پیاری ماں تو کیوں روتی ہے از ارشاد عرشی ملک

نیرنگ خیال

لائبریرین
اپنی ماں کے بہتے آنسو دیکھ کے اک معصوم سا لڑکا​
اپنی ماں کو چوم کے بولا​
پیاری ماں تو کیوں روتی ہے؟​
ماں نے اس کا ماتھا چوما ،گلے لگایا،اس کے بالوں کو سہلایا​
گہری سوچ میں کھو کر بولی​
’’کیونکہ میں اک عورت ہوں‘‘​
بیٹا بولا،میں تو کچھ بھی سمجھ نہ پایا​
ماں مجھ کو کُھل کر سمجھاؤ​
اس کو بھینچ کے ماں یہ بولی​
’’بیٹا تم نہ سمجھ سکو گے‘‘​
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔​
شام ہوئی تو چھوٹا لڑکا،باپ کے پہلو میں جا بیٹھا​
باپ سے پوچھا’’ماں اکثر کیوں رو دیتی ہے‘‘​
باپ نے اس کو غور سے دیکھا ،کچھ چکرایا،پھر بیٹے کو یہ سمجھایا​
’’یہ عادت ہے ہر عورت کی،دل کی بات کبھی نہ کہنا​
فارغ بیٹھ کے روتے رہنا‘‘​
باپ کا مبلغ علم تھا اتنا ،بیٹے کو بتلاتا کیا​
اس کے سوا سمجھاتا کیا​
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔​
جب بچے نے ہوش سنبھالا​
علم نے اس کے زہن و دل کو خوب اجالا​
اس نے اپنے رب سے پوچھا​
میرے مالک میرے خالق، آج مجھے اک بات بتا دے​
الجھن سی ہے اک سلجھا دے​
اتنی جلدی اتنی جھٹ پٹ ہر عورت کیوں رو دیتی ہے​
دیکھ کے اس کی یہ حیرانی،بھولے سے من کی ویرانی​
پیار خدا کو اس پر آیا،اس کو یہ نکتہ سمجھایا​
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔​
عورت کی تخلیق کا لمحہ خاص بہت تھا​
مرد کو سب کچھ دے بیٹھا تھا پھر بھی میرے پاس بہت تھا​
میں نے چاہا عورت کو کچھ خاص کروں میں​
چہرہ مقناطیسی رکھوںلیکن دل میں یاس بھروں میں​
میں نے اس کے کاندھوں کو مضبوط بنایا​
کیونکہ اس کو بوجھ بہت سے سہنے تھے​
اور پھر ان کو نرم بھی رکھا​
کیونکہ ان پر سر کو رکھ کر​
بچوں اور شوہرنے دکھڑے کہنے تھے​
اس کو ایسی طاقت بخشی ہر آندھی طوفان کے آگے وہ ڈٹ جائے​
پر دل اتنا نازک رکھا تیکھے لفظ سے جو کٹ جائے​
اس کے دل کو پیار سے بھر کر گہرائی اوروسعت دے دی​
پھولوں جیسا نازک رکھا پھر بھی کافی قوت دے دی​
تا وہ اپنے پیٹ جنوںکے سرد رویوں کو سہہ جائے​
ان راہوں پر چلتی جائے جن پر کوئی چل نہ پائے​
بچوں کی گستاخی جھیلے ،پیار کا امرت بانٹے​
اپنی روح پہ جھیل سکے فقروں کے تپتے چانٹے​
شوہر کی بے مہری بھول کے ہر پل اس کو چاہے​
اس کی پردہ پوشی کر کے زخم پہ رکھے پھاہے​
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔​
اتنا بوجھل جیون اس کو دے کر میں نے سوچا​
نازک سی یہ ڈالی اتنے بوجھ سے ٹوٹ نہ جائے​
اس کے نازک کاندھوں پر جب رکھا اتنا بار​
اس کی آنکھوں میں رکھ دی پھر اشکوں کی منجدھار​
اس کو فیاضی سے میں نے بخشی یہ سوغات​
تا وہ دیپ جلا کر کاٹے غم کی کالی رات​
غم کی بھاپ بھرے جب دل میں یہ روزن کھل جائے​
رو کر اس کے دل کی تلخی پل بھر میں دھل جائے جائے​
اس کے سندر مکھڑے پھر روپ وہی لوٹ آئے​
عرشی بے حس دنیا کو جو رب کی یاد دلائے​
 
سید زبیر

محفلین
اس کے سندر مکھڑے پھر روپ وہی لوٹ آئے
عرشی بے حس دنیا کو جو رب کی یاد دلائے
بھائی اتنا عمدہ کلام محفل میں شریک کرنے کا بہت شکریہ ۔۔۔بہت اعلیٰ۔۔۔جزاک اللہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس کے سندر مکھڑے پھر روپ وہی لوٹ آئے
عرشی بے حس دنیا کو جو رب کی یاد دلائے
بھائی اتنا عمدہ کلام محفل میں شریک کرنے کا بہت شکریہ ۔۔۔ بہت اعلیٰ۔۔۔ جزاک اللہ
بہت شکریہ سر انتخاب کو سراہنے کے لیئے

