پہلے اپنے آپ کو مسمار کر(تشریح)

جاسمن

لائبریرین
اسے ضرب المثل کی زبان میں کہتے ہیں۔
آ بیل مجھے مار
آؤ قلمی دہشت گردو! ہماری شاعری کے پرخچے اڑاؤ/تیاپانچہ کرو۔
:):):)
 

سید عمران

محفلین
مفتی صاحب کے قلم کی کاٹ سے کون واقف نہیں ہے۔ اللہ کسی دشمن کو بھی ان کے حوالے نہ کرے۔ :) :)

ویسے ہمارا تو کوئی دشمن ہے ہی نہیں! :)
اسی لیے تو ہم نے کسی اور شاعر پر ہاتھ صاف کیے...
اور اپنے محمد احمد بھیا کو صاف بچا گئے!!!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یعنی ان دنوں محفل میں غزل لگانا گائے بیلوں کو سُرخ رومال دکھانے کے مترادف ہے۔ :) :) :)
احمد بھائی ، یہ تو آپ نے میرا مسئلہ حل کردیا ۔ کئی دنوں سے اس سوچ میں تھا کہ اگلی غزل پوسٹ کرتے وقت تمہیداً کیا لکھنا ہے لیکن آپ کے سرخ رومال نے تو یہ مسئلہ ہی حل کردیا۔ اب نہ تازہ غزل کہنے کی ضرورت ہے اور نہ نئی غزل۔ بس غزل سے پہلے تین چار دفعہ " ہے تورو! ہے تورو! ہے تورو!" لکھ دوں گا ۔

اور قارئین سے گزارش کروں گا کہ واہ واہ کے بجائے" اولے! اولے!" کہیں ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اسے ضرب المثل کی زبان میں کہتے ہیں۔
آ بیل مجھے مار
آؤ قلمی دہشت گردو! ہماری شاعری کے پرخچے اڑاؤ/تیاپانچہ کرو۔
:):):)
خواہرم ، آپ کی یہ ضرب المثل دراصل ضربِ بے مثل ہے ۔ مضروب بے چارے تو کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔:)
 
Top