پولیٹیکل انجینئرنگ فلور کراسنگ / ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں رجیم چینج کے ضمن میں دو چیزوں کا استعمال ہوتا ہے:
1- اکنامک شاکس
2- پولیٹیکل انجینئرنگ

ان دونوں چیزوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے تا کہ پاکستان میں قائم حکومت میں خلل ڈالنے کو روکا جا سکے؟
یہاں دو بنیادی سوالات ہیں:

1- اکنامک شاکس سے بچنے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

2- پولیٹیکل انجینئرنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل قانون بنائیں:
یہ قانون بنائیں کہ کسی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے والا فرد پانچ سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا

یا سنی علی کی یہ تجویز دیکھیں:




 

الف نظامی

لائبریرین
پولیٹیکل انجینئرنگ ، ہارس ٹریڈنگ ، فلور کراسنگ کی وجہ سے آج تک کوئی حکومت پانچ سال مکمل نہیں کر سکی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
قیوم نظامی لکھتے ہیں:
تحریک انصاف کے کارکنو!
انتخابی سیاست سے بکاؤ مال ایلیکٹ ایبلز کو نکالنے کا واحد طریقہ متناسب نمائندگی کے اصول پر انتخابات ہیں
سینٹ اور 30 فیصد خواتین کے انتخابات پہلے ہی متناسب نمائندگی پر ہو رہے ہیں باقی نشستوں پر بھی اسی اصول کے تحت انتخابات کرانے کے لیے دباؤ ڈالیں تا کہ ایلیکٹ ایبلز کی بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے
 

زیک

مسافر
قیوم نظامی لکھتے ہیں:
تحریک انصاف کے کارکنو!
انتخابی سیاست سے بکاؤ مال ایلیکٹ ایبلز کو نکالنے کا واحد طریقہ متناسب نمائندگی کے اصول پر انتخابات ہیں
سینٹ اور 30 فیصد خواتین کے انتخابات پہلے ہی متناسب نمائندگی پر ہو رہے ہیں باقی نشستوں پر بھی اسی اصول کے تحت انتخابات کرانے کے لیے دباؤ ڈالیں تا کہ ایلیکٹ ایبلز کی بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے
متناسب نمائندگی کے لئے نظریاتی پارٹیاں ضروری ہیں جو پاکستان میں خال خال ہی ہیں۔
 

دوست

محفلین
جرمنی میں دوہرا نظام ہے۔ ایک ووٹ امیدوار کو اور ایک ووٹ پارٹی کو ڈالا جاتا ہے۔ امیدوار براہِ راست بھی منتخب ہوتے ہیں اور ساتھ پارٹی کو پڑنے والے ووٹ کی فیصد کے حساب سے الگ نشستیں الاٹ ہوتی ہیں۔ ہر بار یہی رونا ہوتا ہے کہ بنڈس ٹاگ (ایوانِ زیریں) کی نشستیں 7 سو ہو گئیں اور 6 سو ہو گئیں (راؤنڈنگ کے چکر میں نشستیں بڑھانی پڑتی ہیں، ایک پارٹی کی بڑھائی تو پھر باقی کی اسی تناسب سے زیادہ کرنی پڑتی ہیں)۔ اور بڑا خرچہ ہوتا ہے، چین (ایک ارب آبادی والے ملک) کے بعد سب سے بڑی پارلیمنٹ ہے۔ مطلب یہاں بھی سب ہرا ہرا نہیں ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
الیکٹیبلز اور مافیاز کی بلیک میلنگ سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ متناسب نمائندگی کے تحت الیکشن ہوں۔
جماعت اسلامی نے انتخابی اصلاحات کا مکمل پیکیج تیار کیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
امیر جماعت اسلامی سراج الحق لکھتے ہیں:
انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔
انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔
تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں متناسب نمائندگی کے اصول پر اتفاق کریں۔ الیکٹیبلز اور لوٹوں کی بلیک میلنگ سے بچنے کےلیے یہ ضروری ہے
 
Top