پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملہ :مقابلہ تین گھنٹے سے جاری

مغزل

محفلین
کبھی کہا جات ہے کہ اردو ، پنجابی میں بات کررہے تھے کبھی افغان ہو جاتا ہے ۔ یہ اتنی جلدی جون کیسے بدلتے ہیں۔
ابھی کچھ پتہ نہیں مگر شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار رحمان ملک اسے لشکرِ طیبہ، جھنگوی اور دیگر کے کھاتوں میں ڈال کر
ان کا گراف بلند فرما رہے ہیں ۔۔ ویسے ابھی موصوف 3 گھنٹوں سے چپ ہیں۔ جیو تو جیسے سب کچھ جانتا ہے ۔
دہشتگرد وں کے عزائم کیا ہے ۔ کیا کریں گے کیوں کریں گے سب کامران خان کے تجزیے میں مل جائے گا۔
 
اب تک یہ بات خبروں میں آچکی کہ وہ افغان ہی ہے لیکن اگر میں کہتا اور نہ ہوتا تو کونسی قیامت آجانی تھی۔ عدالت میں تھوڑی بیان دے رہا ہوں۔
ساجد قبال بھائی میرا یہ مطلب نہیں‌تھا کہ آپ عدالت میں‌بیان دے رہیں‌ہے لیکن کبھی کبھار دوسروں‌کے جذبات کا بھی کچھ خیال رکھا جائے تو اچھی بات ہے
 
زینب

محفلین
بندہ تو شکل سے ہی دہشت گرد لگ رہا تھا۔۔۔ویسے لگتا افغانی ہی ہے۔لگتا ہے جب سےے پیدا ہوا تب سے نہیں نہایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
شہید ہونے والے اہلکار بے چارے سارے کے سارے غیر تربیت یافتہ تھے ابھی تو بےچارے ٹریننگ لے رہے تھے اللہ ان سب کے گھر والوں کو صبر دے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ساجد

محفلین
اب کامران خان کے تبصرے کی حاجت ہونی تو نہیں چاہئیے۔ ایک تباہ حالت اور مفلوج افغانستان میں بھارت کے کھمبیوں کی طرح سے اگے ہوئے سفارتخانے بھی تو کچھ بتا رہے ہیں ہم سب کو۔ اور کچھ بعید نہیں کہ ساجد اقبال صاحب کی بات درست ہو۔
 
قمراحمد

محفلین
یہ پکڑا جانے والا دہشتگرد افغانی ہی لگتا ہے۔۔۔ کسی پاکستانی کاضمیر اتنا مردہ نہیں ہوسکتا۔۔۔۔اِن دہشتگردوں کو لازمی طور پر بھارتی اور اففانی پش پناہی حاصل ہے
 
زین

لائبریرین
ذرائع ابلاغ‌ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس ٹریننگ کی عمارت میں‌موجود تمام دہشت گردوں‌کو زندہ حالت میں‌گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

مبارک ہو ، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔
 
ساجداقبال

محفلین
ساجد قبال بھائی میرا یہ مطلب نہیں‌تھا کہ آپ عدالت میں‌بیان دے رہیں‌ہے لیکن کبھی کبھار دوسروں‌کے جذبات کا بھی کچھ خیال رکھا جائے تو اچھی بات ہے
دلی معذرت کہ آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ مجھے علم نہیں تھا کہ آپ افغان ہیں۔
 
ساجداقبال

محفلین
ذرائع ابلاغ‌ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس ٹریننگ کی عمارت میں‌موجود تمام دہشت گردوں‌کو زندہ حالت میں‌گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

مبارک ہو ، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔
پی ٹی وی تو یہی بتا رہا ہے۔
 
زینب

محفلین
اللہ کرے ایسا ہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں‌پیش کی جانی تھی ابھی تک 24 گھنٹے نہیں پورے ہوئے رحمان ملک کے۔۔۔۔۔یا پھر انڈیا کا نام لیتے ہوئے اس کی ٹانگیئں کانپتی ہیں ۔۔۔۔۔یہ سب انڈیا کروا رہا ہے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ ممبئی حملے پاکستانیوں‌نے ہی کیے تھے۔۔۔۔۔۔۔اب تو دو حملے تو پکی مثال ہو گئے نا۔۔۔۔۔۔۔۔

افسوس کی بات ہے کہ افغان حکومت انڈیا کا پورا پورا ساتھ دے رہی پاکستان کے خلاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
میں آپ کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں
 
زین

لائبریرین
نہیں، مشیر داخلہ رحمان ملک نے تصدیق کردی ہے کہ بعض دہشت گردوں کو حراست میں‌لے لیا گیا ہے ۔
 
ساقی۔

محفلین
یہ پکڑا جانے والا دہشتگرد افغانی ہی لگتا ہے۔۔۔ کسی پاکستانی کاضمیر اتنا مردہ نہیں ہوسکتا۔۔۔۔اِن دہشتگردوں کو لازمی طور پر بھارتی اور اففانی پش پناہی حاصل ہے

سو سو بچوں کے قاتل تو بڑے روشن خیال ہوتے ہیں. ذرا چند برس پیچھے کی طرف نظریں دوڑایئے .
 
Top