پہلا سلام

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

فرذوق بھائی، اللہ تعالی آپ کی مشکلات کوحل کرے اورآپکوہرامتحان میں کامیاب وکامران کرے(آمین ثم آمین)
اوربھائی، سسٹرشگفتہ، تین چاردن سے بہت بیمار ہیں باجونے ہی اس کی خبردی ہے اوربہت زیادہ ہی بیمارہیں اسلیئے تووہ نیٹ پرنہیں آئیں ہیں اللہ تعالی انکوصحت کاملہ عطاکرے(آمین ثم آمین)
آپ کی کمی تومحسوس ہوگی لیکن یہ دنیاکااصول ہے کوئی آتاہے توکوئی جاتاہے۔ اللہ کرے آپ جہاں بھی رہیں خوش و خرم رہیں (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام،

فرذوق، آخری سلام تو ایسے کہہ رہے ہو جیسے دوبارہ کبھی آ ہی نہ سکو گے۔ :?

میری دعا ہے کہ اس بار تم امتحان میں پاس ہو ہی جاؤ۔ اور امید ہے انشاءاللہ پاس ہو جاؤ گے۔ مجھے تمھارے رزلٹ کا انتظار رہے گا۔ آ کر یہ ضرور بتا دینا کہ تم پاس ہو گئے ہو۔
 

سارہ خان

محفلین
اس طرح چھوڑ کر جانا اچھی بات تو نہین فرزوق ۔۔ لیکن آپ کیونکہ اپنے بہتر مستقبل کی خاطر چھوڑ رہے ہو تو پھر روکا بھی نہین جا سکتا۔۔۔
آللہ پاک آپ کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے۔۔ :)
 

دوست

محفلین
خیریں جاؤ تے خیریں آؤ
دعا ہے کہ امتحانوں میں اچھے نمبر سے پاس ہوجاؤ۔
خیر اب ایسی باتیں بھی نہ کرو اللہ بہتر کرے گا
کبھی کبھار ہفتے دس دن میں ہی نیٹ کلب سے باآسانی چکر لگ سکتا ہے نراش نہ ہو اور نہ ہمیں نراش کرو۔
سیدہ شگفتہ کے بارے میں اب پتا چلا ہے مجھے۔ اللہ انھیں شفاء دے۔
آمین۔
 

ظفری

لائبریرین
بلکل جاؤ جناب مگر واپس بھی ضرور آنا ۔۔۔ اور ہاں ۔۔ پاس ہونے کے بعد مٹھائی لانا نہ بھولنا ۔۔۔ کہ یہاں محفل پر مٹھائی ، مٹھائی کی مسلسل تکرار سن کر اب جی چاہتا ہے کہ ذرا کھا کر تو دیکھوں کہ یہ مٹھائی ہوتی کیسی ہے ۔ :wink:
 
فرذوق آخری سلام تو نہ کہو ہاں امتحانوں کی خوب تیاری کرنا اور اس دفعہ مجھے امید ہے کہ تم پاس ہو جاؤگے اور کبھی کبھار آتے رہنا نیٹ‌ پر۔

جب کبھی بھی کمپیوٹر لو گے اور انٹر نیٹ ہوگا تو پھر تو ضرور آؤگے ہی تب تک تمہارے منتظر رہیں گے ہم۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس بات پر “ آخری سلام“ کہنے کی کیا ضرورت ہے۔

جاؤ امتحان دو اور آ جاؤ۔ ادھر دیکھو شمیل کے امتحان ابھی سات ماہ بعد ہیں اور وہ ابھی سے خدا حافظ کہہ رہا ہے، کہ سات ماہ بعد آؤں گا۔ تمہارا تو صرف ایک ہی مہینہ ہے۔

خیر اللہ سے دعا ہے کہ تمہیں کامیابی نصیب ہو۔ ان پڑھ کی تو اس دور میں کوئی وقعت ہی نہیں۔
 

خرم

محفلین
اللہ پاک آپ کو امتحانات میں کامیاب کرے اور انشاءاللہ پھر میل ہوگا آخری سلام پھر کبھی سہی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اتنے دن بعد میرا پہلا پیغام لکھا جا رہا ہے تو بھلا کہاں، آپ کے آخری پیغام والے دھاگے پر :(

اللہ پاک آپ کو کامیاب فرمائیں :roll:
 
Top