حجاب
محفلین
[align=right:096fea70c1]پھولوں کے معالجاتی اثرات ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
ایروما تھراپی میں کام آنے والے روغنیات، عرقیات، عطریات اور خوشبوئیں مختلف قسم کے پھولوں،پھلوں ، پتّوں ، پیڑوں کی چھالوں وغیرہ سے حاصل کئے جاتے ہیں۔جب کے پودے کی طبعی عمر کے مطابق ہی اس سے حاصل کی جانے والی خوشبو چاہے وہ روغن کی شکل میں ہو یا عرق کی، اُس کی تاثیر بھی ہوتی ہے۔پودے پر جب پھول آنے والے ہوتے ہیں ،اُس وقت اگر روغن کشید کیا جائے تو وہ زیادہ موثر و مفید ثابت ہوتا ہے ۔مختلف پھولوں کی خوشبو سے بہت سارے طبّی فائدے بھی ہوتے ہیں۔مثلاً۔
گلاب ۔
٪٪٪٪٪٪٪
گلاب کی خوشبو مفرح دل و دماغ ہے۔مقوی ارواح ہے ،قوتِ شامہ کی کمزوری کا ازالہ کرنا مقصود ہو تو گلاب کے تازہ غنچے کو سونگھنا مفید ہے، اسکی خوشبو بے خوابی کے عارضے کو دور کرتی ہے ،ضعف دماغ و نسیان کے لیئے مفید ہے۔
چنبیلی۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس کی خوشبو بے خوابی دور کرتی ہے اور سرسام کے مریض پر اچھے اثرات چھوڑتی ہے،خفقان اور ضعف قلب میں گلاب کے پھول کے ساتھ ساتھ چنبیلی کے پھول سونگھنا بھی مفید ہے۔
موتیا۔
٪٪٪٪٪٪٪
اس کی خوشبو نیند آور ہے، بے خوابی اور ذہنی پریشانی کو دور کرنے کے ساتھ خون کی حدت کو بھی کم کرتی ہے۔
نیلو فر۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
امراضِ چشم میں اس پھول کا سونگھنا بہت مفید ہے، پیاس کو تسکین دیتا ہے ،اس کی خوشبو خواب آور ہے۔
زعفران۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کہا جاتا ہے کہ زعفران کے پھول کی خوشبو میں یہ جادو ہے کہ سونگھتے ہی ہونٹوں پر ہنسی آجاتی ہے۔مفرح قلب و جگر ہے،اعصاب اور پٹھوں پر اچھا اثر ڈالتی ہے ، دماغ میں تروتازگی پیدا کرتی ہے، ذہنی پریشانی اور خلفشار کو دور کرتی ہے۔
رات کی رانی۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس کی خوشبو خواب آور ہے، سر درد کو دور کرتی ہے، اعصابی تناؤ اور ذہنی تھکاوٹ کو ختم کرتی ہے اور اختلاجِ قلب میں بھی مفید ہے۔
یاسمین۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
تپ محرقہ کی اسہالی کیفیت میں اس کی خوشبو سونگھنا مفید ہے۔
مولسری۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس کے پھول اگر بستر میں رکھے جائیں تو ان کی خوشبو سے سانپ اور بچھو بستر پر نہیں آتا۔اس کی خوشبو نیند آور اور ذہنی پریشانی دور کرتی ہے۔دورانِ خون پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔
بیلا۔
٪٪٪٪٪٪٪
اس کی خوشبو رومان پرور ہے، دورانِ خون تیز اور بے خوابی پیدا کرتی ہے ، گرم مزاج والوں کے لیئے اس کی خوشبو اچھی نہیں ہوتی۔
کرنا کے پھول۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس کی خوشبو نظامِ ہضم کو تقویت دیتی ہے ، بھوک لگاتی ہے، خواب آور ہے ، قے کو روکتی ہے، اختلاجِ قلب کو دور کرتی ہے۔
کیوڑا کے پھول۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کیوڑے کے پھول کی خوشبو خواب آور ہے، مقوی اعضائے رئیسہ اور دل و دماغ ہے۔سکون بخش ہے۔
بنفشہ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس کی خوشبو آنکھوں کی سوزش اور جلن دور کرتی ہے ، دافع بخار ہے اور کھانسی میں افاقہ کرتی ہے۔
املتاس۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس کی خوشبومعدے کی گرانی اور جلن کو دور کرتی ہے۔نزلہ ، زکام ناک کا بند رہنا اور کنپٹیوں کی جکڑن دور کرتی ہے ،قبض کشا ہے ، بلڈ پریشر کم کرتی ہے۔
دھریک کے پھول۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
دھریک کے پھول کی خوشبو وبائی امراض اور متعدی امراض کو پھیلنے سے روکتی ہے، بند ناک اس کی خوشبو سے کھل جاتی ہے ، اور اس کی خوشبو جسم کے فاسد مادوں کو دور کرتی ہے۔
آم کے پھول۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
جب آم کے پھول خوشبو دینے لگیں تو اُن کو توڑ کر اپنی دونوں ہتھیلیوں میں خوب ملیں ، جب ملتے ملتے پھول ختم ہو جائیں تو اور پھول لے کر ملنے لگیں، تقریباً ایک گھنٹے تک ملتے رہیں، اس کے بعد 3، 4 گھنٹے ہاتھ نہ دھوئیں ۔ ایسا کرنے سے ہاتھوں میں ایک حیرت انگیز تاثیر پیدا ہوجاتی ہے اور جس جگہ، بچھو، بِھڑ اور شہد کی مکھی اگر کاٹ لے تو وہاں پر صرف ہاتھ رکھ دینے سے جلن اور درد میں فوراً آرام آ جاتا ہے۔
گلِ داؤدی۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس پھول کی خوشبو درد شقیقہ کے لیئے مفید ہے۔مفرح و مقوی قلب ہے ضعف دماغ میں بھی مفید ہے، دماغ کے سرد امراض میں فائدہ دیتی ہے۔
گلِ نرگس۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
نرگس کے پھول کی خوشبو خواب آور ہے ، سر درد اور زکام میں فائدہ مندہے۔
گیندے کا پھول۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس کی خوشبو دمہ اور یرقان میں مفید ہے۔
گلِ موگرہ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس کا سونگھنا دل و دماغ کو تقویت دیتا ہے۔
گل چڑی۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس پھول کو سونگھنے سے مرگی میں فائدہ ہوتا ہے۔(خواتین کے ماہنامے سے لیا گیا مضمون)
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪[/align:096fea70c1]