جاسم محمد
محفلین
پہلی بار 4 ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا نیاریکارڈ
By ویب ڈیسک On مئی 30, 2021 1
چار ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی کی تاریخ رقم،وزیراعظم کی مبارکباد
ايف بی آر نے نئی تاريخ رقم کردی، پہلی بار 4 ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ریکارڈ بنالیا، جس پر وزيراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا اور ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 4 ہزار ارب سے زائد ٹیکس وصولی پر مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر نے جولائی 2020 تا مئی 2021 کے دوران 4 ہزار 143 ارب کے ٹیکس وصول کیے،جو رواں مالی سال میں ٹیکس وصولی گزشتہ مالی سال کی نسبت 18 فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چار ہزار ارب روپے سے زیادہ وصولی تاریخ میں پہلی بار کی گئی ہ،ایف بی آر کی ٹیکس وصول اہم سنگ میل اور وسیع البنیاد معاشی بحالی کی عکاس ہے،فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھاری بھرکم ٹیکسوں کے ذریعے غریب کی جیبوں سے پیسہ نکال کر خزانہ بھرنے کا دعویٰ کارنامہ نہیں بلکہ شرم کی بات ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بناسکتی،اس لئے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے،آئی ایم ایف کے تنخواہ دار ملازمین کی جانب سے بنائے گئے بجٹ کی منظوری پاکستان کی خودداری پر ایک حملہ ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ دنیا کی مہذب ریاستوں میں معاشی ترقی کا صرف ایک پیمانہ ہے کہ عام آدمی کی زندگی خوشحال ہو، عمران خان کا ہر پاکستانی کو پونے 2 لاکھ روپے کا مقروض کرکے معاشی ترقی کے گن گانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