قرۃالعین اعوان
لائبریرین
اچھی ماہی!
کہتے ہیں کہ خط آدھی ملاقات ہوتی ہے۔۔۔لیکن میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ خط ایک مکمل ملاقات کا خوبصورت ذریعہ ہے۔۔۔!
کاغذوں میں بسی خلوص سے گندھی یہ تحریریں دور رہنے والوں کو پہنچتی ہیں تو لفظ لفظ خوشبو بن کر مہک اٹھتے ہیں۔۔۔۔!
پھر دور تلک یادوں کی، خوبصورت لمحوں کی جگنوؤں سی قطار بکھر جاتی ہے۔۔۔!
ہوسکتا ہے اسے آپ مبالغہ آرائی کہیں لیکن میں نے ہمیشہ یہ محسوس کیا ہے کہ خط لکھنے والے خود خط میں جذب ہوجاتے ہیں۔۔۔!
پڑھنے والے انہیں جی بھر کے محسوس کرتے ہیں ۔۔مسکراتے ہیں۔۔۔۔! اور جیسے یہ لمحات ہمیشہ کے لیئے ٹھہر سے جاتے ہیں۔۔۔!
بات بہت لمبی ہوگئی ۔۔۔! مجھے بھی بہت طویل خط لکھنے کی اک عادت سی ہے
اب آپ کے چند سوالوں کے جوابات کی طرف آتی ہوں۔۔۔!
میں اللہ کے فضل و کرم سے بالکل خوش و خرم ہوں اور آپ امید کے ساتھ دعا بھی ہے کہ آپ بھی خوش باش مزے میں ہوں۔۔۔! آمین
کراچی کے موسم کا کیا حال سناؤں کہ یہاں سورج اپنی آب و تاب کے ساتھ ہر روز میرا امتحان لینے کو چمک چمک کر دمکتا ہے۔۔۔
اگر میرے حساب سے سمجھئے تو یہاں تو بس دو مہینے اچھی سردی آجاتی ہے تب بھی ہم جی کے بہلانے کو شال اوڑھ کر خوش ہولیتے ہیں اور سردی منالیتے ہیں۔۔۔۔!
محفل اور محفلین کو میں بھلا کیسے فراموش کرسکتی ہوں۔۔۔۔! جہاں سے ہم اپنا دامن بھریں اس سمت تو قدم ہمیشہ اٹھتے ہیں۔۔۔!
لیکن زندگی کے رنگ ہی اتنے بے شمار ہیں کہ کوئی ایک رنگ ہمیشہ ہمارے ہمراہ نہیں رہتا۔۔۔رشتے اور ان کے تقاضے بدل جاتے ہیں۔۔۔۔!
وقت کو نبھانے کا انداز بدل جاتا ہے۔۔۔۔!
یہی وجہ ہے کہ محفل سے انسیت اور محبت ہونے کے باوجود اب پہلے کی طرح بہت سا وقت یہاں گزار نہیں پاتی۔۔!
لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ محفل سے ملنے والے ڈھیروں خلوص اور چمکتے موتیوں کو میں نے نظر انداز کردیا ہے۔۔۔!!
وہ سب میرے ہمراہ ہیں ۔۔ہمیشہ رہیں گے۔۔۔۔!! وقت سے کچھ لمحے کشید کرکے یہاں ضرور گزاروں گی ۔۔!!
آپ کے امتحانات کے لیئے میری نیک تمنائیں۔۔۔!!
گھر میں سب کو سلام اور بہت سا پیار دیجئے گا۔۔۔!!
اور اب اجازت چاہوں گی ۔۔۔۔!!
آپ کی دعاگو اپیا
قرۃالعین اعوان
کراچی