عاطف ملک
محفلین
قابلِ صد احترام جناب ظہیراحمدظہیر صاحب اور میرے بہت ہی پیارے کاشف اسرار احمد بھائی کی مشترکہ زمین میں کہی غزلوں کی پیروڈی پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
تنقیدی اور اصلاحی رائے درکار ہے۔
دونوں سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔۔۔
"حیرتی تھی تیری خاموشی یوں گفتار کے بیچ"
پٹ رہا تھا جو تو بھابھی سے یوں اغیار کے بیچ
میں بھی پٹتا ہوں، مگر پٹتا بڑی شان سے ہوں
گونجتی رہتی ہیں چیخیں در و دیوار کے بیچ
"اپنا بزنس ہے جی!" یہ لڑکے کی ماما نے کہا
سیل (Sale) کرتا ہے یہ "کچی گری" بازار کے بیچ
بیچ ڈالا ہے سبھی جس پہ تصرف پایا
"فرق رکھا ہی نہیں ہم نے گل و خار کے بیچ"
لڑ پڑے "کھیر" پہ جب رانا و راؤ، تو یہ "بٹ"
"قورمہ" لے اڑا ان دونوں کی تکرار کے بیچ
"عشق دریا ہے"، مگر میں کوئی تیراک نہیں
ڈبکیاں لیتا ہی رہ جاتا ہوں منجھدھار کے بیچ
"زلف جاناں" کی میں تعریف کروں تو کیسے!
جوئیں آتی ہیں نظر گیسوئے خمدار کے بیچ
چونک سا جاتا ہوں جب یاد تری آتی ہے
کبھی حقے، کبھی سگریٹ، کبھی نسوار کے بیچ
کاش مل جائے وہ اک بار تو میں بھی اس کو
کھینچ کے "چانٹا" لگاؤں لب و رخسار کے بیچ
ایک بھی "پلے" نہیں، پھر بھی یہ دعویٰ ہے مرا
کر کے انصاف دکھاؤں گا تمہیں چار کے بیچ
ہے یہ چھوٹی سی تمنا کبھی جا کر دیکھوں
کوسٹا ریکا کے، بہاماس و میانمار کے بیچ(Beach)

ظہیر احمد ظہیر صاحب کی غزل کا ربط:لوگ ٹوٹے ہوئے ، سالم درودیوار کے بیچ
کاشف بھائی کی غزل کا ربط:threads/حیرتی-تھی-تری-خاموشی-یوں-گفتار-کے-بیچ-غزل-اصلاح-کے-لئے.95280/#post
کاشف بھائی کی غزل کا ربط:threads/حیرتی-تھی-تری-خاموشی-یوں-گفتار-کے-بیچ-غزل-اصلاح-کے-لئے.95280/#post
آخری تدوین: