یاسر شاہ
محفلین
پیا ملن کی چاہ
جس نے بنایا پیاروں کو پیارا خود وہ کتنا پیارا ہوگا
ہائے وہ دن بھی کیا دن ہوگا جب اس کا نظّارہ ہوگا
کیا یہی پلکیں وہاں بھی ہوں گی اور اسی ڈھب سے جھپکیں گی ؟
کیا یہی آنکھ وہاں بھی ہوگی ' چھوٹا سا آنکھ کا تارا ہوگا ؟
کیا تب بھی ہم رہ جائیں گے بس یوں ہی شرما شرمی میں ؟
عشق و محبّت کی گرمی میں دید کا یا کچھ یارا ہوگا ؟
آنسو خوشی کے امڈیں گے گر دھندلا ہوگا سارا منظر
پونچھ لیے جو ہم نے پھر بھی دو پل کا تو خسارہ ہوگا
ہائے کیسے لوگ وہ ہوں گے جن کے دمکتے چہرے ہوں گے
آنکھیں بچائی ہوں گی جنھوں نے- نفس کو اپنے مارا ہوگا
آنکھیں اسی کی آنکھیں ہوں گی جلوہ اسی کا جلوہ ہوگا
پیا ملن کی چاہ میں جس نے جان کو اپنی وارا ہوگا