پہلی با وزن غزل

یاسر حسین

محفلین
سر خم کروں کہ ہے مکاں کا خالقے(اضافت ہے) نہاں
ورنہ ہے کون میرا مگر مالکے جہاں

ظلم و ستم رقیب یا شکوہ یا ذلتیں
افسوس ہے یہ موت بھی ملتی نہیں یہاں

پھولے گلاب کہتا ہے یہ بار ہا مجھے
صورت کا خوب تو ہے مگر وہ ترا کہاں؟

آنکھوں میں اس کی جھانک کے میں آ گیا مگر
میری محبتوں کا اثر ہی نہیں وہاں

دنیا جہاں میں ڈھونڈ کے میں تھک گیا مگر
کوئی نہ دل کے واسطے ہے زندگی کے ہاں
 
آخری تدوین:
بہت اچھی شروعات ہے بھائی!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔

آپ اصل لفظ لکھیے اور ساتھ اعراب لگائیے۔ پڑھنے والے سمجھ جائیں گے۔ مالکے، خالقے یا اس طرح کچھ اور لکھنا میرے علم کے مطابق تو قطعاََ درست نہیں۔
 

محمدظہیر

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید یاسر حسین صاحب
امید ہے تعارف کے زمرے میں آپ اپنا تعاردف کرائیں گے
 
Top