پولینڈ: چڑیا گھر میں جانوروں کی جگہ انسان پنجرے میں

عثمان رضا

محفلین
20091127-213924-pic-719117146_t607.jpg


پولینڈ: دنیا کے ہر چڑیا گھر میں جانور تو ہوتے ہی ہیں لیکن پولینڈ کے ایک چڑیا گھر کے پنجروں میں جانوروں کی جگہ انسان لوگوں کو تفریح فراہم کر رہے ہیں ۔

جانوروں کے پنجرے میں انسانوں کو دیکھنے کےلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے چڑیا گھر کا رخ کیا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد نایاب نسل کے جانوروں کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ تاہم پنجروں میں بند ہونے والے افراد کو لگتا ہے کہ وہ بیرونی دنیا کے مقابلے میں پنجرے میں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

مآخذ و مزید
 

طالوت

محفلین
ذرا یہ گتھی تو سلجھائیے کہ انسانوں کو یوں پنجروں میں قید کر کے دکھانے سے نایاب نسل کے جانوروں کے تحفظ کے بارے میں کس طرح شعور اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔۔ کم از کم انسان تو ہرگز نایاب نہیں ۔۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
ارے اس موقع پر وہ --------- کیا ہے کہ ’’ ادارہ انسدادِ بے رحمیِ حیوانات ‘‘ والے ۔۔
عزیز امین بھائی کو بلانا چاہیے کہ دیکھیے جانوروں پر ظلم کہ ان کے پنجروں پر آدموں کو مسلط کردیا گیاہے ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کمانے کا ڈھنگ ہے۔
چڑیا گھر کے مارکیٹنگ مینجر کو یہ اچھوتا خیال آیا ہو گا اور جو پنجرے میں ہیں، ان کو بھی چار پیسے مل جائیں گے۔
 
Top