تعارف پیاسا صحرا

السلام علیکم
یہی میرا نام ھے۔ یعنی کہ آئی ڈی( شناختی نام ) ۔ سو جس کسی کو کچھ میرے متعلق دریافت کرنا ھو بلا جھجک سوال کر سکتا ھے ۔
میں نہیں جانتا کہ ادھر کون اصحاب ھیں ۔ مگر القلم فورم پر اس سائٹ کا پڑھ کر ادھر آ نکلا ھوں۔ باقی اگر کوئی بات ناگوارِ خاطر ھو تو بندہ دست بستہ آپ سے معذرت خواہ ھے۔
والسلام
 
محمداحمد

لائبریرین
جناب

محفل میں خوش آمدید!

ابھی آپ نے کوئی بات ہی نہیں کی جو ناگوار گزرے ۔ سو اپنا تعارف کروائیے ۔

امید ہے محفل آپ کے اعلٰی ذوق کی تسکین کا باعث بنے گی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید پیاسا صحرا! میرا خیال ہے آپ ون اردو سے تشریف لائے ہیں- مگر خیال رہے کہ ون اردو کی نسبت یہاں زیادہ جہاندیدہ اور سنجیدہ احباب ہیں- :)
 
محمد احمد صاحب،طالوت صاحب اور سخنور صاحب
شکریہ!
تو اب بات پہلے تعارف کی بابت صرف اتنا ھی عرض کروں گا کہ میں ایک مسافر ھوں ۔ جو نجانے کب سے سفر میں ھے ۔ اور یہ صرف الفاظ نہیں حقیقت ھے ۔ لیکن اب عرصہ نو ماہ سے سعودی عرب میں مقیم ھوں لگتا ھے کہ پاؤں کے چکر میں کچھ سکون آ چلا ھے ۔ ادھر میں ایک سعودی سرکاری کمپنی یعنی کے آرامکو میں سیکرٹری کی نوکری کر رہا ھوں ۔
تعلیم بس ھے کہ پڑھ لیتے ھیں ۔ باقی سخنور صاحب آپکی وارننگ کا شکریہ ۔ لیکن وہ کیا ھے کہ میرا تجربہ کچھ اتنا اچھا نہیں اور نہ ھی کوئی اتنا وسیع ھے لوگوں کے بارے میں ۔ آپ کہتے ھیں کہ ادھر احباب سنجیدہ اور جہاندیدہ ھیں ۔
محترم میں تو صرف اتنا جانتا ھوں ۔ کہ میں نہ تو سنجیدہ ھوں اور نہ ھی جہاں دیدہ میں تو صرف زمانے کا سرد و گرم چشیدہ ھوں ۔
اور میں نے کب لوگوں کی یا احباب کی یا گھر والوں کی پروا کی ھے جو اب کروں گا ۔
کیونکہ ھم تو ایسے سرگشتہ عناصر ھیں جو جی میں آتا ھے کر گزرتے ھیں اور عقب کی یا نتائج کی ھمیں نہ ھہ خواھش ھوتی ھے اور نہ ھی فکر ۔
ھم تو بس آتے ھیں کہ وقتی لوگ ھیں وقت گزارتے ھیں اور چلے جاتے ھیں۔ ھم کون سا کوئی دیر پا نقش قائم کرنا چاھتے ھیں ۔
ھم تو بس اپنے وقت کا ازالہ یا یوں کہہ لیں کہ گزران کرتے ھیں ۔
آخر میں میری استدعا ھے کہ میری اس بات چیت میں اگر کوئی نکتہ آپ پر گراں گزرا ھو تو در گزر کیجیے ۔
کیونکہ یہ سچ ھے میرے متعلق اور میں اپنے متعلق نہ تو کسی گمان میں ھوں اور نہ ھی پر امید ۔
اللہ حافظ
 
