ذاتی کتب خانہ پیراماؤنٹ پبلشرز کی جانب سے سالانہ دس روزہ سیل جاری ہے

پیراماؤنٹ پبلشرز کراچی کی جانب سے دس روزہ سالانہ سیل جاری ہے ۔ آئیندہ اتوار تک سیل جاری رہے گی۔ کل ہم نے تین کتابیں خریدیں

۱۔ نئی پود: ایوان ترگنیف کے ناول’’ باپ اور بیٹے ‘‘ کا ترجمہ انتظار حسین نے کیا اور سنگِ میل نے چھاپا ہے۔ اگرچہ ہمارے پاس ظ۔ انصاری کیا کیا ہوا ترجمہ موجود ہے لیکن انتظار حسین کا نام دیکھ کر اسے بھی خرید لیا۔
۲۔ سبطِ حسن کا حیدرآباد کو خراجِ عقیدت بہ عنوان ’’شہرِ نگاراں
070120102800229small.jpg

۳۔ پاکستانیت کیا ہے از جاوید جبار
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
خلیل بھائی یہ طاق روڈ والا پیراماؤنٹ ہے نا ؟
طالب علمی کے زمانے میں یہاں اکثر کتب میلہ لگا کرتا تھا اس میں جانا ہوتا تھا اب تو مدت ہوئی دور سے دیکھے ہی ۔
 
خلیل بھائی یہ طاق روڈ والا پیراماؤنٹ ہے نا ؟
طالب علمی کے زمانے میں یہاں اکثر کتب میلہ لگا کرتا تھا اس میں جانا ہوتا تھا اب تو مدت ہوئی دور سے دیکھے ہی ۔
جی ہاں یہ وہی ہے۔ اب تک اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
 
Top