کیا آپ کا یہودیوں کے ترلے منتیں کرنے سے اشارہ اےپیک کانفرنس کی طرف ہے؟ پھر ذرا پچھلے تین سالوں کی ہیلری کی انہیں سالانہ کانفرنسز میں تقاریر سن لیں۔ اسی طرح جان مکین صاحب کی بھی۔ اس طرح اگر آپ کا اشارہ ان کمنٹس کی طرف ہے جس میں اوبامہ نے ان کے خلاف یہودیوں کو بھیجی جانے والے ای میلز اور ٹیلیفونز سے پھیلی ہوئی بےچینی دور کرنے کی کوشش کی تو ظاہری بات ہے کہ ان سے ایسی باتیں منسوب کی جا رہی تھیں جو درست نہیں تھیں۔
http://www.huffingtonpost.com/2008/09/15/jewish-voters-report-call_n_126694.html
http://www.nytimes.com/2008/01/16/us/politics/16letter.html
ان دو خواتین کو اوبامہ نے نہیں بٹھایا تھا۔ ان پر الزام کیسا؟ ان کو ان کے سٹاف نے بھی نہیں بلکہ رضاکاروں نے بیٹھنے سے منع کیا تھا۔ پھر ان دو خواتین نے اوبامہ سے خود فون کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کیا آپ اس معافی کو بھی اپنے ارادے سے سرپٹ بھاگنا کہتے ہیں؟
http://www.mlive.com/news/index.ssf/2008/06/obama_personally_apologizes_to.html
اسی طرح نیشن آف اسلام کی جو سپورٹ تھی وہ ہیلری نے ٹی وی پر ڈیبیٹس کے دوران کہہ کر اوبامہ سے ختم کروإئی کہ تم صاف صاف کہو کہ تم ایسے لوگوںکی سپورٹ نہیں لیتے جو یہودیوں کو برا کہتے ہیں۔ میرے خیال سے ہیلری بری ہے۔ آپ کے خیال سے اوبامہ ہو گا۔ جبکہ جو ویڈیوز پوسٹ کی ان میں سے دیکھ لیں ایک صاحب کیسے مسلمانوںکے خلاف بک رہے ہیں اور جان مکین نے اس کی سپورٹ کو ریجیکٹ نہیں کیا۔ اور نہ کرنے کا ارادہ ہے۔
یہدیوں کی ترلے منتیں تو ابھی جان ہاگی صاحب کی سپورٹ جان مکین چھوڑ نہیں رہے تھے۔ دباؤ اس قدر شدید تھا کہ ان کو صرف اس لئے اس کی سپورٹ ریجیکٹ کرنی پڑی کہ جان ہگی کے کمنٹس میں یہودیوں کے خلاف بات تھی۔
آپ ان ویڈیوز کو دوبارہ دیکھیں وہ تین جگہ ٹیکس کٹ مستقل کر رہا ہے اور تین جگہ اس کے خلاف ووٹ دیا کہتا ہے۔ پہلے کہتا ہے کہ القاعدہ ایران میںہے اور پھر کہتا ہے نہیں ایران دہشت گرد تیار کر رہا ہے۔ جس کو دنیا کا علم ہی نہیں وہ پھر بھی بہتر ہے؟ جان مکین کو معیشت کا بھی علم نہیں اور اس نے خود اعتراف کیا ہے انہی ویڈیوز میں موجود ہے۔ وہ ایک تیسری جنگ کے حق میںہے جس کی لابی لیبرمین کر رہا ہے۔ تیسری جنگ سے امریکہ کو کیا فائدہ؟ ابھی بش کی مہربانی سے کل لی مین ڈوب رہا تھا اور فیڈرل بینک آف امریکہ سے میریل لنچ کو خریدنے کی درخواستیں کر رہے ہیں۔
مجھے نہیں علم کہ آپ آئل انڈسٹری میں ہیں کہ نہیں۔ لیکن امریکہ کے اپنے انرجی انفارمیشن ادارے کا کہنا ہے کہ آف شور ڈرلنگ کا فائدہ قیمت یا تیل کی پروڈکشن کے حوالے سے 2030 سے پہلے ممکن نہیں۔
http://www.eia.doe.gov/oiaf/aeo/otheranalysis/ongr.html
ویسے اس ڈرلنگ کا خرچہ کہاںسے نکلے گا؟
خیر ٹی بون پکنز کو تو جانتے ہی ہونگے۔ یہ ساری زندگی تیل کے بزنس میںرہا ہے۔ یہ اب 80 سال کا ہے۔ یہ اس وقت ری نیو ایبل سورسز میں اپنا پیسہ انویسٹ کر رہا ہے اور یہ خود اس کا بڑا مخالف ہے دنیا کو دوسرے سورسز کی ضرورت ہے۔ اسی طرح اگر اب تو اخبارات میں فل پیج اشتہارات ہیں کہ دس سالوں میں ہمیں ری نیو ایبل انرجی دو۔
http://firstread.msnbc.msn.com/archive/2008/08/01/1242440.aspx
اگر لوگ نہیں مان رہے اور انہوں نے ہر حال میں ڈرل کروا کر ہی چھوڑنا ہے تو لٹس ڈرل اور یہی اس نے کہا کہ اگر ڈرل کرنا ہے تو کرو لیکن اس کا فائدہ دس سال سے پہلے نہیںہونا۔
کاش ایسا ہوتا کہ یہ لوگ اتنے بےوقوف نہ ہوتے کہ اتنے بڑے علاقہ کو جنگ میں نہ دھکیلتے۔ بدقسمتی سے اس وقت یہ خطہ جتنہ جنگ میں الجھے گا اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں رہے گا اتنا ہی ان کے لٕے اچھا ہے۔ ویسے یروشلم سے صلیبی فوج نے بھی عقل کی بات نہیں سنی تھی اور صحرا کی گرمی میں پیاس سے نڈھال قتل ہی ہوٕے تھے۔ لہذا یہ سوچنا درست نہ ہوگا کہ یہ لوگ غلطیاں نہیں کریں گیں۔ ویسے ؔپ کی سکارف والی خواتین بہتر تھیں یا یہ ایک خاتون؟ فیصلہ آپ پر ہی چھوڑتے ہیں۔
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=6lyaMrS0hzk[/ame]