پیسے نہیں چاہییں، ریاضی دان - ہمیں دے دو، خیراتی ادارہ

نبیل

تکنیکی معاون
ماخذ: بی بی سی اردو ڈاٹ‌ کام

ایک امریکی ادارہ ڈاکٹر گریگوری کو ریاضی کا ایک پیچیدہ ترین مسئلہ ’ پائنکار کنجیکچر‘ حل کرنے پر دس لاکھ امریکی ڈالر کا انعام دینا چاہتا ہے لیکن ابھی تک یہ واضع نہیں ہے کہ گوشہ نشینی کی زندگی گزارنے والے گریگوری یہ انعام وصول کرتے ہیں کہ نہیں۔

ڈاکٹر گریگوری ان دنوں روس کے شہر سینٹ پیٹرسبرگ میں رہائش پذیر ہیں اور اسی شہر میں بچوں کے خیراتی ادارے نے گریگوری پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ انعامی رقم وصول کرنے کے بعد انھیں عطیہ کر دیں۔

وارم ہوم نامی خیراتی اداے نے ایک کھلا خط ویب سائٹ پر جاری کیا ہے جس میں ڈاکٹر گریگوری سے کہا گیا ہے کہ وہ ریاضی کے امریکی ادارے کی طرف سے اعلان کردہ دس لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے کے بعد انھیں عطیہ کر دیں۔

مکمل خبر پڑھیں۔۔
 

arifkarim

معطل
الحمدللہ۔ کیسا عجیب کرشمہ ہے کہ آج بھی ایسے انتہائی ذہین، مگر "پیسے" سے غیر دلچسپی رکھنے والے افراد دنیا میں موجود ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے مزید لوگ پیدا کرے جو آئندہ آنے والی نسلوں کیلئےرول ماڈل ہوں۔ جو علم کو پوجنے والے اور نام نہاد دکھاوی دولت سے سخت نفرت کرنے والے ہوں۔
 
Top