پہلے سے موجود فونٹ میں نئے glyphs کا اضافہ کرنا

ijaz1976

محفلین
تمام دوستوں کو السلام علیکم!
سوال یہ ہے کہ اگر ہم پہلے سے موجود کسی فونٹ کو کسی دوسرے فونٹ سے بدلنا چاہیں اور اس دوسرے فونٹ کے گلفس زیادہ ہوں تو اس کو پہلے فونٹ سے بدلنے کا کیا طریقہ ہوگا یعنی پہلے والے اصلی فونٹ میں نئے گلفس ایڈ کرنا ہونگے یا کچھ اور، اگر ایڈ کرنا ہونگے تو اس کا کیا طریقہ کار ہوگا۔
براہ کرم مکمل وضاحت فرما دیں یا کوئی لنک فراہم کردیں
شکریہ
والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
پہلے سے موجود فونٹ میں جتنے گلفس موجود ہیں انہی سے آپ کا کام چل جائے گا
نئے فونٹ کے گلف پہلے والے فونٹ پر پیسٹ کر دیں اور جو فالتو گلف ہیں انہیں سنبھال کر رکھ لیں پھر کبھی کام آئیں گے:)
القلم پر بھی آپ کے جوال کا جواب دے دیا ہے
 

ijaz1976

محفلین
محترم شاکر القادری صاحب بہت بہت شکریہ
اللہ آپ کو خوش رکھے، اردو فونٹ سازی کے حوالے سے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ان شا اللہ آپ کا نام اس حوالے سے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
ایک سوال اور کیا المصحف یا القرآن پبلشر فونٹ کو انپیج میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟ یا اگر ڈائریکٹ استعمال نہیں ہوسکتا تو کسی طرح سے ایڈ ہوسکے۔
اگرچہ اب ایم ایس ورڈ میں اردو کی اچھی سپورٹ موجود ہے لیکن ابھی انپیج جیسا مزہ نہیں ایم ایس ورڈ کے فیچرز میں۔ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر انپیج سافٹویئر استعمال کرنا پڑتا ہے کیونکہ ہمارے ہاں تبدیلی کا عمل کافی سست ہے اور یار لوگوں کو نئے پروگرام پر ٹرینڈ کرنا کافی وقت طلب اور مشکل کام ہے اس کے علاوہ جو مواد انپیج کی فائلوں میں موجود ہے اس کو یونیکوڈ اردو میں تبدیل کرنےکے لئے بھی وقت چاہئے۔ امید ہے آپ مسئلہ کو سمجھ گئے ہوں گے۔
اس کے علاوہ کیا وولٹ پروگرامنگ جس کا آپ نے ذکر کیا اس کا کوئی اردو ٹیٹوریل بھی موجود ہے اگر نہیں تو اس حوالے سے بھی آپ یا کوئی دوست اگر مہربانی فرما دے تو یقیناً تمام لوگ انتہائی مشکور ہوں گے۔
شکریہ
والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اگر آپ کے پاس ان پیج 3 ہے تو آپ یقینا ان فانٹس کو بھی ان پیج میں استعمال کر سکتے ہیں
لیکن اگر آپ کے پاس وہی ان پیج ہے جو پاکستان میں عام طور پر چلایا جا رہا ہے تو پھر آپ کے سوال کے جواب میں یہی کہوں گا کہ
فونٹ بنانے والے اگر اگر محنت اور مشقت سے آپ کے لیے فونٹس مہیا کر رہے ہیں تو آپ بھی تھوڑی سے محنت کر کے ایم ایس ورڈ کے استعمال کی عادت ڈال لیں جب عادت بن جائے گی تو رفتہ رفتہ مزا بھی آنا شروع ہو جائے گا
وولٹ کا کوئی اردو ٹٹوریل میری نظر سے ابھی تک نہیں گزرا میں وعدہ اس لیے نہیں کر سکتا کہ مجھے تاج نستعلیق پروجیکٹ کی وجہ سے سر کھجانے کی فرصت نہیں اور اپنے کئی اہم معاملات پر بھی توجہ نہیں دے پاتا البتہ کوئی اور دوست یہ کام کرنے کا بیڑہ اٹھالیں تو کیا ہی بات ہے مجھے یاد پڑتا ہے کہ ایم ایس وولٹ کی وڈیو ٹریننگ موجود ہے اگر کوئی دوست اس وڈیو کے ساتھ اردو ڈب کر دے تو بہت اچھا ہوگا
 

ijaz1976

محفلین
محترم قادری صاحب اگر وولٹ کی ویڈیو ٹریننگ کا ہی لنک مل جائے تو امید ہے کافی مدد مل جائے گی۔
شکریہ
والسلام
 
Top