پیروڈی

غالب کی مشہور غزل
"یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا، گر اور جیتے رہتے یہ انتظار ہوتا"
پر انور مسعود کی ایک مشہور پیروڈی ہے ۔
تجھے مجھ سے مجھ کو تجھ سے جو بہت ہی پیار ہوتا
نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا

تیرا ہر مرض الجھتا میری جانِ ناتواں سے
جو تجھے زکام ہوتا تو مجھے بخار ہوتا

جو میں تجھ کو یاد کرتا تجھے چھینکنا بھی پڑتا
میرے ساتھ بھی یقیناً یہی بار بار ہوتا

کسی چوک میں لگاتے کوئی چوڑیوں کا کھوکھا
تیرے شہر میں بھی اپنا کوئی کاروبار ہوتا

غم و رنج عاشقانہ نہیں کیلکو لیٹرانہ
اسے میں شمار کرتا جو نہ بے شمار ہوتا

وہاں زیر بحث آتے خط و خال و خوئے خوباں
غم عشق پر جو انور کوئی سیمینار ہوتا

اس پر معین اختر نے کہا ۔۔
یہ نہ تھا ہمارا قسمت کہ وصال یار ہوتا۔
اگر وصال یار ہوتا تو بچہ تین چار ہوتا۔
:)
 
parodi.gif
 
خواجہ طلحہ

محفلین
یار جب میں یہ موضوع شروع کر رہا تھا تو رائے شماری کا آپشن آرہا تھا۔مجھے سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیا ہے۔میں نے بھی کچھ لکھ دیا۔اس ویب سائیٹ کی کچھ اصطلاحات مجھے سمجھ نہیں آتیں۔
جیسے دھاگہ۔ اوتار وغیرہ
جناب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اوتار سے مراد ہے آپ کی تصویر جو کہ آپ نے اپنے پروفائل میں لگا رکھی ہے۔ اور دھاگہ ہم لوگ تھریڈ کو کہتے ہیں۔
 
شعیب صاحب۔ ایک اور عرض ہے کہ اس فورم میں تصویری مواد ارسال کرنے کی اجازت نہیں۔ اس لئے آئیندہ تصویری مواد ارسال نہ کیجیے گا ورنہ حذف کر دیا جائے گا۔ بہت شکریہ!

برادرم سخنور آپ درست فرماتے ہیں پر مبتدیوں کو تھوڑی سی ڈھیل ملنی چاہئیے۔ :)
ادب وغیرہ جیسے سنجیدہ زمروں میں تو خیر ممانعت کی حد تک تصویری متن سے پرہیز کرنا چاہئیے پر عام دلچسپی کے زمروں میں اسے صرف نا پسندیدہ قرار دیا جائے صاف لفظوں میں ممنوع نہ کہا جائے تو بہتر ہے۔ ویسے بھی احباب کو یونیکوڈ کا چسکا لگ جائے تو تصویری متن کی طرف مشکل سے ہی رجوع کرتے ہیں وہ بھی نستعلیق فونٹس کی موجودگی میں۔
 
جناب ابن سعد ۔۔۔
ہمیں صرف رومن اردو سے بچنا چائیے۔باقی اگر کوئی اردو ٹیسکٹ فامیٹ میں دے یا امیج میں اسے تسلیم کرنا چاہئیے۔
اور لوگوں کے پاس اردو فونٹس انسٹال بھی نہیں ہوتے۔اس کے علاوہ نستعلیق سپورٹنگ پرابلمز بھی ہوتے ہیں۔
اس ویب سائیٹ کو اگر نستعلیق فونٹ لئے جائیں تو فونٹ سائیز بہت چھوٹا آتا ہے ۔۔۔
اور آپ فیس بک کی طرح ویڈیو اور امیج شئرنگ نہیں دے سکتے؟
 
سینڈلو آج میرے سر پر برستے کیوں ہو
میری جیب نے تم پر بھی بڑاخرچ اُٹھا رکھا ہے

بات کرنے سے بھی ناآشنا ہو گئی زباں میری
شادی کے دن سے میرے ہونٹوں کو سلوا رکھا ہے

کل ہی تو خرید کر لایا تھا میک اَپ کا سامان
پھر بیگم نے آج کیوں آسمان سر پر اُٹھا رکھا ہے

اُس کے دل پر بھی چھری اُس گھڑی چلی ہو گی
نام جس نے بھی شادی کا سزا رکھا ہے
 
جناب ابن سعد ۔۔۔
ہمیں صرف رومن اردو سے بچنا چائیے۔باقی اگر کوئی اردو ٹیسکٹ فامیٹ میں دے یا امیج میں اسے تسلیم کرنا چاہئیے۔
اور لوگوں کے پاس اردو فونٹس انسٹال بھی نہیں ہوتے۔اس کے علاوہ نستعلیق سپورٹنگ پرابلمز بھی ہوتے ہیں۔
اس ویب سائیٹ کو اگر نستعلیق فونٹ لئے جائیں تو فونٹ سائیز بہت چھوٹا آتا ہے ۔۔۔
اور آپ فیس بک کی طرح ویڈیو اور امیج شئرنگ نہیں دے سکتے؟

