پہلی کتاب کیلئے پبلشر کی تلاش ۔ فوری مدد درکار ہے ۔۔۔

زہیر عبّاس

محفلین
بمشکل تمام دو چار ہزار میں کوئی فارمیٹنگ کر دے گا۔

مجھے بھی اپنی کتاب ان ڈیزائن میں فارمیٹ کروانی ہے ۔ اگر کسی ایسے صاحب کو آپ جانتے ہوں جو یہ کام کرتے ہوں تو برائے مہربانی مجھے ان کا رابطہ نمبر دے دیجئے ۔
 

فاتح

لائبریرین
مجھے بھی اپنی کتاب ان ڈیزائن میں فارمیٹ کروانی ہے ۔ اگر کسی ایسے صاحب کو آپ جانتے ہوں جو یہ کام کرتے ہوں تو برائے مہربانی مجھے ان کا رابطہ نمبر دے دیجئے ۔
معذرت زہیر بھائی، میں کسی کمپوزر کو نہیں جانتا لیکن آپ محفل میں ہی ایک لڑی کھول کے یہیں کسی کمپوزر کو تلاش کر سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں آپ کو اپنی ضرورت کے مطابق کوئی مل جائے گا۔ میں نے بھی ایک مرتبہ یہیں محفل میں ہی ایسے لڑی کھول کے کمپوزنگ کا کام کروایا تھا۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
جناب میری کتاب تو پہلے سے ہی ایم ایس ورڈ میں ٹائپ ہوئی ہے۔ میں تو اس کی پروفیشنل انداز میں فارمیٹنگ چاہ رہا ہوں۔
 
بہت خوب، تو پھر کسی اچھی سی کتاب کو دیکھ کر، فونٹس اور پیرا گراف فارمیٹ کرلیجئے اور پھر اس کو پی ڈی ایف میں پرنٹ کرلیجئے ۔

اگر آپ اس سے پیسے کمانے کا ارادہ نہیں رکھتے تو پھر :
اگلا مرحلہ ہے اس کو شائع کرنے کا تو آپ گوگل ڈاکومینٹ میں اپنی کتاب کو محفوظ کرکے اس کو سب کے ساتھ شیئر کردیجئے اور لنک یہاں دے دیجئے۔

پڑھ کر خوشی ہوگی
 

زہیر عبّاس

محفلین
اگر آپ اس سے پیسے کمانے کا ارادہ نہیں رکھتے تو پھر :
اگلا مرحلہ ہے اس کو شائع کرنے کا تو آپ گوگل ڈاکومینٹ میں اپنی کتاب کو محفوظ کرکے اس کو سب کے ساتھ شیئر کردیجئے اور لنک یہاں دے دیجئے۔

پڑھ کر خوشی ہوگی

جی بالکل بھی کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے کہ اس سے کوئی مالی منعفت حاصل کی جائے ۔
ویسے یہ کوئی شعر و شاعری کی نہیں بلکہ سائنس کی ترجمہ شدہ کتب و ڈاکومنٹریز ہیں۔
ویسے تو یہ یہاں محفل میں سائنس اور ہماری زندگی کے زمرے میں پہلے ہی پوسٹ کی جاچکی ہیں۔ بہرحال ان کے متعلقہ ربط درج ذیل ہیں:
پہلی "ناممکن کی طبیعیات از میچو کاکو" محفل کا ربط یہ ہے جبکہ اس کا پی ڈی ایف کی صورت میں کتابی ربط یہ ہے ۔ یہ Michio Kakuکی کتاب "Physics of Impossible" کا ترجمہ ہے ۔
دوسری کتاب ""فوق ارضی سیاروں کی زندگی - کس طرح سے اجنبی دنیاؤں کی تلاش اور مصنوعی خلیہ کی تالیف ہمارے سیارے پر حیات میں انقلاب برپا کردے گی" از دیمیتر سیسی لوف" (" THE LIFE OF SUPER-EARTHS How the Hunt for Alien Worlds and Artificial Cells Will RevolutionizeLife on Our Planet") کا ترجمہ ہے۔ اس کا ربط یہ ہے ۔
تیسری "آفاق کی کارگہ یہ شیشہ گری - حصّہ اول" ایک ڈاکومنٹری "How The Universe Works -Season -1" کا ترجمہ ہے ۔ اس کا ربط یہ ہے ۔
چوتھی "آفاق کی کارگہ یہ شیشہ گری - حصّہ دوم " ایک ڈاکومنٹری "How The Universe Works -Season -2" کا ترجمہ ہے ۔ اس کا ربط یہ ہے ۔
پانچویں "دیوہیکل سیاروں کے دیس میں - بیرونی نظام شمسی کی کھوج اور آباد کاری از مائیکل کیرول"
ایک کتاب "Living Among Giants" کا ترجمہ ہے۔ اس کا ربط یہ ہے ۔ اس کتاب کا ترجمہ مکمل ہوچکا ہے پروف ریڈنگ جاری ہے۔
چھٹی "متوازی دنیائیں از میچیو کاکو ایک کتاب "Parallel Worlds" کا ترجمہ ہے۔اس کا ربط یہ ہے۔ اس کتاب کا ترجمہ مکمل ہوچکا ہے پروف ریڈنگ جاری ہے۔

