تعارف پہچان

ابو یاسر

محفلین
خوش آمدید احتشام بھائی
میں نے بھی ابھی داخلہ لیا ہے یہاں آئی ٹی پر تو بہت کچھ ہے سیکھنے کے لیے
اور جیسا کہ آپ نے بتایا تعلیم کم ہے تو میں آپ کو "بابا رنچھوڑداس";) کی بات بتاتا ہوں ان کے مطابق "کامیابی کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے ایکسلنسی حاصل کرو ، کامیابی جھک مار کے آپ کے پیچھے آئے گی"
اب یہ ڈائیلاگ میں آپ کو کیوں سنا رہا ہوں؟
آپ کی تعلیم کم ہے تو کیا ہوا یہاں اردو کے ایسے ایسے ٹیوٹوریلس اور آئی ٹی کے استاد ہیں کہ آپ بہھت کچھ سیکھ جائیں گے
ایکسلنسی کو اگر نصب العین بنا لوگے تو یہاں سے کافی مدد ملے گی
 
برادرم احتشام اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کے ساتھ پر لطف وقت گزرے گا ان شاء اللہ۔
 
لیاقت آباد کا تھوڑا سا حدود اربعہ بیان فرما دیں۔

اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں، کب سے دیار غیر کی ریت چھان رہے ہیں؟

پھر مزید بھی پوچھتے ہیں۔

السلام علیکم
محترم پہلے تو یہ عرض کر دوں کہ “لیاقت آباد“ نہیں “ لیاقت پور“ ہے ۔ حدود اربعہ لیاقت پور کا کچھ ایسا ہے کہ بہاولپور سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے اور رحیم یار خان ضلع کی تحصیل ہے ۔ اور مشہور پیداوار گڑ ہے ۔ بلکہ کہتے ہیں کہ ایشیا میں گڑ کی سب سے بڑی منڈی ہے ۔ اور عرصہ 6 سال سے دیار غیر کی خاک چھان رہا ہوں ۔ مزید سوالات کا منتظر رہوں گا۔
والسلام
 
Top