خالو خلیفہ
محفلین
پھر بھی ہے تم کو مسیحائی کا دعویٰ دیکھو
مجھ کو دیکھو مرے مرنے کی تمنّا دیکھو
مجھ کو دیکھو مرے مرنے کی تمنّا دیکھو
جرمِ نظارہ پہ کون اتنی خوشامد کرتا
اب وہ روٹھے ہیں لو اور تماشا دیکھو
اب وہ روٹھے ہیں لو اور تماشا دیکھو
دو ہی دن میں وہ بات ہے نہ وہ چاہ نہ پیار
ہم نے پہلے ہی یہ تم سے نا کہا تھا دیکھو؟
ہم نے پہلے ہی یہ تم سے نا کہا تھا دیکھو؟
ہم نا کہتے تھے بناوٹ سے ہے سارا غصّہ
ہنس کے لو پھر انھوں نے ہمیں دیکھا دیکھو
ہنس کے لو پھر انھوں نے ہمیں دیکھا دیکھو
مستیِ حسن سے اپنی بھی نہیں تم کو خبر
کیا سنو عرض میری،حال میرا کیا دیکھو
کیا سنو عرض میری،حال میرا کیا دیکھو
گھر سے ہر وقت نکل آتے ہو کھولے ہوئے بال
شام دیکھو نہ میری جان سویرا دیکھو۔۔
شام دیکھو نہ میری جان سویرا دیکھو۔۔
خانہِ جان میں نمودار ہے اک پیکرِ نور
حسرتو آؤ رخِ یار کا جلوہ دیکھو۔۔
حسرتو آؤ رخِ یار کا جلوہ دیکھو۔۔
سامنے سب کے مناسب نہیں ہم پر یہ عتاب
سر سے ڈھل جائے نہ غصّے میں ڈوپٹہ دیکھو
سر سے ڈھل جائے نہ غصّے میں ڈوپٹہ دیکھو
مر مٹے ہم تو کبھی یاد بھی تم نے نہ کیا
اب محبّت کا نہ کرنا کبھی دعویٰ دیکھو
اب محبّت کا نہ کرنا کبھی دعویٰ دیکھو
دوستو ترکِ محبّت کی نصیحت ہے فضول
اور نہ مانو تو دلِ زار کو سمجھا دیکھو۔
اور نہ مانو تو دلِ زار کو سمجھا دیکھو۔
سر کہیں،بال کہیں،ہاتھ کہیں،پاؤں کہیں
اس کا سونا بھی ہے کس شان کا سونا دیکھو
اس کا سونا بھی ہے کس شان کا سونا دیکھو
اب وہ شوخی سے یہ کہتے ہیں ستمگر جو ہیںہم
دل کسی اور سے کچھ روز بہلا دیکھو۔۔
دل کسی اور سے کچھ روز بہلا دیکھو۔۔
ہوَسِ دل مٹی ہے نہ مٹے گی حسرت
دیکھنے کے لیئے چاہو انہیں جتنا دیکھو
دیکھنے کے لیئے چاہو انہیں جتنا دیکھو