ایاز صدیقی پہلے زبانِ شوق سے حمدِ خدا کروں

مہ جبین

محفلین
پہلے زبانِ شوق سے حمدِ خدا کروں​
پھر ابتدائے مدحتِ خیر الورا کروں​
یارب مِرے سخن کو وہ حسنِ کمال دے​
فرضِ ثنا نماز کی صورت ادا کروں​
ہر گفتگو کا محور و مرکز حضور ہیں​
آئے اُنہیں کا ذکر ، کوئی تذکرہ کروں​
چوموں قدم قدم پہ زمینِ حجاز کو​
روشن قدم قدم پہ چراغِ وفا کروں​
یارائے خامشی ہے نہ توفیقِ گفتگو​
عرضِ نیاز عشق کی تدبیر کیا کروں​
ہوجاؤں پہلے خاکِ رہِ منزلِ حجاز​
پھر عاجزی سے منّتِ موجِ ہوا کروں​
طیبہ کی راہ میں ہمہ تن گوش ہوں ایاز​
اِذنِ سفر ملے تو سفر ابتدا کروں​
ایاز صدیقی​
 

سید زبیر

محفلین
یارب مِرے سخن کو وہ حسنِ کمال دے
فرضِ ثنا نماز کی صورت ادا کروں
سبحان اللہ نہائت عمدہ کلام جزاک اللہ
 

سید زبیر

محفلین
سر جی آپکی حوصلہ افزائی میرے لئے مہمیز کا کام کرتی ہے

جزاک اللہ خیرا
بہن میری آپ کی وجہ سے ہمیں کتنا خوبصورت کلام پڑھنے کو ملتا ہے ہمارے احساسات و جذبات کو جو تازگی ملتی یقینا اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو اس کے اجر سے نوازیں گے
 

مہ جبین

محفلین
نانا جی (ایاز صدیقی ) کی نعتوں کا مجموعہ ہے "ثنائے محمد" صلی اللہ علیہ وسلم

اُسی میں سے کاپی کرتی رہتی ہوں

آپ کا نعتوں کی پسندیدگی کا بہت شکریہ بھائی
جزاک اللہ
 
Top