پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملہ :مقابلہ تین گھنٹے سے جاری

ملائکہ

محفلین
میرا اپنا تجزیہ ہے کہ آج کے حملے میں افغانستان سے تعلق رکھنے والوں کا استعمال کیا گیا۔ اگرچہ ابھی تک حکومت واضح بیان نہیں دے رہی اور شاید دے گی بھی نہیں لیکن آثار اسی بات کے ہیں کہ اس میں ہندوستانی ایجنسیاں شامل ہیں۔ اب اس کی تفصیلات میں جائیں تو بحث بڑھ جائے گی ۔
عبدالمجید صاحب ، آپ کے جذبات کا ہمیں پاس ہے لیکن حقیقت سے آنکھیں چرانا بھی دانشمندی نہیں ہے۔ سب افغانی دہشت گرد نہیں ہیں لیکن ان میں ایسے گروہ بلا شبہ موجود ہیں جو ماضی میں پاکستان کی طرف سے طالبان کی حمایت کے انتقام کے طور پہ اپنے جذبات کا اظہار تشدد سے کرتے ہیں اور پاکستان دشمن طاقتیں ان کے لئیے تربیت اور معاونت فراہم کرتی ہیں۔
یہ بات تسلیم نہیں کی جا سکتی کہ کوئی ناراض پاکستانی گروہ یا علیحدگی پسند تنظیم اس حملے میں ملوث ہو ۔
مجھے ان لوگوں کی عقل پہ حیرانی ہوتی ہے جو اسے صرف مذہبی جماعتوں کا کام کہہ دیتے ہیں۔ مذہبی عناصر اس میں موجود تو ہو سکتے ہیں لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہی مذہبی عناصر تو بقول ہندوستان کے مقبوضہ وادی کشمیر میں بھی لڑ رہے ہیں تو پھر یہ عجیب بات نہیں ہے کہ وہاں تو یہ لوگ خود کش حملہ نہیں کرتے اور پاکستان کہ جس پہ ان کی مدد کا الزام لگایا جاتا ہے ان کی دہشت گردی کا شکار ہے۔ گویا کہ یہ اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پہ ان کا بسیرا ہے۔
نہیں صاحب ، معاملہ کچھ اور ہی ہے۔ یہ گیم اب ایک نئے طریقے سے کھیلی جا رہی ہے ۔ چور مچائے شور کا مطلب تو ہم سب سمجھتے ہیں بس یہی سمجھ لیجئیے کہ بغل میں چھری منہ میں رام رام کی کہاوت مجسم حالت میں ہمارے سامنے ہے۔ انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ فوری طور پہ نیٹو اور امریکی سپلائی سے ہاتھ روک لیا جائے تو شاید ابھی بھی بچنے کی سبیل نکل آئے۔ امریکی مشیروں اور فوجی ماہرین کو ان کے گھر بھیج دیا جائے تو امن کی چند سانسیں میسر آ سکتی ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ معاملات میں اپنے مؤقف پہ نظر ثانی کرنی چاہئیے۔ اس سے انکار نہیں کہ ہر پاکستانی ہندوستان کے ساتھ اچھی ہمسائیگی چاہتا ہے لیکن یہ عمل دو طرفہ ہونا چاہئیے۔
بہت کچھ لکھنے والا تھا لیکن لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مختصر کر رہا ہوں۔ پھر کبھی سہی۔

شکریہ کا بٹن غائب ہے سو شکریہ
 

مہوش علی

لائبریرین
میرے خیال میں ہمیں تھوڑی دیر انتظار کر لینا چاہیے۔
اللہ کرے کہ کچھ دہشتگرد پکڑے گئے ہوں۔
ویسے آپ گنجائش رکھیں کہ اگر یہ کاروائی کسی سر پھرے ہمارے ہی مذھبی جنونی گروہ نے کی ہو تو یہ نہ ہو کہ انڈیا اور افغانستان اور دیگر تمام کو بس الزام دیتے رہیں اور اصل فتنہ اپنے دامن میں ہی پلتا پھولتا رہے
 

