پولیس چوکی ، موبائل پر فائرنگ ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

پولیس چوکی ، موبائل پر فائرنگ ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

22 ستمبر 2014 (10:17)

ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک ) قاضی پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی پولیس چوکی اور وہاں موجود موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے قاضی پمپ میں واقع پولیس چوکی سے اہلکاروں کی موبائل معمول کے گشت پر روانہ ہورہی تھی کہ ایک دوسری گاڑی میں سوار افراد نے چوکی اور موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شامل ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہنگو میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا شیر عالم فاروقی کو جاں بحق کردیا گیا تھا۔

http://dailypakistan.com.pk/hangu/22-Sep-2014/145977
 
دہشت گردی پاکستان کی ریاست اور معاشرہ کو درپیش خطرات میں سب سے بڑا اور مہیب خطرہ ہےجس نے پاکستان کی بقا اور سلامتی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ دہشت گردی سے پاکستانی معاشرہ کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ طالبان نے پولیس اور دفاعی افواج پر براہ راست حملے کر کے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے جس سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات دو چند ہو گئے ہیں۔ان مسائل کی وجہ سے ملکی وسائل کا ایک بڑا حصہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اُٹھ رہا ہے۔
دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی دہشت گردوں کو اجازت نہ دی جا سکتی ہے۔کسی بھی بے گناہ کے قتل کی اسلام میں اجازت نہ ہے۔ مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔
طالبان اور القائدہ ملکر پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں ۔ دہشت گرد گروپوں کےطاقت کے بل بوتے پر من مانی کرنے کے بڑے دورس نتائج نکل سکتے ہیں۔
 
Top