پیروڈی:لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں

عاطف ملک

محفلین
واہ واہ
آپ بہت اچھا لکھتے ہیں
شکریہ۔
آپ کا حسنِ ظن ہے میرے متعلق ورنہ میں کہاں اس قابل۔
ویسے بھی دوسروں کے کلام کی پیروڈی کرنا نسبتاً آسان ہے۔
اپنا کلام لکھنا کافی مشکل ہے۔وہ آپ جیسے اہلِ فن لوگوں کا کام ہے۔
او بھائی بارش میں نہیں بھیگے تھے تو پھر ایسا کیا کیا جو یہ حشر ہوا؟؟؟ :tremble: کہیں دل بہلانے کے لئے بیس پچیس گولے گنڈے تو نہیں کھا لئے؟؟؟ :snowman: :eat:
امید ہے کہ آپ نے مجھ پر بیس پچیس گولے ایک سال میں کھانے کی تہمت لگائی ہو گی :LOL::LOL::LOL:
سلامت رہیں
 
مجھے لگتا ہے آج شاعروں کیلیے اچھا دن نہیں ہے کہ میری مشقِ سخن کے چکر میں ان کی شاعری "تختہِ مشق" بنی ہوئی ہے۔
تمام محفلین کی خدمت میں اصلاحی اور تنقیدی رائے کی امید کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔

بہادر شاہ ظفر کی روح سے معذرت کے ساتھ:

"لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں"
شاید سکون پا سکوں بیوی کی مار میں

گردہ نہ بیچ پایا آئی فون کے لیے
کہتا تھا جاں بھی اپنی لٹا دوں گا پیار میں

میں ڈھونڈتا ہوں Jane کو اب "کائنات" میں
وہ ڈھونڈتی ہے Sam کو اپنے "وقار" میں

ہم کو دکھائی دے گئی ہلکی سی اک جھلک
ہیروشِما دھماکے کی تیرے ڈکار میں

"عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن"
دو کٹ گئے زکام میں اور دو بخار میں

لٹکا تھا خودکشی کیلیے پھر بھی بچ گیا
ترسیل برقی رو کی معطل تھی تار میں

اے مچھرو! ڈنر تو کہیں اور جا کرو
اب خون کچھ بچا ہی نہیں مجھ بیمار میں

ہے ذکرِ یارِ عین میں دل کا وہ اطمینان
تم ڈھونڈتے ہو جس کو رباب و ستار میں
بہت خوب عاطف بھیا، بہت اچھی ہزل کہی آپ نے، بہت ساری داد قبول فرمائیں، اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہنا چاہیئے۔
 
سر!
اے مچھرو! لگے تمہیں میری یہ بد دعا
جوہڑ پہ تم کو بیوی ملے انتظار میں
آئے نہ راس تم کو مرا خون چوسنا
ٹیکے لگیں تمہیں بھی تمہارے دیار میں
آپ کی اجازت سے مچھر والے شعر کے حوالے سے ایک مشورہ
مچھر کو مار دیں، اور اس کے مرنے کی وجہ جسم میں خون کی کمی بیان کریں۔
اور اگر خون کی کمی کی وجہ بھی بیان ہو جائے تو بہت بہتر ہوجائے گا۔ مشورہ حاضر ہے۔

تیرا فراق، چوس گیا خون جسم کا
مچھر بھی فوت ہوگئے بھوکے دیار میں

(ایک طرف بے بسی کا عالم اور دوسری طرف دبے لفظوں میں محبوب کو مچھروں کا قاتل ہی بنا ڈالا)
:sneaky:;):)
 
"لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں"
شاید سکون پا سکوں بیوی کی مار میں

ہم کو دکھائی دے گئی ہلکی سی اک جھلک
ہیروشِما دھماکے کی تیرے ڈکار میں

"عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن"
دو کٹ گئے زکام میں اور دو بخار میں

لٹکا تھا خودکشی کیلیے پھر بھی بچ گیا
ترسیل برقی رو کی معطل تھی تار میں
واہ جی واہ کمال اور لاجواب وغیرہ ۔ مزہ آ گیا :)
 
عاطف ملک

محفلین
ہاہاہااااا
اے مچھرو! ڈنر تو کہیں اور جا کرو
اب خون کچھ بچا ہی نہیں مجھ بیمار میں
بہت نوازش محترم!
آپ کی تعریف سے بہت خوشی ہوئی :)
بہت خوب عاطف بھیا، بہت اچھی ہزل کہی آپ نے، بہت ساری داد قبول فرمائیں، اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہنا چاہیئے۔
امجد بھائی،
کوشش تو یہی ہے کہ اچھا لکھ سکوں۔
اساتذہ کرام اور آپ جیسے سینیئر لکھاریوں کی رہنمائی رہی تو انشااللہ خوب سے خوب تر لکھوں گا :)
ایسے ہی اپنے قیمتی مشوروں اور آراء سے نوازتے رہیے گا۔
آپ کی اجازت سے مچھر والے شعر کے حوالے سے ایک مشورہ
مچھر کو مار دیں، اور اس کے مرنے کی وجہ جسم میں خون کی کمی بیان کریں۔
اور اگر خون کی کمی کی وجہ بھی بیان ہو جائے تو بہت بہتر ہوجائے گا۔ مشورہ حاضر ہے۔

