ڈالروں کی بارش کی بات کرتے ہیں.
 

قمراحمد

محفلین
کوئی حال نہیں رہا پاکستان کا۔ جس کا جب دل کرتا ہے قتل وغارت کا بازار گرم کردیتا ہے۔ اور اب تو خاص طور پر لاہور کو ٹارگٹ کیا جارہاہے۔۔۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ آور بھی لاہور میں بہت آرام سے روپوش ہوگئے تھے۔ ہماری حکومت جوڑ توڑ اور لانگ مارچ روکنے میں لگی رہی۔۔۔ یہ مجھے اُسی گروپ کے دہشتگرد لگ رہے ہیں جنہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کیا تھا۔۔۔

میرے خیال میں تو اب ایک اور لانگ مارچ کی ضرروت ہے۔ جو کےدشتگردی کے خلاف ،اُسکی روک تھام اور موثر طور پر اقدامات کے متعلق ہو۔ ورنہ یہ صورتِحال دن بدن اور خراب ہوتی چلی جائےگی۔اور خدا نا کرئے وہ وقت آئے کے پاکستان کو کوئی علاقہ بھی محفوظ رہے۔۔۔

اللہ تعالٰی پاکستان کے حالات پر اپنا خاص رحم فرمائے اور سب پاکستانیوں کو اپنی حفظ وامان رکھے۔۔۔ آمین
 
اصل پيغام ارسال کردہ از: قمراحمد
اللہ تعالٰی پاکستان کے حالات پر اپنا خاص رحم فرمائے اور سب پاکستانیوں کو اپنی حفظ وامان رکھے۔۔۔ آمین
اٰمین ثم اٰمین ۔ بس اللہ سے دعا کرسکتے ہیں وگرنہ قصور ہمارا اپنا ہے ۔
آمین ثم آمین
 

ساجد

محفلین
دوستو ، جھگڑے میں پڑنے کی بجائے اس طرف غور کرو کہ تاریخ یہ بتاتی ہے جب مرکز کی گرفت حکومت پہ ڈھیلی پڑ جائے تو سرکش عناصر پنپتے ہیں۔ یہاں مرکز اور صوبوں والے مرکز کی نہیں بلکہ حکومتی عملداری کی طرف اشارہ ہے۔
خدائے ذوالجلال ہمارے ملک پہ رحم فرمائے اور حملے میں جان سے جانے والے پولیس اہلکاروں کی مغفرت فرمائے۔
 

AHsadiqi

محفلین
اے ہمارے کریم رب تو ہم پر رحم کر ہمارے حال پر رحم کر میرا وطن جس کو ہر طرف سے بھیڑیوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس کی ان بھیڑیوں اور گدھ سے حفاظت فرما میرا اللہ اپناخصوصی لطف کرم فرما ہم گناہگار ہیں لیکن تو کریم ہے اپنا لطف وکرم ہم پر فرما
آمین
 

زینب

محفلین
یا اللہ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔یہ پاکستان ہے کہ سوڈان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک دشمنوں کو بےنام و نشان کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


سوچے سمجھے منصوبے کےتحت سرحد سے ساری جنگ پنجاب منتقل کی جا رہی ہے،۔۔۔۔ایک پنجاب ہی ابھی تک محفوظ تھا کچھ حد تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top