طالوت

محفلین
محمد احمد صاحب،طالوت صاحب اور سخنور صاحب
شکریہ!
پہلی بات تو یہ کہ صاحب بڑی اعتراض والی بات ہے ، یقیننا دوسرے احباب کے لیئے بھی ہو گی۔۔
تو اب بات پہلے تعارف کی بابت صرف اتنا ھی عرض کروں گا کہ میں ایک مسافر ھوں ۔ جو نجانے کب سے سفر میں ھے ۔ اور یہ صرف الفاظ نہیں حقیقت ھے ۔ لیکن اب عرصہ نو ماہ سے سعودی عرب میں مقیم ھوں لگتا ھے کہ پاؤں کے چکر میں کچھ سکون آ چلا ھے ۔ ادھر میں ایک سعودی سرکاری کمپنی یعنی کے آرامکو میں سیکرٹری کی نوکری کر رہا ھوں ۔
خاصی فلسفیانہ گفتگو ہے ہم جیسے کم علموں کے لیئے ۔۔ تاہم آپ میرے پیٹی بند بھائی ہیں ۔۔ سعودی آرامکو تو سن رکھا ہے مگر کے آرامکو ؟ شاید ایک دوسرے سے واوطہ ہو ان کا۔۔۔
تعلیم بس ھے کہ پڑھ لیتے ھیں ۔ باقی سخنور صاحب آپکی وارننگ کا شکریہ ۔ لیکن وہ کیا ھے کہ میرا تجربہ کچھ اتنا اچھا نہیں اور نہ ھی کوئی اتنا وسیع ھے لوگوں کے بارے میں ۔ آپ کہتے ھیں کہ ادھر احباب سنجیدہ اور جہاندیدہ ھیں ۔
محترم میں تو صرف اتنا جانتا ھوں ۔ کہ میں نہ تو سنجیدہ ھوں اور نہ ھی جہاں دیدہ میں تو صرف زمانے کا سرد و گرم چشیدہ ھوں ۔
اور میں نے کب لوگوں کی یا احباب کی یا گھر والوں کی پروا کی ھے جو اب کروں گا ۔
کیونکہ ھم تو ایسے سرگشتہ عناصر ھیں جو جی میں آتا ھے کر گزرتے ھیں اور عقب کی یا نتائج کی ھمیں نہ ھہ خواھش ھوتی ھے اور نہ ھی فکر ۔
ھم تو بس آتے ھیں کہ وقتی لوگ ھیں وقت گزارتے ھیں اور چلے جاتے ھیں۔ ھم کون سا کوئی دیر پا نقش قائم کرنا چاھتے ھیں ۔
ھم تو بس اپنے وقت کا ازالہ یا یوں کہہ لیں کہ گزران کرتے ھیں ۔
قابل غور !!!!!
آخر میں میری استدعا ھے کہ میری اس بات چیت میں اگر کوئی نکتہ آپ پر گراں گزرا ھو تو در گزر کیجیے ۔
کیونکہ یہ سچ ھے میرے متعلق اور میں اپنے متعلق نہ تو کسی گمان میں ھوں اور نہ ھی پر امید ۔
اللہ حافظ
کوئی ایسا نکتہ نظر نہیں آتا ورنہ یہاں کی ریت ہے کہ ناراضگی کا اظہار بھی مہذب طریقے سے کر دیا جاتا ہے ۔۔ ماسوائے ایک آدھ جذباتی ممبر کے ۔۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید

کچھ عجیب سے پہچان رکھی ہے آپ نے۔

ویسے پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے؟ یہاں کا ماحول کیسا لگا؟ آپ کے ارد گرد تو مختلف ممالک کے لوگ ہوں گے تو ان کے درمیان کیسا لگتا ہے؟

کچھ دلچسپیاں بھی شریک محفل کریں۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید۔ بھئی در اصل بغیر اصل نام بتائے جو کچھ لکھا ہے، اسے تعارف کہا جا سکتا ہے خود ہی سوچیں۔ شاعری تو اچھی پوسٹ کی ہے اگرچہ املا اور عروضی اغلاط بہت ہیں۔ بہر حال اس سے ذوق کا پتہ تو چلا ہے۔
 
پہلی بات تو یہ کہ صاحب بڑی اعتراض والی بات ہے ، یقیننا دوسرے احباب کے لیئے بھی ہو گی۔۔

خاصی فلسفیانہ گفتگو ہے ہم جیسے کم علموں کے لیئے ۔۔ تاہم آپ میرے پیٹی بند بھائی ہیں ۔۔ سعودی آرامکو تو سن رکھا ہے مگر کے آرامکو ؟ شاید ایک دوسرے سے واوطہ ہو ان کا۔۔۔

قابل غور !!!!!