تیرا فراق، چوس گیا خون جسم کا
مچھر بھی فوت ہوگئے بھوکے دیار میں

(ایک طرف بے بسی کا عالم اور دوسری طرف دبے لفظوں میں محبوب کو مچھروں کا قاتل ہی بنا ڈالا)
:sneaky:;):)
آپ کا تجویز کردہ شعر لاجواب ہے اور کافی کاٹ دار بھی۔
اور کیوں نہ ہو، آپ کا جو ہے :redheart:
اس پر سوچتا ہوں۔
استادِ ہزل کا مجوزہ شعر بھی بہت خوب ہے۔

جناب الف عین حکم کر دیں گے،تو ویسے ہی کر لوں گا۔
سر،
اے مچھرو! لگے تمہیں میری یہ بد دعا
جوہڑ پہ تم کو بیوی ملے انتظار میں
تم کو نہ راس آئے مرا خون چوسنا/مرے خون کا ڈنر
ٹیکے لگیں تمہیں بھی تمہارے دیار میں
یا
امجد بھائی اور استادِ ہزل کے تجویز کردہ اشعار میں سے کوئی ایک؟؟
واہ جی واہ کمال اور لاجواب وغیرہ ۔ مزہ آ گیا :)
آپ کی تحریک اور آپ کی دعائیں ہی ایسے "کارنامے" کروا چھوڑتی ہیں بھیا :p
 
آخری تدوین:
آپ کی تحریک اور آپ کی دعائیں ہی ایسے "کارنامے" کروا چھوڑتی ہیں بھیا :p
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔:)
یہی سب سے بہترین وقت ہے مزاحیہ شاعری کے لیے ۔
شادی کے بعد تو پیروڈی لکھیں گے اور لوگ سنجیدہ سمجھ کے پڑھا کریں گے:D
 
لٹکا تھا خودکشی کیلیے پھر بھی بچ گیا
ترسیل برقی رو کی معطل تھی تار میں
لٹکا تھا خودکشی کیلیے پھر بھی بچ گیا
ترسیل برقی رو کی معطل تھی تار میں

عاطف بھیا، جب خودکشی لٹک کر ہو رہی ہے تو تار میں بجلی ہونے یا نہ ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے؟
اگر ناگوار نہ گزرے تو یوں بھی کیا جا سکتا ہے۔

بیگم کا ننگی تار پہ پائوں تو آ گیا
افسوس، برقی رو نہ تھی موجود تار میں
 
بہت نوازش محترم!
آپ کی تعریف سے بہت خوشی ہوئی :)

امجد بھائی،
کوشش تو یہی ہے کہ اچھا لکھ سکوں۔
اساتذہ کرام اور آپ جیسے سینیئر لکھاریوں کی رہنمائی رہی تو انشااللہ خوب سے خوب تر لکھوں گا :)
ایسے ہی اپنے قیمتی مشوروں اور آراء سے نوازتے رہیے گا۔

آپ کا تجویز کردہ شعر لاجواب ہے اور کافی کاٹ دار بھی۔
اور کیوں نہ ہو، آپ کا جو ہے :redheart:
اس پر سوچتا ہوں۔
استادِ ہزل کا مجوزہ شعر بھی بہت خوب ہے۔
جناب الف عین حکم کر دیں گے،تو ویسے ہی کر لوں گا۔
سر،
اے مچھرو! لگے تمہیں میری یہ بد دعا
جوہڑ پہ تم کو بیوی ملے انتظار میں
تم کو نہ راس آئے مرا خون چوسنا/مرے خون کا ڈنر
ٹیکے لگیں تمہیں بھی تمہارے دیار میں
یا
امجد بھائی اور استادِ ہزل کے تجویز کردہ اشعار میں سے کوئی ایک؟؟

آپ کی تحریک اور آپ کی دعائیں ہی ایسے "کارنامے" کروا چھوڑتی ہیں بھیا :p
استادِ ہزل کے مجوزہ شعر کی عمدگی تو بلاشبہ ہے بھیا، وہ تو میرے بھی استاد ہیں۔
 
عاطف ملک

محفلین
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔:)
یہی سب سے بہترین وقت ہے مزاحیہ شاعری کے لیے ۔
شادی کے بعد تو پیروڈی لکھیں گے اور لوگ سنجیدہ سمجھ کے پڑھا کریں گے:D
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔معلوماتی۔۔۔۔۔انتہائی معلوماتی ;):LOL:
لٹکا تھا خودکشی کیلیے پھر بھی بچ گیا
ترسیل برقی رو کی معطل تھی تار میں

