سین خے
محفلین
آپ نے بہت دیر کر دی اس کی ابتدا کرنے میں۔ بہر حال بہت خوب سلسلہ ہے ، جاری رکھیے
شکریہ ظہیر آپ بھی بتائیں نا کہ آپ کے یہاں کیسے پکوڑے بنتے ہیں؟
آپ نے بہت دیر کر دی اس کی ابتدا کرنے میں۔ بہر حال بہت خوب سلسلہ ہے ، جاری رکھیے
بہت شکریہ
ڈھیروں دعائیں
بہت خوب!
میرے پسندیدہ پالک یا بینگن کے پکوڑے ہیں۔
زبردست شیف سائرہ!! پکوڑے بہت مزیدار لگ رہے ہیں۔ گھر میں آپ کے بنے پکوان کی سب سے زیادہ تعریف کون کرتا ہے؟؟
بہت خؤب سبزیوں کے ساتھ چکن کو مکس کر کے بھی پکوڑے بنائیں کبھی
پکوڑے تو خیر سے سب کو ہی بنانے آتے ہیں۔ میں جس طریقے سے بناتی ہوں وہ بھی ملاحظہ فرما لیں۔
اجزا:
۵ کھانے کے چمچ بیسن
۵ کھانے کے چمچ کارن فلاور۔ ایکسٹرا کرنچی پکوڑے بنانے ہیں تو کارن فلاور کی مقدار بڑھائی جا سکتی ہے۔
آدھا کھانے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر
ایک کھانے کا چمچ ادرک پاؤڈر
ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی
ایک چائے کا چمچ لال مرچ
ایک چوتھائی چائے کا چمچ کلونجی
نمک حسبِ ضرورت
ٹھنڈا پانی حسبِ ضرورت
آلو، پیاز، شملہ مرچ، ہری پیاز، گاجر، ہرا دھنیا، سوئیٹ کارن۔
ترکیب:
بیسن کا آمیزہ بنانے کے لئے اتنا ٹھنڈا پانی ڈالیں کہ آمیزہ نہ ہی گاڑھا ہو اور نہ ہی پتلا۔ اگر آپ کو ٹیمپورا کی طرح کے پکوڑے چاہئیں تو آمیزہ پتلا کر لیں۔ میں دونوں طرح سے بناتی ہوں۔ کارن فلاور کی مقدار بڑھا لی جائے تو بے انتہا کرنچی پکوڑے بنتے ہیں۔
تیل اتنا گرم کرنا ہے کہ جب آپ تیل سے ۵ یا ۶ انچ اوپر اپنا ہاتھ کریں تو آپ کو گرماہٹ محسوس ہو۔ بیسن کا تھوڑا سا آمیزہ بھی ڈال کر دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر آمیزہ فوراً ہی اوپر تیل پر آکر پھول جائے اور تلنا شروع ہو جائے تو اسکا مطلب ہے تیل بالکل ٹھیک درجہ حرارت پر گرم ہو چکا ہے۔
میں نے سبزیوں میں پیاز کے رنگز، آلو کے سلائس اور آلو، گاجر، شملہ مرچ، پیاز، ہری پیاز کے فنگر چپس جیسے ٹکڑے کاٹے تھے۔
میں نے چار طرح کے پکوڑے بنائے۔ پیاز، آلو، مکس سبزیوں کے اور سوئیٹ کارن کے۔
اس کے علاوہ میں کاٹیج چیز کے بھی پکوڑے بناتی ہوں۔ جب مٹر آرہے ہوتے ہیں تو مٹر بھی اور سبزیوں کے ساتھ شامل کرتی ہوں۔ ابلے ہوئے انڈے کے بھی پکوڑے بنائے ہیں۔
خوش باشید خوش رہیےشکریہ بھائی

یہ پکوڑہ بننے کی ترکیب ہے یا حلیم
بہت خوب سائرہ۔۔!! تصاویر سے ہی آپ کی مہارت ظاہر ہو رہی ہے۔۔۔ جیتی رہیں ۔۔!! خوش رہیں۔۔! اور آپ کے ہاتھ کا ذائقہ ہمیشہ قائم رہے۔۔!!
بھئی، ہم پکوڑے کھائیں نہ کھائیں قسم سے یہ پکوڑے کھا گئے ہم کو!
شام کو بازار نکلتے ہیں، پکوڑے۔بھلا وہ کیسے؟
شام کو بازار نکلتے ہیں، پکوڑے۔
محفل میں جھانکتے ہیں، پکوڑے۔
واٹسایپ کھولتے ہیں، پکوڑے۔
کچھ کھانے کو جی چاہتا ہے تو پکوڑے۔
آئینہ دیکھتے ہیں تو ایک پکوڑا وہاں بھی ہے۔
مار ڈالا ان پکوڑوں نے، الٰہی!

یہ صرف سچے پاکستانی ہی جانتے ہہیں TcsTCS کیا؟ TATA CONSULTING SERVICES ؟
جھوٹے پاکستانی کیوں نہیں جان سکتےیہ صرف سچے پاکستانی ہی جانتے ہہیں Tcs