کوئی ایسا نکتہ نظر نہیں آتا ورنہ یہاں کی ریت ہے کہ ناراضگی کا اظہار بھی مہذب طریقے سے کر دیا جاتا ہے ۔۔ ماسوائے ایک آدھ جذباتی ممبر کے ۔۔۔
وسلام

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آپ کو میں کیسے مخاطب کروں کہ اگر بھائی کہتا ھوں تو شاید کیا یقیناً بہت سے اعتراض ھو سکتے ھیں ( صرف سوچا ھے ) مگر خیر ھم آپ کو بھائی ھی کہہ کر مخاطب کرتے ھیں ۔ وجہ یہ ھے کہ میں ذرا ذرا کیا بالکل ایک ادھورا اور کھسکا ھو ا شخص ھوں ۔ سمجھ نہیں آتی کہ کب کیا لکھ دوں ۔ یعنی کہ سب کچھ تو میرے مزاج منحصر ھے ۔ شاید میں واقعی ایک جذباتی اور کمزور انسان ھوں ۔
خیر باقی کی بات یہ ھے کہ میری ساری باتیں تو سیدھی ھی ھوتی ھیں ۔ ان میں کوئی بل نہیں ھوتا ۔مطلب کہ کوئی سیاسی بیان نہیں ھوتا ۔ میں اپنی حد تک یہ سب سچ کہہ رھا ھوں ۔ آپ اسے میرا اقبالی بیان بھی کہہ سکتے ھیں۔
 
اردو محفل میں خوش آمدید

کچھ عجیب سے پہچان رکھی ہے آپ نے۔

ویسے پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے؟ یہاں کا ماحول کیسا لگا؟ آپ کے ارد گرد تو مختلف ممالک کے لوگ ہوں گے تو ان کے درمیان کیسا لگتا ہے؟

کچھ دلچسپیاں بھی شریک محفل کریں۔

محترم یہ پیچان تو یقین کریں میری اب تک کی کمائی ھے ۔ اور کیا ھے میرے پاس کہ صحراؤں میں رہتے رہتے آدمی بھی صحرا ھو جاتا ھے ۔ سو میرا خیال ھے کہ میں تو اپنے لیے اب تک صحرا ھی ثابت ھوا ھوں بس یہی وجہ ھے کہ میرا نام یا پہچان مجھے یہی اچھا لگتا ھے ۔ اور مجھے بہت عزیز ھے۔
باقی میرا تعلق شاید کسی معین علاقے سے نہیں ھے ۔ کیونکہ میں پیدا کہیں ھوا ۔پلا بڑھا کسی اور شہر میں ۔ تعلیم کسی اور شہر میں پائی ۔ اور رھائش ھنوز مستقل کہیں نہ رکھ سکا ۔
باقی کے سوالات خاصے لمبے اور جواب طلب ھیں مہربانی فرماتے ھوئے۔ انہیں ایک ایک کر کے پوچھیں میں کون سا کہیں بھاگا جا رھا ھوں ۔ محترم
 
خوش آمدید۔ بھئی در اصل بغیر اصل نام بتائے جو کچھ لکھا ہے، اسے تعارف کہا جا سکتا ہے خود ہی سوچیں۔ شاعری تو اچھی پوسٹ کی ہے اگرچہ املا اور عروضی اغلاط بہت ہیں۔ بہر حال اس سے ذوق کا پتہ تو چلا ہے۔
شکریہ محترم الف عین صاحب۔ باقی اصل نام کیا ضروری ھوتا ھے بتانے کیلیے ۔ اور یہ تعارف یقین رکھیں کہ بالکل صحیح ھے ۔ میرے مطابق ۔ میرے کام کے مطابق ۔ میری سوچ کیمطابق ۔
رہ گئی بات املا کی اور عروض کی اغلاط کی تو جناب بندہ بشر ھے ۔ غلطی نہ کرے گے تو بندہ کیسے کہلائے گا ۔ اور یہ سب یقین کریں اب تو حافظے کی مدد سے ھی لکھتے ھیں کہ عرصہ ھو گیا کسی کتاب کی شکل دیکھے ھوئے ۔ یا پھر شنید ھے ۔ سو ھم تو راوی ھیں ۔ اور راوی کا حافظہ کمزور ھے سو اسے آپ ایک کمزور راوی کہہ سکتے ھیں۔ باقی مجھے شرمندگی ھے کہ میری غلطیوں کی وجہ سے آپ نے بہت الجھن محسوس کی ھو گی ۔ سو میں معذرت خواہ ھوں آپ سے اس ذہنی کوفت کیلیے جو میری اغلاط کی وجہ سے ھوئی ۔
 
Top