پہلا ٹیسٹ میچ - انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

یاز

محفلین
جیسے ہی 80 اوورز مکمل ہوئے ہیں، نئی بال لے لی گئی ہے۔ انگلینڈ کا سکور 319 رنز 5 آؤٹ۔
 

یاز

محفلین
آج کے دن کے کھیل کا اختتام ہو گیا۔ آج 87 اوورز کے کھیل میں 357 رنز بنے اور انگلینڈ کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ 184 اور معین علی 61 رنز پہ ناٹ آؤٹ ہیں۔
ایک موقعے پہ انگلینڈ کے 76 پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اس لحاظ سے اب انگلینڈ کی پوزیشن انتہائی شاندار ہے۔ اس کا تمام تر سہرا جو روٹ، بین سٹوکس اور معین علی کے سر جاتا ہے۔
 

یاز

محفلین
ون ڈے میچ میں اگر پاکستان فائنل میں کوالیفائی کر جائے اور کارکردگی بہت اچھی جا رہی ہو تو میچ دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ :)
شکر ہے۔ ورنہ ہم تو سمجھے تھے کہ جہاں ٹیسٹ میچ میں لمبی تان کے سونا مجرب ہے، وہاں ون ڈے میں قیلولہ وغیرہ تو بنتا ہی ہو گا۔
 
Top