اسلام الدین اسلام
محفلین
پھول رہتا ہی کہاں ہے گل و گلزار کے ساتھ
پھول جائے جہاں لے جائے خریدار کے ساتھ
اسکی خوشبو سے معطر ہے فضا اے جاناں!
وہ جو اک پھول اگا ہے تیری دیوار کے ساتھ
اسکو جو پھول دیا پیار کا پہلا تحفہ
اس نے زلفوںمیںسجایا ہے بڑے پیار کے ساتھ
پھول کی پنکھڑی جیسے جو کھلے لب اس کے
خوشبوئیں چار سو پھیلیںبڑی رفتار کے ساتھ
گل میں سرخی تھی شب وصل چمک تھی اس میں
اور پیلا یہ پڑا ہے تیرے انکار کے ساتھ
خار چبھتے ہیںرقیبوںکی تم نہ بات کرو
پھول جھڑتے ہیں مری جاںتری گفتار کے ساتھ
تو نے اک پھول چھووا پھول گئے کانٹے بھی
تتلیاںرقص کریںموسم گلزار کے ساتھ
میں نے اسلام کو دیکھا تھا کچھ عرصہ پہلے
خوشبوئیںبانٹتا پھرتا تھا بڑے پیار کے ساتھ
پھول جائے جہاں لے جائے خریدار کے ساتھ
اسکی خوشبو سے معطر ہے فضا اے جاناں!
وہ جو اک پھول اگا ہے تیری دیوار کے ساتھ
اسکو جو پھول دیا پیار کا پہلا تحفہ
اس نے زلفوںمیںسجایا ہے بڑے پیار کے ساتھ
پھول کی پنکھڑی جیسے جو کھلے لب اس کے
خوشبوئیں چار سو پھیلیںبڑی رفتار کے ساتھ
گل میں سرخی تھی شب وصل چمک تھی اس میں
اور پیلا یہ پڑا ہے تیرے انکار کے ساتھ
خار چبھتے ہیںرقیبوںکی تم نہ بات کرو
پھول جھڑتے ہیں مری جاںتری گفتار کے ساتھ
تو نے اک پھول چھووا پھول گئے کانٹے بھی
تتلیاںرقص کریںموسم گلزار کے ساتھ
میں نے اسلام کو دیکھا تھا کچھ عرصہ پہلے
خوشبوئیںبانٹتا پھرتا تھا بڑے پیار کے ساتھ