عاطف ملک
محفلین
میرے اور محفلین کے ہر دلعزیز جناب راحیل فاروق بھائی کی ایک انتہائی خوبصورت غزل کی پیروڈی پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
راحیل بھائی سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔
راحیل بھائی کی غزل کا ربط:
دل نکلتا ہے جان سے آگے
راحیل بھائی سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔
"دل نکلتا ہے جان سے آگے"
اور مری جان، نان سے آگے
"بٹ" ہوں، پر صرف ران کھاؤں گا
سری، گردن، زبان سے آگے
اس کی دعوے جو "بجلی" لائے ہیں
وہ ہے میرے گمان سے آگے
اپنے "لوہار" دیکھ، ان کے بھی دیکھ
ہم ہیں سارے جہان سے آگے
دیکھ کر "ان" کو ڈگمگا گئے ہم
گر پڑے، سائبان سے آگے
مسکنِ مہ رخاں ملا ہے مجھے
ترے پچھلے مکان سے آگے
کیسی "بارود" نے تباہی کی
"غنچہ گل" "نغمہ جان" سے آگے
پہلے سالانہ اور پھر "سپلی"
"امتحان، امتحان سے آگے"
"عین" کھولے گا اک سرائے سخن
تیری اونچی دُکان سے آگے
اور مری جان، نان سے آگے
"بٹ" ہوں، پر صرف ران کھاؤں گا
سری، گردن، زبان سے آگے
اس کی دعوے جو "بجلی" لائے ہیں
وہ ہے میرے گمان سے آگے
اپنے "لوہار" دیکھ، ان کے بھی دیکھ
ہم ہیں سارے جہان سے آگے
دیکھ کر "ان" کو ڈگمگا گئے ہم
گر پڑے، سائبان سے آگے
مسکنِ مہ رخاں ملا ہے مجھے
ترے پچھلے مکان سے آگے
کیسی "بارود" نے تباہی کی
"غنچہ گل" "نغمہ جان" سے آگے
پہلے سالانہ اور پھر "سپلی"
"امتحان، امتحان سے آگے"
"عین" کھولے گا اک سرائے سخن
تیری اونچی دُکان سے آگے
راحیل بھائی کی غزل کا ربط:
دل نکلتا ہے جان سے آگے
آخری تدوین: