پیج میکنگ سوفٹ ویئر کے حوالہ سے

ذیشان حیدر

محفلین
محترم دوستو!
السلام علیکم و رحمۃ‌اللہ وبرکاتہ
اخبار والے پیج میکنگ سوفٹ ویئر استعمال کرتے ہیں ۔جس میں‌کالم وغیرہ کی (شاید کمپیوٹر ائزڈ ) پیسٹنگ کی جاتی ہے کیا کوئی صاحب اس سوفٹ ویئر کا نام بتا سکتا ہے اور اسکو کہاں سے سیکھاجاسکتا ہے۔ مطلع فرمائین۔ نوازش ہوگی۔
 
میرا دوست پشاور میں آج اخبار میں کمپوزر ہے ان کے کہنے کے مطابق وہ ٹیکسٹ انپیج میں لکھتے ہیں اور کورل ڈرا میں پیج میکنگ کرتے ہیں
 

arifkarim

معطل
پاکستان میں اخبار والے صدیوں سے انپیج اور کورل ڈرا کا جگاڑ چلا رہے ہیں۔ جو کہ وقت طلب ہے لیکن اب وہ لوگ اس کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اگر اس سے بہتر کوئی طریقہ دکھایا جائے تب بھی اس طرف آتے آتے ایک صدی لگے گی۔
یہاں یورپ و مشرق وسطیٰ میں لاطینی و عربی اخبارات اڈوبی انڈیزائن اور کؤرک ایکسپریس میں تیار کئے جاتے ہیں۔ جو کہ ڈیسکٹاپ پبلشنگ کے جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ افسوس نستعلیقی خط کو ابھی ان دو پروگرامز میں چلانے کیلئے کافی محنت کی ضرورت ہے۔ اور یہ محنت ہم میں سے کوئی بھی کرنے کو تیار نہیں ہے۔۔۔۔ اسلئے فی الوقت: انپیج +کورل ڈرا = جگاڑ+ اردو اخبار
 

dehelvi

محفلین
میں سمجھتا ہوں کہ arifkarim صاحب کی بات ٹھیک ہے، میرا کافی تجربہ رہا کہ اردو اخبار کی پیج میکنگ کے لئے ان پیج اور فوٹو شاپ پھر کوارک ایکسپریس اور انگریزی کے لئے کوارک ایکسپریس ہی استعمال ہوتا ہے۔ باقی رہا صرف اردو کے لئے پیج میکنگ کا سوفٹ ویئر تو اس کے لئے دعاؤ کے ساتھ انتظار کیجئے۔
 

arifkarim

معطل
میں سمجھتا ہوں کہ arifkarim صاحب کی بات ٹھیک ہے، میرا کافی تجربہ رہا کہ اردو اخبار کی پیج میکنگ کے لئے ان پیج اور فوٹو شاپ پھر کوارک ایکسپریس اور انگریزی کے لئے کوارک ایکسپریس ہی استعمال ہوتا ہے۔ باقی رہا صرف اردو کے لئے پیج میکنگ کا سوفٹ ویئر تو اس کے لئے دعاؤ کے ساتھ انتظار کیجئے۔

محفل پر خوش آمدید جناب۔ کیا آپ اس قسم کا کوئی سافٹوئیر بنا رہے ہیں‌یا۔۔۔ خالی دعائیں۔۔۔ :rolleyes:
 

dehelvi

محفلین
استقبال کا شکریہ، میں اگرچہ پروگرامنگ کے شعبہ سے تو کافی عرصہ سے وابستہ ہوں تاہم اردو ایپلیکیشن بنانے کے حوالے سے حال ہی میں کام شروع کیا ہے، محفل کے احباب کی طرح الحمدللہ اس ناچیز کی بھی دلی خواہش ہے کہ اردو کے فروغ کے لئے کام کیا جائے، اس لئے مختلف قسم کی ایپلیکیشن پر کام زیر غور ہے جن میں اردو ورڈ پروسیسنگ کے لئے ایک جامع سوفٹ ویئر کی تیاری میرے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ اسی لئے آپ سے دعائوں کے لئے عرض کیا تھا۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ جناب۔ اس فارم پر بہت سے اوپن ٹائپ نوری نستعلیق فانٹس کا اجرا ہو چکا ہے۔ اور سوائے مائکروسافٹ کے پراڈکٹس پر، وہ کہیں بھی صحیح ڈیسکٹاپ پبلشنگ کے فرائض انجام دینے سے قاصر ہے۔ سب سے اہم مسئلہ آٹو میٹک کرننگ کا ہے۔ جوکہ میرے خیال میں سافٹویئیر الگوردھمز کے اندر ہی کسی طریقہ سے انجام دینا ہوگا۔ یقیناً انپیج میں بھی آٹو کرننگ بلٹ ان ہی کی گئی ہے۔
 

راج

محفلین
میں نے لمبا عرصہ اردو اخبار میں کام کیا اور ان پیج سے بہتر اردو کے لئے کوئی اور سافٹ وئیر کو نہیں پایا- انگلش کے لئے انڈیا پاکستان میں پیج میکر اور کورل استعمال ہوتا ہے جبکہ یہاں سے باہر نکلیں تو کوارک ایکسپریس ایلسٹریٹر اور ان ڈیزائن استعمال ہوتا ہے-
میں نے بہت سی انگریزی کتابوں کا کام بھی ان پیج میں کیا پیج میکر یا کوارک کی ضرورت ہی نہیں محسوس کی- ویسے بھی کوارک اور ان پیج میں بہت زیادہ فرق نہیں ہے-
 
