سید زبیر
محفلین
مولانا ظفر علی خاں نے لاہور میں ۱۴ مئی ۱۹۳۷ ء میں جب وزیرستان پر انگریزوں نے بمباری کی تھی تو کانگرس کو مخطب کرتے ہوئے چند اشعار کہے تھے جو پیش خدمت ہیں پچھتر سالہ پرانی ۱۹۳۷ کی تحریر کو ۲۰۱۲ کے تناظر میں دیکھیے
ہے کیوں چپ جب آ زاد ہے کانگرس پھڑ کتی نہیں کیوں یہ بھارت کی نس
ہے ان کی حمائت میں کیوں پیش و پس پٹھانوں پہ جب بم رہے ہوں برس
نہیں ہے جب اس ہاتھ پر دسترس جھکایا ہے جس نے وطن کا کلس
تو کیوں ہے قیادت کی دل میں ہوس تمنا عقابی کی ہو کر مگس
کسی طرح ہوتی نہیں ٹس سے مس ہے کیا وہ بھی انگریز کی ہم نفس