الف نظامی
لائبریرین
اسلام آباد (آئی این پی) پیر معین الحق گیلانی (گولڑہ شریف) نے طاہر القادری کے 14جنوری کو اسلام آباد مارچ کے موقع پر جڑواں شہروں میں 2لاکھ افراد کے قیام و طعام کی پیشکش کر دی۔ انہوں نے لاہور میں طاہر القادری سے تفصیلی ملاقات کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ طاہر القادری کی تحریک اور اسلام آباد مارچ ملک میں جاگیرداری، سرمایہ داری کے خاتمے اور حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