راج اور dehlvi سے متفق ہوں، اردو جریدے کو پرنٹر تک پہنچانے میں ان پیج سے کہانی شروع ہوتی ہے، جس میں سرخیاں کچھ لوگ کوریل ڈرا سے اور کچھ فوٹو شاپ یا الیوسٹریٹر سے بناتے ہیں پھر ان پیج میں اسے لاتے ہیں، جس کے بعد ای پی ایس بنا کر اس کی پی ڈی ایف بنا لی جاتی ہے اور اسکے سائز کے حساب سے کوارک ایکسپریس میں اسے بٹھا دیا جاتا ہے جس میں دیگر ڈبوں میں‌اشتہارات وغیرہ بھی پیسٹ کر دئے جاتے ہیں جہاں سے فائنل پی ڈی ایف بنتی ہے۔ میں تو کم از کم ایسا ہی کرتا ہوں اور کراچی ، لاہور، اسلام آباد میں کھلے ہوئے اخبارات بنانے کے ماہرین کی بھی کچھ یہی پریکٹس ہے۔ اگر کوئی دوست اس سے مختلف طریقہ جانتے ہیں تو میں‌ منتظر رہوں گا اسے جاننے کے لئے۔
 

arifkarim

معطل
بیشک۔ لیکن انڈیزائن کی خوبی ہی یہ ہے کہ اسمیں تمام کام ایک ہی سافٹوئیر کے اندر ہوتا ہے: ٹائپنگ، ایڈیٹنگ، کمپوزنگ، پبلشنگ، پرنٹنگ۔
یہ سب اسکے نیٹو فارمیٹز بن چکے ہیں۔ بس ایک ایسے حرفی نوری کیرکٹر فانٹ کا انتظار ہے جو انڈیزائن میں سو فیصد درست کام کرے۔ جسکے بعد کوارک یا کورل کے جگاڑ کی ضرورت نہ رہے گی۔
 

ہادی

محفلین
اس پر کام ہور ہا تھا کہ ایک ناگہانی آفت آگئی۔ امید ہے اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے گا۔
اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے گا انشا ء اللہ ۔ کیا آپ بتا نا پسند فرمائیں گے کہ کیا ناگہانی آفت آگئی تھی۔
 

arifkarim

معطل
اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے گا انشا ء اللہ ۔ کیا آپ بتا نا پسند فرمائیں گے کہ کیا ناگہانی آفت آگئی تھی۔

بھائی جو صاحب اسپر کام کر رہے تھے۔ انکے والد محترم اچانک اللہ کے حضور حاضر ہوگئے۔ اب کچھ وقت تو لگے گا واپس عملی زندگی میں آتے آتے۔
 

ذیشان

محفلین
افسوس!

انا للہ وانا الیہ راجعون!
رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا وبمحمد صلی اللہ علیہ و سلم نبیا ۔
 

asfar-haider

محفلین
السلام علیکم

تمام دوستوں بھائیوں ممبران فورم کو السلام علیکم

بھائی ! اگر صرف آپ نے پیج میکنگ کرنی ہے اور وہ بھی اخباری تو اس کے لئے آپ کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے ان پیج اور کورل ڈرا 9 سے ہی مدد لینا ہو گی کیونکہ میں خود اخبار میں بطور کمپیوٹر سیکشن سپروائزر کام کر چکا ہوں جس میں ، میں نے پیج میکنگ اور ڈیزائننگ بھی کروائی ۔۔ کوارک ایکسپریس اور ان پیج میں کوئی خاص فرق نہیں ۔۔ صرف لینگویج کی بات ہے اردو انگریزی والی ۔ اگر کوئی بھائی کوارک ایکسپریس پر کام جانتا ہے تو اسے ان پیج میں کوئی زیادہ پریشانی نہیں ہو گی اخباری معیار کے مطابق لے آؤٹ ان پیج میں ڈیزائن کریں اور کورل کے لئے ایکسپورٹ کر دیں باقی تراش خراش کورل میں کریں کیونکہ ویسے بھی سرخیاں ( ہیڈ لائنز ) وغیرہ تو کورل میں تیار کر لی جاتی ہیں ان کے لئے ان پیج میں خالی جگہ چھوڑ دیں جو کہ بعد میں کورل میں پر کی جا سکے ۔ کورل میں آپ تصاویر بھی امپورٹ کر سکتے ہیں۔

ہاں اگر کوئی پروگرامنگ میں مہارت رکھتا ہے اور کورل کو من و عن اردو میں بنا سکتا ہے ( یعنی نوری فانٹ کے ساتھ ) تو یہ مسئلہ بالکل ہی ختم ہو جائے گا جیسا کہ ایڈوبی کے مڈل ایسٹ ورژن موجود ہیں لیکن وہ صرف عربی یا فارسی سپورٹ کر سکتے ہیں اردو میں ذرا کمزور ہیں اور اگر آپ نے کورل مڈل ایسٹ ورژن تیار کر دیا تو بڑی مہربانی ہو گی

مجھے بھی مطلع کر دیں ۔

شکریہ
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
asfar-haider ، معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ آپ کی کورل میں ایکسپورٹ کرنے والی بات مکمل طور پر درست نہیں ہے کیونکہ ان پیج سے ای پی ایس فارمیٹ میں ایکسپورٹ کیا جانا ممکن ہے جو کہ کورل کی native فارمیٹ نہیں ہے، بلکہ اسے بھی کورل میں امپورٹ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ایسا پروگرام لکھنا ضرورت ممکن ہوگا جو کہ کسی ٹیکسٹ کو ای پی ایس فارمیٹ میں سیو کر دے لیکن پوری پیج میکنگ کی فیچرز فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
 
Top