حالانکہ ہمارا موقف قدرے مختلف ہے۔ میں ذاتی طور پر رومن کو تصویری متن پر ترجیح دوں گا۔ جب تک اردو او سی آر ایوالو نہ ہو جائے تب تک اردو امیج سرچنگ خواب ہے۔ اب بنیادی طور پر انتہائی قلیل مقدار ہوگی ایسی مشینوں کی جن پر یونیکوڈ سپورٹ دستیاب نہ ہو۔ میں ہمیشہ اس ویب سائٹ کو نستعلیق میں ہی پڑھتا ہوں اور وہ بھی ہائی ریزولیوشن اسکرین پر پجھے متن کا حجم چھوٹا نہیں لگتا۔ ویسے یہ مسئلہ عمومی ہو تو اسے درست کرنے میں دیر نہیں لگے گی۔ تصویری متن اور رومن اردو کے لئے بے شمار فورم موجود ہیں لہٰذا اردو محفل کو تھوڑی سی سختی برتنے دیجئے کہ یوں ہی رواج ہوگا بلکہ ہو رہا ہے ایک بہتر چیز کا۔ واضح رہے کہ محفل میں تصویری متن کی بعض حالات میں اجازت ہے پر اس کی حوصلہ افزائی کبھی نہیں کی جاتی۔ ویسے میں بات تصویری متن کی کر رہا ہوں نہ کہ تصویر کی۔
 
صحیح ہے جناب ۔۔
لیکن امیج، ویڈیو اور لنکس شئر کرنے کی جیسی فیس بک پر سہولت ہے کیا وہ یہاں ممکن نہیں ؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
برادرم سخنور آپ درست فرماتے ہیں پر مبتدیوں کو تھوڑی سی ڈھیل ملنی چاہئیے۔ :)
ادب وغیرہ جیسے سنجیدہ زمروں میں تو خیر ممانعت کی حد تک تصویری متن سے پرہیز کرنا چاہئیے پر عام دلچسپی کے زمروں میں اسے صرف نا پسندیدہ قرار دیا جائے صاف لفظوں میں ممنوع نہ کہا جائے تو بہتر ہے۔ ویسے بھی احباب کو یونیکوڈ کا چسکا لگ جائے تو تصویری متن کی طرف مشکل سے ہی رجوع کرتے ہیں وہ بھی نستعلیق فونٹس کی موجودگی میں۔

جناب اب یہ دھاگہ میرے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ اب جو چاہے "آپ" کا حسنِ کرشمہ ساز کرے۔ :)
 
بھئی اردو محفل کا طول و عرض بغیر کام اور دائرہ کار تقسیم کئے نظم و نسق کے قیام کی اجازت نہیں دیتا۔
 
صحیح ہے جناب ۔۔
لیکن امیج، ویڈیو اور لنکس شئر کرنے کی جیسی فیس بک پر سہولت ہے کیا وہ یہاں ممکن نہیں ؟

یہ ایک فورم ہے جو مائکرو بلاگنگ بالکل نہیں اس لئے فیس بک اور ٹوئٹر جیسا استعمال کرنے کے بارے میں نہ ہی سوچا جائے تو بہتر ہے۔ رہا سوال تصویر، ویڈیو اور روابط شئیر کرنے کا تو اس کے لئے مناسب زمرا جات موجود ہیں۔ بس مواد قابل اعتراض نہ ہو۔
 
ویسے پی ایچ پی ہی کیوں؟
کیا اے ایس پی ڈاٹ نیٹ کا سرور مہنگا ہے اس وجہ سے پی ایچ پی پر کام کیا ؟
یا کوئی اور وجہ ہے ؟
پی ایچ پی تو دماغ کی دہی ہے ۔ اے ایس پی ڈاٹ نیٹ بہت آسان ہے ۔۔
 
برادرم اتفاق سے فورم کا سافٹوئر دماغ کی دہی میں ہی بنا ہے جسے عرف عام میں وی بلیٹن کہتے ہیں۔ اور اطلاعاً عرض ہے کہ یہ فورم کے لئے دنیا کا سب سے مشہور سوفٹوئیر ہے۔ اگر آپ کو گمان ہے کہ یہ ہماری کسٹم کوڈنگ ہے تو یہ محض آپ کا مفروضہ ہے۔ اور یہ بھی عرض کر دوں کہ اے ایس پی دنیا کی سہل ترین اور "دماغ کا دودھ" زبان نہیں ہے۔
 
لب پہ آتی ہے دعا بن کہ تمنا میری
زندگی بم سے ہو خدایا محفوظ میری
نا کوئی بم دھماکے سے اڑا دے مجھ کو
مفت میں جام شہادت نا پلا دے مجھ کو
میرے اللہ لڑائی سے بچانا مجھ کو
اور سکھا دے کوئی بندوق چلانا مجھ کو
نام اسلام کی حرمت کو بچا لے یا رب
وقت کے سارے کمینوں کو اٹھا لے یا رب
 
م

محمد سہیل

مہمان
کرینہ ہو ، کرشمہ ہو ، ایشوریا ہو کہ مادھوری

نہ شک کر دیکھ کر بٹوے میں میرے ان کی تصویریں

میں اس نیت سے ان کو دیکھتا ہوں غور سے بیگم
نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں

سلمان گیلانی
 
Top