خرم

محفلین
میرے خیال میں تو یہ آئی ایس آئی کے طالبان کے ساتھ روابط کی بات کا ردعمل ہے۔ اس بات کو دبانے کے لئے یہ سب ڈرامہ رچایا گیا ہے تاکہ دُنیا کی نظر میں مظلوم بنا جاسکے۔ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں بارود سے کھیل رہی ہیں اور اس سارے چکر میں تمام ملک کا اسی طرح بیڑہ غرق کرنے پر تُلی ہیں جیسے اسی کی دہائی میں ضیاء الحق کی سربراہی میں‌کیا تھا۔ انہیں ان کی اوقات میں لانے کی اشد ضرورت ہے وگرنہ یہ بندر سارے جنگل میں‌آگ لگا دیں گے۔ بھارت وغیرہ کا اس سارے واقعہ میں کوئی دخل نہیں‌شائد۔ یہ سب اس ڈیڑھ بلین ڈالر پر ٹپکتی رال ہے جس کا اعلان جمعہ کو ہوا ہے۔ کوشش یہ ہے کہ پیسے بھی مل جائیں اور طالبان بھی بچے رہیں۔ باقی رہے عوام تو وہ تو پہلے ہی "بلڈی سویلین" ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کرپٹ پولیس کا یہی انجام ہونا چاہیے!

یہ بیچارے تو ابھی ٹریننگ ہی کر رہے تھے، انہیں تو کرپشن کا ابھی موقع ہی کہاں ملا تھا۔ ویسے :

کرپٹ حکمرانوں اور کرپٹ سیاسی لیڈروں کے متعلق کیا خیال ہے؟

کرپٹ عوام کے متعلق تو ساجد بھائی نے بتا ہی دیا ہے۔
 

زینب

محفلین
چلیں‌جی ثابت ہو گیا ہے کہ ہجرت اللہ افغانی ہے ۔۔۔وہ ایک ماہ پہلے آیا لاہور اور پندرہ دن سے جگہ کا معایئنہ کرتا رہا۔۔۔افغانستان جیسے لٹے پٹے ملک میں انڈیا نے 16 کونسلیٹ کیوں بنائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیسہ انڈیا کا اور افرادی قوت افغانی۔۔۔۔۔۔۔دوسروں کے گھروں میں آگ لگانے والوں کے اپنے گھر بھی اسی آگ میں جلتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
1100593464-1.gif
 

ساجداقبال

محفلین
پولیس جس کا کام قانون نافذ کرنا ہے، آپریشن ختم ہونے کے بعد خود قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتی رہی۔
 

مغزل

محفلین
جناب فورسز کو قانونی طور پر اس کی اجازت ہوتی ہے ، حوصلگی کیلیے ۔لہذا اس پر اعتراض فضول ہے ۔
 

فخرنوید

محفلین
اس راز کا مجھے نہیں معلوم تھا ہوائی فائرنگ سے حوصلہ بڑھتا ہے۔

میرے خیال سے تو باقی ساتھی ڈر جاتے ہوں گے کہ شاید کوئی ابھی زندہ ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
پولیس کی ہوائی فائرنگ پر پابندی ہے۔ بلا وجہ کوئی ہوائی فائرنگ نہیں کر سکتا ہے۔
up24.gif


میں بہت سے احباب کو اس معاملے میں جذباتی دیکھ رہی تھی۔ حالانکہ خوش کش حملے پہلے سے ہی نشاندہی کر رہے تھے۔ بہرحال میں نے پہلے بھی بات شروع نہیں کی، اور اب بھی بس یہ درخواست ہے کی مدعی سست گواہ چست والا معاملہ درست نہیں ہے اور اپنا ہی دامن داغدار ہو تو دشمن کو برا کہہ لینے اور الزام دے لینے سے صاف ہونے والا نہیں، ہمارے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہے کہ ہم اپنے اس دامن کو یوں ہی داغدار رہنے دیں، بلکہ ہمیں ہر صورت میں اس پاک و صاف کرنا ہے ورنہ بہت ہم بہت خسارے میں رہیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سچائی کبھی بھی سامنے نہیں آئے گی۔

کل کہہ رہے تھے 27 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پھر رات 8 رہ گئے پھر 4 رہ گئے۔ کیا مرے ہوئے پھر سے زندہ ہو گئے تھے؟
 

فخرنوید

محفلین
جناب ان کی لاشیں رات کو سا مان کو دوسری جگہ جن ٹرکوں میں شفٹ کیا گیا تھا ۔ انہی میں وہ لاشیں بھی کسی دوسری جگہ لے گئے ہیں ۔ اب میڈیا کو دکھائیں گے سب کچھ ٹھیک ہے۔
 
Top