عاطف ملک
محفلین
یہ تک بندیاں گو اصلاح کےقابل نہیں ہیں،لیکن پھر بھی اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔مناسب سمجھیں تو اپنی رائے سے نوازیں
(جون ایلیا کی روح سے معذرت)
"عمر گزرے کی امتحان میں کیا"
ساری تنخواہ لگے گی "لان" میں کیا
خوب کپڑے سجائے بیٹھا ہے
زہر بھی ہے تری دکان میں کیا
پہلے ابا نے پیٹا، پھر ماں نے
"یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا"
نام پیارا سا رکھ لیا لیکن
عدل ملتا ہے اس ایوان میں کیا
سن کے مظلوم کی فغاں، چپ ہے
جم چکی میل تیرے کان میں کیا
"یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو"
"فلم چلتی" ہے آسمان میں کیا
ملک دشمن کو یوں ہی چھوڑ دیا
دم نہیں تھا تری کمان میں کیا
وہ جو بیچی تھی قوم کی غیرت
تو بھی شامل تھا اس پلان میں کیا
فکر سب کو ہے میری شادی کی
اک چھڑا میں ہی ہوں جہان میں کیا
مجھ سے کہتی ہے "عین! بات سنیں!"
موت پڑتی ہے اس کو "جان" میں کیا!
"عمر گزرے کی امتحان میں کیا"
ساری تنخواہ لگے گی "لان" میں کیا
خوب کپڑے سجائے بیٹھا ہے
زہر بھی ہے تری دکان میں کیا
پہلے ابا نے پیٹا، پھر ماں نے
"یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا"
نام پیارا سا رکھ لیا لیکن
عدل ملتا ہے اس ایوان میں کیا
سن کے مظلوم کی فغاں، چپ ہے
جم چکی میل تیرے کان میں کیا
"یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو"
"فلم چلتی" ہے آسمان میں کیا
ملک دشمن کو یوں ہی چھوڑ دیا
دم نہیں تھا تری کمان میں کیا
وہ جو بیچی تھی قوم کی غیرت
تو بھی شامل تھا اس پلان میں کیا
فکر سب کو ہے میری شادی کی
اک چھڑا میں ہی ہوں جہان میں کیا
مجھ سے کہتی ہے "عین! بات سنیں!"
موت پڑتی ہے اس کو "جان" میں کیا!