سولھویں سالگرہ پیروڈی اشعار

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم
یہاں ایک یا ایک سے زائد اشعار پیش کیے جا سکتے ہیں جن کی شکل آپ نے بدل دی ہو۔
اصل شعر لکھ کر پھر تصرف شدہ اپنا شعر لکھیے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
منھ لپیٹے پڑے رہو ناصر
ہجر کی رات ڈھل ہی جائے گی
ناصر کاظمی
____
منھ لپیٹے چلے چلو یاسر
دن وبا کے بھی ٹل ہی جائیں گے
 
کاغذ کی یہ مہک یہ نشہ روٹھنے کو ہے
یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی
سعود عثمانی

"روغن" کی یہ مہک یہ نشہ روٹھنے کو ہے
یہ آخری صدی ہے "پراٹھوں" سے عشق کی

آج کل کے بچوں کی پراٹھوں سے بے رغبتی دیکھ کر
 
Top