پھر زلزلہ

سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں شاید اعمال لکھنا چاہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمال تو مزدوروں کو ہی کہتے ہیں جس میں ع پر پیش اور م پر تشدید ہوتی ہے۔۔۔ اور یہ عامل کی جمع ہے یعنی مزدور
 
عمال عربی میں مزدوروں کو کہتے ہیں نا !!!
مصباح اللغات کے مطابق:
عامل (اسمِ فاعل) کام کرنے والا، وہ شخص جو کسی کے امورِ مالی وغیرہ کا متولی ہو۔ (جمع) عُمال ۔۔ میم مشدد کے ساتھ ۔۔ عاملون، عَمَلہ معانی رئیس، والی حاکم۔

نوٹ: خلافتِ راشدہ کے زمانے میں عامل (ج: عمال) آج کے گورنر یا اس سے زیادہ رتبے کا حامل ہوتا تھا۔
مزدور کے لئے ایک لفظ العمُول ہے اور ایک اجیر ہے۔ عمیل ایجنٹ یا آڑھتی کو کہتے ہیں۔
 
خلافت کے زمانے میں گورنر محنت اور جانفشانی سے کام کرتا ہوگا۔
آج تو عرب دنیا میں عامل قانونی اور اصطلاحی مزدور ہے۔بس۔
 
اس فقیر نے زبان کی بات کی ہے، بقیہ تبصرے احباب کے اپنے علم و ذوق کا حاصل ہیں (میں کبھی عرب دنیا میں نہیں رہا)۔ بہت شکریہ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس فقیر نے زبان کی بات کی ہے، بقیہ تبصرے احباب کے اپنے علم و ذوق کا حاصل ہیں (میں کبھی عرب دنیا میں نہیں رہا)۔ بہت شکریہ۔
آسی بھائی ۔ یہ لفظ اپنے معنی میں بہت مجرد ہے لہذا اس کا استعمال کئی طرح کے ماحول میں ڈھلا ہوا ہے ۔ برادر چوہدری عبدالقیوم نے کیوں کہ اسی تناظر میں پوچھا سو یہی ذہن میں آیا۔
عرب دنیا میں ایک عجمی مزدور کا ذہن اور کیا سوچے گا بھلا ؟ علم کیمیا (کیمسٹری) میں عامل ایجنٹ (شاید کیٹالسٹ وغیرہ)کے معنوں میں یاد پڑتا ہے کہ پڑھا کرتے تھے۔(جمع عوامل)
 
بہر کیف اصل میں تو ایک الف کا رہ جانا تھا کہ اعمال کا عمال بن گیا۔ باقی تو "ضمنیاں ہیں ساریاں" ۔
 
سید عمران

محفلین
ان سب کی وجہ ہمارے عمال ہیں؟ میں ٹھیک کہ رہا ہوں؟
بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو اویس۔ جہاں تک بات ہے پلیٹس کے آپس میں ٹکرانے کی تو ان کی کیا مجال کہ بغیر خدا کے حکم کے ٹکرا سکیں۔ جس نے زمین و آسمان بنائے اسی نے پلیٹس بھی بنائی ہیں۔ زلزلے اور آسمانی و زمینی آفات قرآن اور حدیث کی رو سے اللہ کو ناراض کرنے کی پاداش میں ہی آتی ہیں۔ اللہ خوش ہوکر زلزلے اور آفات نہیں بھیجتا۔ لوگوں کی گمراہ کن باتیں اللہ سے معافی مانگنے اور توبہ کرنے سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں۔
 
Top