میری خواہش ہے کہ ان کتب کی کسی طور پر پیشہ وارانہ انداز میں کمپوزنگ کروا لوں اور پھر مکمل دیدہ زیب کتاب کی صورت میں انٹرنیٹ پر جاری کردوں تاکہ پڑھنے والے کو پڑھ کر طبع شدہ کتاب کی طرح کا مزہ آئے ۔ ان کتب میں تصاویر بھی شامل کرنا چاہتا ہوں جو مائیکروسافٹ ورڈ پر ٹھیک طرح سے نہیں کر پا رہا۔

جب سے عارف کریم بھائی نے ان ڈیزائن کے بارے میں بتایا ہے بڑی خواہش ہے کہ کوئی ایسا کمپوزر مل جائے جو ان کو ان ڈیزائن میں فارمیٹ کرکے دے دے ۔ میں اس کو اس کا مناسب محنتانہ دینے کو تیار ہوں ۔ ان ڈیزائن میں اس لئے کروانا چاہتا ہوں کیونکہ اس کا ٹیکسٹ پی ڈی ایف کے بعد بھی قابل تلاش رہتا ہے جبکہ میرے خیال میں ان پیج میں ایسا نہیں ہے۔​
 

زہیر عبّاس

محفلین
ای پبلشنگ کے لئے بزم اردو لائبریری بھی حاضر ہے
آفاق کی کارگہ یہ شیشہ گری اس ربط پر شایع کی گئی تھی تاہم کافی عرصے سے یہ ، یہ پیغام دکھاتا ہے :
صفحہ موجود نہیں معذرت ! تلاش کردہ صفحہ نہیں ملا ، بعض اوقات یو آر ایل کی تبدیلی سے ایسی صورت حال پیش آتی ہے۔ دوبارہ تلاش کرنے پر اصل صفحہ تک رسائی ممکن ہو سکتی ہے
یہی صورت "ناممکن کی طبیعیات " کا ہے جو دو حصّوں میں شایع ہوئی تھی ۔ حصّہ اوّل اور حصّہ دوم تاہم یہ بھی وہی پیغام دکھاتی ہے ۔
 
میں تو فی الحال پبلشر بھائیوں کے چکر کاٹ رہا ہوں ۔ امید ہے کوئی نہ کوئی تو معاملہ حل کرے گا کبھی۔۔۔۔ اگر تھک ہار گئے اور کسی نے گھاس نہ ڈالا تو بھائی کردیں گے پی ڈی ایف ۔۔۔ ہاہاہا اور چارہ بھی کیا ہے؟
 
جب سے عارف کریم بھائی نے ان ڈیزائن کے بارے میں بتایا ہے بڑی خواہش ہے کہ کوئی ایسا کمپوزر مل جائے جو ان کو ان ڈیزائن میں فارمیٹ کرکے دے دے ۔ میں اس کو اس کا مناسب محنتانہ دینے کو تیار ہوں ۔ ان ڈیزائن میں اس لئے کروانا چاہتا ہوں کیونکہ اس کا ٹیکسٹ پی ڈی ایف کے بعد بھی قابل تلاش رہتا ہے جبکہ میرے خیال میں ان پیج میں ایسا نہیں ہے۔
انڈیزائن میں بھی اگر لگیچر بیسڈ نستعلیق (جمیل نوری نستعلیق) میں ہو گا، تو مکمل طور پر قابلِ تلاش نہیں ہو گی۔نسخ فونٹ میں مکمل طور پر قابلِ تلاش ہو گی۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
انڈیزائن میں بھی اگر لگیچر بیسڈ نستعلیق (جمیل نوری نستعلیق) میں ہو گا، تو مکمل طور پر قابلِ تلاش نہیں ہو گی۔
بہرحال کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا تو بہتر ہے۔ کم از کم میں تو کتابی صورت میں نستعلیق ہی کو نسخ پر ترجیح دوں گا چاہئے اس کی برقی اشاعت ہی کیوں نہ ہو۔ :)
 
بہرحال کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا تو بہتر ہے۔ کم از کم میں تو کتابی صورت میں نستعلیق ہی کو نسخ پر ترجیح دوں گا چاہئے اس کی برقی اشاعت ہی کیوں نہ ہو۔ :)
پھر عارف بھائی کے ٹٹوریل کا سہارا لیتے ہوئے خود ہی یہ ہمت کر ڈالیں۔ :)
 

زہیر عبّاس

محفلین
پھر عارف بھائی کے ٹٹوریل کا سہارا لیتے ہوئے خود ہی یہ ہمت کر ڈالیں۔
جی کوشش کی تھی تاہم وقت بہت صرف ہورہا تھا اور تصاویر ٹھیک طرح سے نہیں ڈالی جارہی تھیں ۔ اور شاید مجھے اپنی فارمیٹنگ بھی پسند نہیں آرہی تھی ۔پھر جو وقت اس کام کے کرنے میں صرف ہورہا ہے وہ وقت میں مزید کسی اور کتاب کا ترجمہ کرنے میں لگانا چاہتا ہوں لہٰذا سوچا کہ کوئی ایسا مل جائے جس کو مناسب معاوضہ ادا کرکے یہ کام کروالیا جائے ۔ پر افسوس کہ ابھی تک کوئی بھی ایسا شخص نہیں ملا ۔
 
Top