بس وہ چاروں "محترم" "بھائی" آج سے ہماری ہٹ لسٹ پر ہیں۔
ویسے ایک لطیفہ یاد آ گیا جو ہمارے ایک وکیل دوست نے سنایا تھا۔۔۔
ایک وکیل جرح کے دوران بار بار مخالف وکیل کو کہہ رہا تھا "آپ جھوٹ بول رہے ہیں"۔
آخر دوسرا وکیل تنگ آ گیا اور اس نے کہا "ہم سب عدالت میں جھوٹ ہی تو بولتے ہیں"۔
یہ سن کر جج نے فوراً مداخلت کی "یہ توہین عدالت کر رہے ہیں آپ"۔
وہ وکیل بولا "میں اقرار کرتا ہوں کم از کم میں تو کمرۂ عدالت میں مسلسل جھوٹ ہی بول رہا ہوں"
"وہ کیسے؟ ثابت کریں" جج نے کہا
وکیل نے کہا "دیکھیں سر، میں مسلسل ان وکیل کو "میرے قابل بھائی (مائی لرنڈ برادر) کہہ کر بلا رہا ہوں حالانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ نہ تو یہ میرے بھائی ہیں اور نہ ہی قابل"۔
واضح ہو کہ یہ لطیفہ قطعاً موقع محل کی مناسبت سے نہیں ہے اور یونھی ذہن میں آ گیا تھا تو لکھ دیا۔