عاطف بھیا، جب خودکشی لٹک کر ہو رہی ہے تو تار میں بجلی ہونے یا نہ ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے؟
اگر ناگوار نہ گزرے تو یوں بھی کیا جا سکتا ہے۔

بیگم کا ننگی تار پہ پائوں تو آ گیا
افسوس، برقی رو نہ تھی موجود تار میں
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔بس یہی فرق ہے ہم جیسے مبتدیوں اور آپ جیسے کہنہ مشق شعراء میں۔
آپ کی بات میں جو گہرائی ہوتی ہے،اس تک ہمارا ذہن نہیں پہنچ پاتا:)
اب آپ کی تجویز کردہ تبدیلیوں کو سامنے رکھیں تو میری غزل ان کے مقابلے میں بہت معمولی لگتی ہے :in-love:
خیر اس میں نوجوانوں کی اس دھمکی کا ذکر ہے جو کہتے ہیں "کھمبے سے لٹک کے جان دے دوں گا" اور اشارہ بذریعہ بجلی عالمِ برزخ منتقلی کی طرف ہوتا ہے۔
یہ جملہ میں تو کافی مرتبہ سن چکا۔اب معلوم نہیں،اتنا زیادہ مستعمل بھی ہے یا فقط میرا ذاتی مشاہدہ ہے :p
 
ارے نہیں بھیا، ماشاءاللہ آپ کی غزل بہت عمدہ ہے، البتہ بہتری کی گنجائش تو ہر جگہ ہوتی ہی ہے۔
نوجوانوں کی دھمکی اگر مستعمل ہے تو بھی اس شعر میں اس کا اظہار نہیں ہو رہا۔
اگر اس خیال کو ہی رکھنا لازم ہے تو یوں بھی کیا جا سکتا ہے
لٹکوں گا تیرے پیار میں کھمبے سے جانِ من
بولی کہ بجلی ہوتی ہے کب اس کے تار میں
 
عاطف ملک

محفلین
بہتری کی گنجائش تو ہر جگہ ہوتی ہی ہے۔
بالکل۔۔۔۔اس سے تو مکمل اتفاق کرتا ہوں۔
نوجوانوں کی دھمکی اگر مستعمل ہے تو بھی اس شعر میں اس کا اظہار نہیں ہو رہا۔
اگر اس خیال کو ہی رکھنا لازم ہے تو یوں بھی کیا جا سکتا ہے
لٹکوں گا تیرے پیار میں کھمبے سے جانِ من
بولی کہ بجلی ہوتی ہے کب اس کے تار میں
نہایت عمدہ تجویز ہے۔
اس پر بھی یقیناً غور کروں گا۔
ابلاغ نہ ہونے کی نشاندہی پہلے کسی نے نہیں کی،آپ کی نشاندہی پر مجھے احساس ہوا ہے کہ شاید کچھ کمی رہ گئی ہے۔ان تمام باتوں پر غور کرتا ہوں۔
اور امید ہے کہ آپ کے ان تمام مشوروں کے طفیل آئندہ اس سے بہتر لکھ سکوں گا۔
آپ کے وقت اور تجاویز کیلیے بہت بہت شکریہ۔
آپ نے مجھے اس قابل سمجھا،میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
 
امید ہے کہ اگلی بار "اصلاحی اور تنقیدی رائے کی امید کے ساتھ" کلام پیش کرنے کا رسک نہیں لیں گے :laughing::laughing::laughing:
میں نے تو مشوروں کی بوچھاڑ ہی کردی بھیا، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ میں مزاح لکھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ اسے میری محبت سمجھ کر درگزر فرمائیئے گا۔
سلامت رہیں۔
 
ارے واہ!
مجھے ایسی اصلاحی اور تنقیدی آراء نصیب ہوں تو میں روز کئی کئی غزلیں کہہ ڈالوں :p
آپ کی برادرانہ شفقت پر واقعتاً بہت خوشی ہوئی۔
بس مجھے ان مشوروں پر عمل میں تھوڑی سی یہ دشواری ہے کہ یہ "ٹاٹ میں مخمل کا پیوند" نہ معلوم ہوں(n)
اس سے ڈرتا ہوں،ورنہ ان مشوروں کی افادیت سے قطعاً انکار نہیں ہے۔
امید ہے آپ بھی بڑے بھائی کی نظر سے ہی دیکھیں گے ان تمام باتوں کو:)
ڈھیروں دعائیں آپ کیلیے:)
سلامت رہیں:)
 
آپ کے لئے بہت ساری دعائیں اور نیک تمنائیں بھیا :)
 
Top