جی نایاب بھائی صد متفق

شکریہ سر پذیرائی کا
 
تلمیذ

لائبریرین
شاعر کا مشاہدہ کتنا باریک ہوتا ہے۔ اس خوبصورت نظم سے ظاہر ہے۔
یہ ارشاد عرشی کا کلام آپ کو کہاں سے مل گیا؟ مجھے یاد ہے ستر کی دہائی میں یہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی مقبول شاعرہ تھیں اور خوب انعامات سمیٹ کر لے جاتی تھیں پروین شاکر تو بعد میں مقبول ہوئی تھیں۔ ان کی ایک شہکار اور تآثر انگیزنظم بہت پسند کی گئی جو کچھ اس طرح تھی ' ہرطرف فاصلے، فاصلے، فاصلے' اگر وہ کہیں سے ملے تو براہ کرم شئیر کریں۔
 
میرے پاس ارشاد عرشی ملک کا کافی کلام ہے اور مجھے انکی شاعری بہت بھاتی ہے۔ ان کی طویل نظم "خدا نے مجھ سے بات کی" میری ڈائری کے پہلے صفحے پر لکھی ہے۔ اور میں اسے پڑھتا رہتا ہوں۔ کسی بھی دردمند کو رلانے کو وہ کافی ہے۔ آج وہ لکھ کر آپکی خدمت میں پیش کر دوں گا۔ دوسری کے لیئے مجھے ڈائریاں دیکھنی پڑیں گی کیوں کہ غالب گمان یہ ہے کہ آپ نے بیچ میں سے کوئی مصرعہ لکھ مارا ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
بہترین اندازِ بیان اور عمدہ انتخاب۔ بہت شکریہ :)

مجھے اس سے ملتی جلتی نظم یاد آ گئی جو سکول کے دنوں میں مدرز ڈے پرکوئی نہ کوئی بچہ ضرور پڑھتا تھا۔ 'وائے ڈو وویمن کرائے'
Why do women cry

Why are you crying? A young boy asked his mom.
Because I am a woman, she told him.
I don’t understand, he said.
His mom just hugged him and said:
And you never will, but that’s okay.

Later the little boy asked his father,
Why does mom seem to cry for no reason?
All women cry for no reason.
Was all his dad could say.

The little boy grew up and became a man,
Still wondering why women cry.
Finally, he went on his knees and asked god:
GOD*** why do women cry so easily?
And god answered…

When I made women, I decided she had to be special.
I made her shoulders strong enough to carry
The weight of the world,
Yet her arms gentle enough to give comfort!
I gave her the inner strength to endure childbirth
And the rejection that many times will come
even from her own children!

I gave her a hardness that allows her to keep going
And take care of her family and friends,
Even when everyone else gives up, through
Sickness and fatigue, without complaint!

I gave her sensitivity to love her children
Under any and all circumstances, even when
her child has hurt her badly!
She has the very special power to make a Childs
Boo-boo feel better and to quell a teenagers
Anxieties and fears.

I gave her the strength to care for her husband,
Despite faults, and I fashioned her from his rib
To protect her heart!
I gave her the wisdom to know that a good husband
Never hurts his wife but sometimes tests
her strengths and her resolve to stand beside him unfalteringly!

, for all of this hard work…
I also gave her a tear to shed.
It is hers to use whenever needed and
Is her only weakness!

When you see her cry,
Tell her how much you love her
And all she does for everyone.
And even though she may still cry,
You will have made her heart feel good.

She is special! ! !
 
Reference

یہ تو اسی کا ہی انگلش ترجمہ لگتا ہے۔ اب خدا جانے کس کا کلام ماخوذ ہے۔ ویسے ارشاد عرشی ملک نے جو خط کا منظوم ترجمہ کیا ہے۔ وہ بلاشبہ کسی کو بھی رلانے کے لیئے کافی ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
غالب گمان یہ ہے کہ آپ نے بیچ میں سے کوئی مصرعہ لکھ مارا ہے۔ :)

ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو۔ مجھے بھی یہی مصرعہ یاد رہ گیا تھا۔ اگر پوری نظم پڑھنے کو مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔
اور دوسری نظم جس کا ذکر آپ نے کیا ہے، براہ کرم وہ بھی تحریر کریں۔ شکریہ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو۔ مجھے بھی یہی مصرعہ یاد رہ گیا تھا۔ اگر پوری نظم پڑھنے کو مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔
اور دوسری نظم جس کا ذکر آپ نے کیا ہے، براہ کرم وہ بھی تحریر کریں۔ شکریہ۔
دوسری نظم تو آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ کل پوسٹ کی تھی۔ بہت چھاننے پربھی مجھے وہ آپکا بتایا مصرعہ اپنے پاس نہ ملا۔ یہ بتائیے کہ وہ مصرعہ کچھ یوں تو نہ تھا۔
بھوک، حسرت، چڑچڑاہٹ، دوریاں اور فاصلے
 
حافظہ ساتھ نہیں دے رہا، چالیس سال پہلے کی بات ہے۔ شاید آپ ٹھیک کہہ رہے ہوں، چلئے یہ نظم عنایت فرما دیں۔
 
Top